|
 |
 |
|
| |
پشاورمیں مینا بازار کے قریب دھماکے میں80 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ110 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ جائے وقوعہ سے ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پشاور میں واقع خواتین کے ایک مینا بازار میں زوردار دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لئے شہر کے دیگر اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دوکانوں اور عمارتوں سمیت متعدد گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری سمیت پولیس کے اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملک کی سیاسی اور مقتدر شخصیتوں نے اس دھماکے کی مذمت کی ہے ۔
خود کش حملہ آور وں پر کس طرح قابو پایا جاسکتاہے؟
کیا پاکستان میں دہشت گردی بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟
کیا حکومت دہشت گردی پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے؟
اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ |
| |
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (51) |
| |
|
 |
 |
-محمد کاشف،کراچی، اگر ہم اسلام کی طرف راغب ہوں اور مسئلہ پر اللہ سے رجوع کریں تو ہر مشکل آسان ہوگی،یہ روز کی دہشت گردی بھی ختم ہوجائے گی کیونکہ ہمارا دشمن بہانہ ڈھونٖھ رہا ہے اور بلاوجہ حملے کرواکے ہمارے عوام کو مار رہا ہے ہمیں توبہ استغفار کرنا چاہیئے، |
| |
| muhammed kashif |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-آصف ملک، لاہور، ایسے لوگ مسلمان ہونے کے باوجود مسلمان بھائیوں کا خون بہاتے ہیں،اللہ پاک ان لوگوٓن کا ہدایت دے جو آلہ کار بن کر یہ مذموم حرکتین کر رہے ہیں اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، |
| |
| Asif Malik |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ظفر بٹ، اوسلو،پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود لوگ جانتے ہیں کہ ان دھماکوں میں بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ہے بھارت کے بنے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود جائے حادثہ ملتے ہیں یہی ثبوت کافی ہے لیکن ہمارے بزدل سیاسدتان اس بات کو نہیں سمجھتے ہین جو واقعی قابل افسوس ہے، |
| |
| Zafar Butt |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نجیب الرحمن، کراچی،چند سوالات توجہ طلب ہیں، ایک یہ کہ دہشتگردی کے خلاف کے پس پشت مقاصدہیں، اس جنگ کو جیتنے کے لئے سرمایہ درکار ہے کیا ہم اسے ادا کرسکتے ہیں،انسانی حقوق کی کو کس طرح استعمال کیا جارہا ہے،کیا ہماری قوم اس کی متحمل ہوسکتی ہے، |
| |
| نجیب الرحمٰن |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-خلاد اسد، پشاور۔ اس واقعہ پر افسوس ہی کی جاسکتا ہے |
| |
| khalid asad |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہ زمان، پشاور۔ ہمیں امریکی پالیسی کو رد کرنا ہوگا،جب تک افغانی یہاں موجود ہیں وہ اس قسم کے دھماکے کرتے رہیں گے انہیں یہان سے باہر نکالنا ہوگا،یہ مہمان نواز نہیں بلکہ جنگجو ہیں، جو عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، |
| |
| Shahzaman |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نیاز احمد، پشاور، پشاور روز بروز مسلسل دھماکوں کا نشانہ بن رہا ہے اتنے لوگ جانیں دے رہے ہیں آخر حکومت اپنی ذمہ داریاں کیوں نبھا پارہی ہے، لوگ کب تک اس دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے |
| |
| niaz ahmed |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محسن عباس، الخبر،کدھر ہیں نواز شریفاتنے حالات خرابہونے کے باوجود وہ کیوں عوام کا سامنے نہیں آرہے ہیں ایک جج بحال کرنے پہ تو بڑا شور مچایا تھا،عوام کو سڑکوں پہ لے اآئے تھے،اتنے بڑے حادثے پر صرف مذمت سے کام لے رہے ہیں افسوس ہے، عوام تمہیں کبھی بھی عوام معاف نہیں کریں گے |
| |
| Mohsin Abbas |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-بڈی، نیو جرسی، میرے خیال میں یہ بہت ہوچکا ہے ہمارےحکمرانوں کو ملک کا نظم و نسق سنبھالنے کی سکت ہی نہیں ہے ان کی فیملی سیف ہو اور وہ خود بھی، اس سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے،وہ اس قسم کے دھماکوں کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔۔ |
| |
| Buddy |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سدرہ، لاہور، جہاں دشمن سے بھیک مانگی جائے اپنوں کے گلے کاٹے جائیں فوج کا بے مقصد جنگ میں الجھائے رکھنے سے کیا دہشت گردی دور ہوجائے گی،جب حکومت ہی کرپٹ ہو تو کیا ہوسکتا ہے منافقانہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا، ورنہ ی شیطانی کھیل جاری رہے گا، |
| |
| sidra |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فہد خان،لاہور، پاکستان، پہلے تو ہم اور ہماری حکومت جس میں بڑے بڑے لوگ موجود ہیں اس واقعہ پر مذمت کے علاوہ کر بھی کیا کرسکتے ہیں،اور اسی پہ اکتفا کرتے ہیں،دہشت گردی پہ قابو پایا جاسکتا ہے اگر حکومت نے چوڑیان نہ پہن رکھی ہوں، بھارت اسرائیل اور امریکہ مشترکہ طور پہ اس دہشت گردی مین ملوث ہیں ان کا نام لیتے ہوئے شرم آتی ہے،جانوں کے زیاں پر افسوس ہے |
| |
| Fahad Khan |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد جاوید لاہور، میرا دل اس واقعہ خون کے آنسو روہرہا ہے کتنی موصوم جانیں اس حادثہ میں چلی گئیں ، میں ان کے لواحقین کے دکھ درد کو سمجھ سکتا ہوںہمارے ھکمران جو خود کو بند کئے بیتھے ہیں ذرا باہر نکلیں، موت تو سب کو ہی آنی ہے پھر ڈرنے سے کیا فائدہ، |
| |
| Muhammad Javaid |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمقد، ملتان،خدا کی لعنت ہو ایسے لوگوں پر جو انسانوں کا خون بہاتے ہیں، |
| |
| Mahmood |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد احمد، کراچی، یہ بہت افسوسناک واقعہ ہوا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت اپنی پالیسی تبدیل کرے، اور افغان بارڈر سب سے پہلے سیل کیا جائے،امریکی پالیسی کو من و عن قبول نہ کیا جائے پاکستانی مفاد کو پیش نظر رکھا جائے |
| |
| محمد احمد |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جاعوید خان،کراچی، حکومت کو چاہیئے کہ وہ اپنی امریکی پالیسی کو تبدیل کرے، ورنہ اس طرح بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں، اور دہشت گردی کبھی ختم نہ ہوگی، |
| |
| javed khan |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next Page 1 of 4
|
|