|
 |
 |
| ہلیری کلنٹن کادورہ پاکستان |
|
|
|
| |
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان سے پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی حکومت اور انٹلیجنس اداروں کی مدد سے اس حکمت عملی پر کام کر رہا ہے کہ جو طالبان القاعدہ کے نظریات سے متفق نہیں، انہیں الگ کیا جائے، افغانستان میں لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کی وسیع حکمت عملی کے تحت اس بات کا اندازہ کرنا ضروری ہے کہ طالبان کے کون سے گروپ سیاسی دھارے میں آنا چاہتے ہیں۔ہلیری کلنٹن نے کہا امریکاکو پاکستانی جمہوری حکومت اورپاک فوج پر پورا اعتماد ہے اوروہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تاہم اسے اسلحے کی کسی بھی طرح کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق سرحد کے دونوں اطراف ایسے لوگ ہیں جو ان انتہا پسندوں کے دباوٴ میں ہیں جب کہ وہ القاعدہ کے نظریا ت کے حامی نہیں ہیں۔کلنٹن کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستانی عوام کی خواہشات اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد دینا ہے۔ کیری لوگر بل کے حوالے سے ابھرنے والے اس تاثر پر کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز پر امریکی اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بعض غلط اطلاعات موجود رہی ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔ اس سوال پر کہ بلوچستان میں بھارت کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس معلومات کیا کہتی ہیں،ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا وہ انٹیلی جنس معاملات پربات نہیں کرتیں۔
کیری لوگر بل پر امریکی وضاحت پاکستانی عوام کو مطمئن کرسکے گی؟
امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے پاک امریکاتعلقات کا نیا دور شروع ہوگا؟
ہلیری کلنٹن کے دورے پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ |
| |
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (33) |
| |
|
 |
 |
-علامہ، کراچی، پاکستانی عوام جاگ چکی ہے، اور ان لوگوں کو بخوبی علم ہے کہ جو پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے ان کے پیچھے کون ہیں حکومت کیوں امریکیوں کا ساتھ دینے پہ تلی ہوئی ہے عوام انہیں اچھی طرح پہچان گئے ہیں، بھارت اس میں ملوث ہے۔حضکومت احتجاج کیوں نہیں کر رہی ہے |
| |
| Allama |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-طوبی، کراچی،کسی بھی امریکن وزیر داخلہ کا دورہ محض ایک ڈرامہ ہے، پاکستان نے ایک دہشت گرد ملک کی سیاست کا شکار ہوچکا ہے،وہ دہشتگردون کی مالی و مادی امداد کرت ہے اور پاکستان کی حمایت کا دم بھرتا ہے،اگر کچھ ہو تو اس کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالدیتا ہے۔ ہیلری کلنٹن طالبان کے حوالے سے امریکنز انٹیلجنس کی رپورٹس پوری طرح آگاہ رہتا ہے، لیکن جب کوٰ ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے تو وہ معصوم بن جاتا ہے اور ہمیں غیر ذمہ دار ٹہراتا ہے، اسی لئے ہر ایسے سوال کو نظر انداز کردیتا ہے جہاں اس کی چوری پکڑی جاتی ہے۔ |
| |
| Tooba |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد عمرمجتبی،اسلام آباد۔میرا خیال ہے کہ مسز کلٹن کا دورہ کسی حد تک ہمارے خلاف جاسوسی یا اس متعلق پروگرام ہے تاکہ فوج کے کلاٖ تحقیق کرنا مقصود ہے،امریکہ اپنی افواج کو پاکستان میں بھیجنا چاہتا ہے،دہشت گردی کے حملوں پہ غور کیا جائے تو اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے،ہمیں بہرحال چوکنا رہنا ہوگا،- |
| |
| Muhammad Umer Mujtaba |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اے یونس۔ لندن، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مسز کلنٹن نے پاکستانی انٹیلیجنس پر کیوں بات کی نہیں کی یہی دھماکے بھارت میں بھی ہوئے وہاں انہوں نے انٹیلجنس کا حوالہ دیا،یہ دوہر معیار کیوں؟ |
| |
| A Younas |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبدل المعروف، یو ایس اے،یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان میں ہیلری کلنٹن موجود ہیں تاکہ اصل بات سے آگاہی ہوسکے،اور دونوں ملکوں کے درمیان مسائل سمجھنے میں آسانی ہو،یہ دورہ خیر سگالی ہمارے حق میں بہتر ہو، |
| |
| abdul maroof |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-علی، اسلام آباد، کیا آپکو نہیں لگتاکہ جو کچھ ہمارے ملک مین ہورہاہےاس مین سو فیصد بھارت ملوث ہےجو طالبان کی پشت پناہی کر رہے ہیں،حکومت اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرے،عوام کی ہلاکت پر افسوس ہے، |
| |
| ali |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ظفر بٹ، اوسلو، یہ سب پاکستان کو بے وقوف بنارہے ہیں لیکن ہماری حکومت ان کے گیت گا رہی ہےامریکہ ہینری کلنٹن کو استعمال کر رہا ہے اس دورہ کا کوئی مقصد نہیں ہے صرف بل منظور کروانا ہے، |
| |
| Zafar But |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سید اطہر علی، کراچی،یہ ایک اچھا قدم ہے اس سے روابط بڑھیں گے اور غلط فہمیاں دور ہوںگی، کیونکہ ماضی میں بھی ایسے دورے ناکام ہی رہے ہیں،لیکن اب اس طرح نہیں ہوسکے گا،کیونکہ اب خفیہ مذاکرات نہیں ہوں گے، امریکہ پاکستان کے جذبات سے واقف ہوچکا ہے، |
| |
| Syed Ather Ali |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-تاجور سلطان۔اسلام آباد،سارے پاکستانیوں کو پاک افواج کا ساتھ دینا چاہیئے ہمارے یہاں دہشتگردی کے نام پر جو ظلم کیا جارہا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں،انشاء اللہ برائی کا یہ اندھیرا چھٹ جائے گا،پاک افواج زندی باد، |
| |
| tajwersultanahaya |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مجاہد رضوی، کراچی، ہیلری کلنٹن کا دورہ پاکستان امریکی تعلقات پر نظر ثانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس بل پر تحفظات نے امریکی اور پاکستانی سیاستدانون کو سوچنے پہ مجبور کردیا ہے کیونکہ اس طرح پاکستانی تحفظات دور ہوسکیں گے صرف وضاحت کافی نہین، |
| |
| مجاہد رضوی |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جمیل نقوی، لاہور، کیری لوگر بل پہ وضاحت کا مطلب امریکہ اپنی پوزیشن کو خراب کرنے سے بچا رکھا ہے،جبکہ امریکی نیت میں فتور پایا جاتا ہے پاکستان کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ |
| |
| جمیل نقوی، |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-افتخار عزیز بھٹی، یو ایس اے، ہمیں امریکہ سے تعلقات کے سلسلے میں بہت مھراظ رہنے کی ضرورت ہے،کیونکہ وہ کسی بھی پلاننگ مین پاکستان کا مفاد سامنے نہیں رکھتے، بلکہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں،ان کی نیت میں فتور ہوتا ہے یہ عوامی کی جانب سے شور مچانے پر بھاگے بھاگے پاکستان آرہے ہیں، |
| |
| Iftikhar Aziz Bhatti |
Posted on: Thursday, October 29, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اسماء خان، ملتان، یہ کیسی مہمان ہے جو امریکہ سے پاکستان پہنچ گئی لیکن اس میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پشاور دھماکے کی مذمت کری یا مرنے والوں پر تاسف کا اطہار کیا،اور ہم ہیں کے اس کے آگے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ |
| |
| Asma Khan |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-احمد۔ دوبئی۔خدا کے لئے میرے پاکستانی بھائیوں اپنے دوست اور دشمن کو پہچانو،جو کچھ پاکستان میں ہورہا ہےان سب کے پیچھے امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہے،وہ ہمارا نیوکلئر پروگرام ختم کرنا چاہتا ہے،ہمیں دوستی کی پہچان ہونی چاہیئے، |
| |
| AHMAD |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مسعود، کراچی، ہم امریکیوں پتر اعتماد نہیں کرسکتے،امریکہ جو چاہے گا وہی کرے گا،وہ اپنا بل اپنی مرضی سے مسلط کرنا چاہتا ہے یہ دورہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے،وہ مدد کے نام پر اپنی شرائط منوانا چاہتا ہے، |
| |
| Masood |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | Next Page 1 of 3
|
|