……سید شہزاد عالم…… آخر کار پی سی بی نے شائقین کرکٹ کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی علیحدہ ٹیم اور کپتان کے تقرر کا اعلان کردیا ہے ۔ مصباح الحق ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے علیحدہ اور کپتانی سے فارغ ہوگئے اور ان کی جگہ محمد حفیظ کپتان مقرر ہو گئے۔ محمد حفیظ ایک عرصہ سے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں اوپننگ بیٹسمین اور کبھی کبھار نئی گیند سے باؤلنگ کا آغاز بھی کرتے رہے ہیں۔ محمد حفیظ اپنے ساتھیوں میں ہر دل عزیز اور نئے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دینے کے باعث پروفیسر کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کی تقرری میں ہیڈ کوچ واٹمور کی حمایت بھی شامل ہے اور موجودہ ٹیم کی صورتحال اور ماضی کے متعدد تلخ واقعات و تجربات کو دیکھتے ہوئے بظاہر یہ ایک اچھا فیصلہ نظر آرہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جسمانی اور اعصابی لحاظ سے مضبوط کھلاڑیوں کا کھیل ہے اور مصباح کے بارے میں سب ماہرین کرکٹ کی متفقہ رائے تھی کہ اب ان کی ڈھلتی عمر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضے پوری نہیں کر پا رہی تھی اور یہی عوامی رائے ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے فراغت کا سبب بنی تاہم شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں کئی خبریں ابھی بھی گردش کر رہی ہیں مثلًا
۱۔ مصباح ابھی بھی ٹی ٹونٹی کھیلنے کے خواہشمند ہیں، اور بعض خبروں کے مطابق وہ ٹیم سے علیحدگی اور کپتانی سے سبکدوشی پر سخت ناراض ہیں اور میٹنگ میں شریک افسران سے گرما گرمی ہوئی۔
۲۔ عوام کی اکثریت شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں کپتان دیکھنا چاہتی ہے، اب ٹی ٹوئنٹی کے کپتان حفیظ اور ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان مصباح ہیں، شعیب ملک اور یونس خان بھی سابق کپتان رہ چکے ہیں، کیا یہ فیکٹر کبھی مسائل کا سبب تو نہیں بنے گا؟
۳۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ جب ٹی ٹونٹی کا الگ اسکواڈ بن رہا ہے تو کسی نئے اور نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنا کر اس مسئلے کو طویل عرصے کے لئے حل کرلیا جاتا۔
۴۔ ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی پسند کی بنیاد پر چند کھلاڑی لے لئے گئے ہیں اور کئی اچھی کارکر دگی دکھانے والے کرکٹرز نظر کرم سے محروم رہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ صرف ٹیسٹ کھیلنے کی اہلیت والے کرکٹرز ون ے بھی کھیلتے نظر آئیں تو پھر الگ اسکواڈکا مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔
اب آگے کیا ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا، فی الحال ہم توصرف دعا کر سکتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو جلد از جلد میچز ملیں اور کوئی ٹیم توپاکستان آکر کھیلنے کی پہل کرے۔
……سید شہزاد عالم…… ایبٹ آباد آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ اس آپریشن میں امریکی میرینز نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے چیف اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا اور ان کی لاش اور دیگر سامان و دستاویزات کو لے کر کامیابی کے ساتھ واپس افغانستان کی ملٹری بیس
……سید شہزاد عالم…… ایک طرف ہم دنیا کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے محفوظ ملک ہے اور غیر ملکی ٹیمیں بلا خوف و خطر آ کر پاکستان میں کرکٹ کھیلیں لیکن دوسری طرف ہمارے حالات یہ ہیں کہ دہشت گرد جب چاہیں جیسے
صوبہ سندھ میں جاری نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات میں نقل اور ساتھ ہی مختلف مقامات پر پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاعات بھی مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔ پرچہ امتحانی مراکز پر پہنچنے سے پہلے ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر کھلے عام دستیاب ہوتا ہے۔ امتحانات سے قبل
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited Privacy Policy