پاکستان کا آئی ایم ایف سے 7.6بلین ڈالر قرضہ لینے کا معاہدہ طے پاگیاہے۔ مشیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ کا پروگرام 23ماہ پر محیط ہوگا،قرض کی واپسی کی مدت پانچ سال ہوگی جوکہ 2011ء سے 2016ء تک ہوگی۔چار ارب ڈالر رواں سال جبکہ باقی رقم آئندہ برس اداکی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی کریڈٹ لمٹ کے تحت قرضہ لیا جارہا ہے ،جس پر شرح سود 3.51سے 4.51فیصدتک ہوگی جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی نئی شرط عائد نہیں کی گئی۔ آئی ایم ایف قرض دینے کا حتمی فیصلہ بورڈ کے فیصلے کے بعد کریگا، آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی پروگرام کی توثیق کی ہے،حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوگا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ قرض لینے کا بنیادی مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانا ہے اور یہ قرضہ مارکیٹ میں نہیں لگائیں گے،اسٹاک مارکیٹ کی مدد کے لئے اپنا فنڈ خود بنارہے ہیں۔
آپ کے خیال میں اس قرضے سے معیشت کواستحکام مل سکے گا؟کیا واقعی مالیاتی خسارہ کم ہوگا؟ یہ قرضہ صنعتی اور زرعی ترقی میں کس حد تک مددگار ثابت ہوگا؟ کیا افراط زر میں کمی ہوسکے گی؟ کیا ادائیگیوں میں توازن پیدا ہوسکے گا؟اس معاہدے پر آپ کی کیارائے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت48ڈالرفی بیرل تک گر گئی ہے جو کہ ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح ہے۔ 43 ماہ قبل مئی 2005میں یہ قیمت 50.60 ڈالر فی بیرل تھی۔ دوسری جانب تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں پر غور کرنے کے لئے اوپیک نے 29نومبر کو
محمد یوسف نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر داؤ پر لگا دیا؟
عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین محمد یوسف نے اپنا انٹرنیشنل کیرئیر داؤ پر لگا کر متنازع انڈین کرکٹ لیگ جوائن کر لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر محمد یوسف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔محمد
بارک اوباما امریکا کے 44 ویں اور پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوگئے ہیں۔نو منتخب صدر نے تاریخی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ صدر بارک اوباما نے کہا کہ ریپبلکن سینیٹر جان میک کین اور سارہ پالن کو مبارک
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited Privacy Policy