Friday, November 20, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


حاجی کیمپ میں عازمین کو مشکلات کا سامنا
  کراچی کے حاجی کیمپ میں رہائش پذیر عازمین حج کوپانی نہ ہونے اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عازمین حج کے مطابق گزشتہ دو روز سے حاجی کیمپ میں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ حاجی کیمپ کے بیت الخلا انتہائی گندے ہیں اور انہیں رہائش کے لئے جو کمرے دئیے گئے ہیں وہاں بھی صفائی کا انتظام نہیں۔عازمین نے بتایا کہ انہیں سونے کے لئے صرف بوسیدہ بستردیئے گئے ہیں،تکیہ اور چادرفراہم نہیں کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر حج عبدالستار سامٹیو کا کہنا ہے کہ حاجی کیمپ میں رہائش پزیرعازمین حج کی زیادہ تعداد جنوبی پنجاب سے ہے اور وہ اپنی فلائٹ سے4دن قبل حاجی کیمپ میں آگئے ہیں جبکہ حاجی کیمپ میں پہلے سے400سے زائد رینجرز کے اہل کار بھی رہائش پذیر ہیں،جس کے باعث پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔

کراچی کے حاجی کیمپ میں عازمین کو درپیش مشکلات پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
تبصرہ کریں     احباب کو بھیجئے
 


-صفدر عباسی، لاہور۔ جو مسافر لاہور سے کراچی حاجی کیمپ پہنچے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا ہے جہاں نہ پانی دستیاب ہے اور رہنے کی سہولت ۔ اور سب سے زیادہ وضو کے لئے پانی تک نہیں ہے ہر طرف گندگی ہے۔ اس نا قابل یقین صورتحال پر حکومت کیوں خاموش ہے،وزارت حج و اوقاف کہاں سو رہی ہے
  صفدر عباسی، لاہور،


-حاجی ابوبکر، عازمین حج ہر سال کی طرح اس سال بھی حاھی کیمپ میں مشکلات کا سامنا ہے،دور دراز سے آئے ہوئے لوگ پریشان ہیں نہ رہنے کی سہولے اور نہ وضو کے لئے پانی دستیاب ہے باتھ رومز میں نلکے ٹوٹے ہوئے ہیں، جہاں پانی نایاب ہے،کیا کوئی پرسان حال نہیں ہے، وزارت حج واوقاف کیا کر رہی ہے،
  حاجی ابوبکر


-قاضی احمد، کراچی،کتنی عجیب بات ہے کہ لاکھوں روپیہ خرچ کرکے جانے والے عازمین اپنے ہی ملک میں مشکلات کا سامنا ہے،خواتین ہوں یا مرد سب ہی سونے کھانے پینے اور پانی کی مشکلات سے دوچار ہیں حاجیوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہے نماز کے لئے وضو کیسے کیا جائے جب پانی موجود نہیں ہے باتھ رومز کی حالات ناگفتہ بہ ہے اس غیر ذمہ داری کی سزا حاجی بھگت رہے ہیں، کیا حاجی تیمم کرکے نماز ادا کریں؟ حکومت کہاں سو رہی ہے؟،
  قاضی احمد،


-مخلص راہی، کراچی،ہم کس کس چیز کا رونا روئیں،
  Mukhlis Rahi


-حسنین کاظمی، اٹلی،سارا سال سرکاری افسر سوئے رہتے ہیں اور وہ کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتے ہیں صرف چند ماہ ہی وہ کام کرتے ہیں اور عین حج کے موقع پر ان کی اہلیت سامنے آجاتی ہے،یہ وزارت کسی کام کی نہیں حاجیوں کو تکلیف پہنچا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، کم از کم اللہ کے مہمانوں کا خیال رکھیں،
  Hussain Kazmi


-حیدسر خان، کراچی، سفر خود تکلیف دہ عمل ہوتا ہے، لیکن حج کا سفر میں مشکلات ضرور ہوتی ہیں لیکن یہاں حاجی کیمپ میں جو کچھ ہورہا ہے بیان سے باہر ہے،نہ پانی ہے نہ بجلی اور نہ دیگر سہولتیں موجود ہین حاجی مرد ہو یا عورت سب ہی کو پریشانی ہے،حکومتی ادارے اس سلسلہ میں خاموش ہیں، حاجیوں کو سہولتین فراہم کی جائیں،
  حیدر خان


-عظمی، کینیڈا، جب آپ اللہ کے لئے نکل گئے بس اب جو بھی ہو برداشت کرنا ہوگا،جب کبھی بے صبرا پن کیا تو پھر کیا کیا، میری حاجیوں سے درخواسےت ہے کہ صبر کریں،جو کچھ کرنا ہے خود کریں،فریضہ حج میں مشکلات تو ہوں گی، برداشت کا مادہ ہونا چاہیئے
  uzma

Page 1 of 1


تازہ بلاگ
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy