Saturday, November 21, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


زرداری کی نوازشریف کو پھر یقین دہانی!
  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ دونوں لیڈروں نے ملک کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ 17 ویں ترمیم کا خاتمہ اور میثاقِ جمہوریت پر عملدرآمد کے معاملات ان کی بات چیت کا محور تھے۔ مسلم لیگ ن نے صدر زرداری پر زور دیا کہ وہ17 ویں ترمیم کے خاتمے اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، این آر او پر پارلیمنٹ کو امتحان میں نہ ڈالیں، اپناکیس عدلیہ کے سامنے لڑیں،17 ویں ترمیم کے فوری خاتمے کے اقدامات تک اعتماد کیلئے تیار نہیں،صدر زرداری نے اس موقع پر نواز شریف کو پھر یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں گے،انہوں نے مہمان رہنما کو بتایا کہ پوری طرح سنجیدہ ہوں ،پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے، سفارشات کی روشنی میںآ مرانہ دور کی ترامیم ختم کردی جائیں گی، صدر نے اس موقع پر نواز لیگ کے رہنما کو ایک مرتبہ پھر شراکت اقتدار کی پیشکش کی۔ مبصرین کے مطابق صدر زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان تقریباً تین ماہ کی سرد مہری کے بعد یہ ملاقات سیاسی تناظر میں ایک بڑا بریک تھرو ہے۔ بعد میں صدر نے میاں نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی مفاہمت کی کوششوں میں اہم پیشرفت کے لئے صدر زرداری سے میاں نواز شریف اپنے ہمراہ دو نکاتی ایجنڈا لے کر گئے تھے، صدر زرداری سے کہا گیا کہ وہ زیر التواء معاملات، 17 ویں ترمیم کے خاتمے اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، جس کے جواب میں صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں معاملوں پر پوری طرح سنجیدہ ہیں۔صدر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وعدوں کی پاسداری کریں گے۔ میاں نواز شریف نے صدر کو مشورہ دیا کہ این آر او کے معاملے میں پارلیمنٹ کو امتحان میں نہ ڈالا جائے بلکہ صدر زرداری اپنا کیس عدلیہ کے سامنے لڑیں۔ قوم نے این آر او کو پسند نہیں کیا۔ صدر زرداری اور حزب اختلاف کے رہنما میاں محمد نواز شریف کے درمیان تقریباً 100 دن کے وقفے کے بعد 26 اکتوبر کو ملاقات ہوئی۔ ملک کے دونوں اعلیٰ سیاسی رہنما آخری بار جاتی امراء میں 7 جولائی کو ملے تھے اور یہ ملاقات جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کارگر ثابت نہیں ہوئی تھی۔ ن لیگ کی قیادت نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ صدر جب تک 17 ویں ترمیم ختم کرنے کیلئے فوری اقدام نہیں کرتے، ن لیگ ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔

قومی امور پر سیاستدانوں کے بے نتیجہ مذاکرات کس بات کی طرف اشارہ ہے؟

آصف زرداری اپنے وعدے پورے کریں گے یا پھر ؟

دونوں رہنماؤں کی حالیہ ملاقات پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
تبصرہ کریں     احباب کو بھیجئے
 


-حسنین کاظمی، اٹلی،یہ سب قو کی اانکھوں میں دھول جھونکنے والے لوگ ہین انہیں عوام سے کیا مطلب،کیا ان میں کوئی بھی کرپشن سے پاک ہے؟یہ قوم کی سادگی سے کھیل رہے ہیں،کاش قوم ہی بیدار ہوجائے اور انہیں پہچانے،یہ ملاقات ذاتی مفادات کی ملاقات تھی۔ اور کچھ نہین،قوم صحیح نمائندے منتخب کرے،
  Hussain Kazmi


-عبدل لطیف خٹک، دوبئی، یہ دونوں محض قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ملک کے بحران پر ایک لفظ نہیں بولنا چاہتے۔ ملکی سلامیت پر ان لوگون نے کوئی بات نہیں کی ہے، یہ کیسے محب وطن ہیں، ان مذاکرات کا کب نتیجہ نکل سکتا ہے جب دونوں کی نیت میں کھوٹ ہو،
  Abdul latif khattak


-ظفر بٹ ،اوسلو،پاکستان کے سیاستدانوں کی غیر سنجیدہ ملاقات سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا،یہ پاکستانی عوام کو بےوقوف بنانے والی ملاقات تھی دونوں کے اپنے مفادات تھے اس لئے مل لئے، اور کچھ نہیں عوامی مفاد کی ان کو کوئی فکر نہیں،ملاقات مایوس کن رہی،
  Zafar Butt


-ایاز، لاہور،یہ دونوں ایک تھالی کے بینگن ہیں،بندہ اس سے پوچھے کہ نارمل انسان سترہ ترمیم کو نہیں سمجھ سکا تو یہ کہاں سے انہیں پورا کریں گے،جہاں عوامی ضروریات کا خیال نہیں رکھا جارہا ہو، وہ کہاں ان چکروں میں پڑیں گے ملاقات کیا تھی، ایک ڈرامہ تھا،۔ ان میں پاکستانی سوچ ہی نہیں ہے۔ عوام کو کیا انصاف دیں گے،
  Ayyaz


-عابد بن آزاد، لندن، نواز شریف اور زرداری ملاقات کا کوئی حاصل نہیں ہے ایک دوسرے کو ٹوپی پہنانے میں لگے ہوئے ہیں، انہیں عوام سے کوئی واسطہ نہیں، اپنے مطلب کے دوست ہیں،
  ABID AZAD KHAN


-فہد خان، شیکاگو، یہ ملک کیسے ترقی کرے گا،جن لوگوں نے آہپس میں ملاقات کی ہے خود ان کا کردار کیا ہے وہ کیا عوام کو دیں گے جن کے اپنے مفاد ہیں،اللہ ہی پاکستان کا حافظ ہو، اب پاکستانی عوام کو جاگنا ہوگا، کیونکہ یہ ملاقات ایک ناکام ملاقات تھی۔
  Fahad Khan


-آصف علی، راولپنڈی،یہ اقتدار کو بچانے کی جنگ ہے آپس کے مذاکرات بے سود رہے، یہ تا ایسا ہی ہے جیسے ایک بیٹنگ کر رہا ہے اور دوسرا اپنی باری کا انتظار کررہاہے،
  asifali


-احمد جان، کینیڈا ، کیا ااپنے سوچا کہ یہ دونوں کبھی پاکستان سے مخلص رہے ہیں،؟پاکستانیون کو ان کی لیڈرشپ پر شک ہوتا جارہا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو عوام کو کبھی ریلیف نہیں دینا چاہتے، کہ اس ملک میں آزادی سے رہ سکیں۔
  Ahmad Jan


-شہزاد، بحرین، نواز زرداری ملاقات در اصل اس وعدے کی تجدید ہے کہ جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے عوام کے ریلیف کے لئے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا اس سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ عوام سے کتنے مخلص ہیں،
  Shahzad


-نثار عباس، ریاض، زرداری صاحب کو اس معاملہ میں محتاط رہنا چاہیئے۔ کیونکہ سیاست میں مسائل حل کرنے کے لئے پیش رفت ضروری ہے،قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں،
  Nisar Abbas


-نور احمد، ڈبلن، اس کے باوجود کہ نواز شریف کو اپنا موقف منوانے میں مایوسی ہوئی ہے وہ صدر سے ملاقات کرنے پہنچ جاتے ہیں،انہیں اب تک سمجھنا چاہیئے کہ پچھلی ملاقاےتوں کا کیا انجام ہوا ہے،یہ نواز شریف کی مقبولیت گرانے کار گر ہورہی ہے،
  noor ahmed


-آصف علی،راولپنڈےی،یہ ملاقات ایک دوسرے کی حکومت پکی کرنے کی کوشش تھی، عوام کے مسئلے پر توجہ نہ دینا صرف اپنے مفاد کی بات کرنا اس کا مقصد تھا، انہیں اپنے اقتدار کی فکر کھائے جارہی ہے، ایک دوسرے پہ تکیہ کیا ہوا ہے اور کچھ نہیں،
  asif ali


-ضیاء سید، کراچی،صدر زرداری نواز شریف ملاقات دو نکاتی ایجنڈا پر مبنی تھی ایکدوسرے کی عیب چھپانے میں لگے رہے اور عوام سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا،صرف اپنے کھانوں کی تعریف کروانا مقصود تھا،
  ضياء سيد


-باچہ زیب، کراچی،مثل مشہور ہے کہ سو سنار کی ایک لوہار کی۔میاں صاحب ایک زیرک سیاستدان بن گئے ہیں،ان کا ایک ہی باین سیاست کا رخ بدل دیتا ہے، ملاقات کا انجام نا قابل فہم ہی رہا،
  Bacha Zaib


آمنہ، لاہور،نواز شریف صاحب کو کوئی بتادے کہ لوگ ان کی ذات سے نہیں ملک سے محبت کرتے ہیں جب بھی اپنے وپر کڑا وقت آیا فورا پہنچ گئے اپنی تنقید سے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں صدر سے مل کر اپنے گلے شکوے دور کرلیتے ہیں، یہ سب عوام کو بے وقوف بنارہے رہے ہیں،
  amna
Prev | 1 | 2 | 3 | Next
Page 1 of 3


تازہ بلاگ
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy