|
 |
 |
| پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز |
|
|
|
| |
پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے یونس خان کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحد اور ٹیم کی طرح کارکردگی پیش کرنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹوئنٹی 20 میچزکھیلے گی۔قومی ٹیم سیریز سے قبل منفی خبروں کی زد میں ہے اور منتشر دکھائی دے رہی ہے،کپتان یونس خان اور کم از کم 7 کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ہیں،یونس خان اور سینئر کھلاڑیوں کے بیانات سے بغاوت کی بو آرہی ہے،کپتان اورکھلاڑیوں کے تعلقات کا چرچا ہر جگہ ہو رہا ہے اس لیے قومی ٹیم کے نئے منیجر عبدالرقیب کو ایک مشکل چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ جمعرات کو منیجر نے باضابطہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکھلاڑیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ ملاقات میں منیجر نے کھلاڑیوں سے کہاکہ مجھے آپ کے بھرپور تعاون اور حمایت کی ضرورت ہے۔ میرے دور میں اولین ترجیح ڈسپلن ہوگی۔ ڈسپلن پرسودے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کپتان، کوچ اور منیجر کے علاوہ کسی کھلاڑی کو بھی ٹیم انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں کس کا پلہ بھاری رہے گا؟
انتشار کی صورت میں ٹیم کس طرح میدان میں متحد ہوکر کھیل سکتی ہے؟
ہمارے کھلاڑی اپنی کارکردگی اور اپنا اعتماد بحال کرسکیں گے؟
اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ |
| |
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (13) |
| |
|
 |
 |
-شہزاد مرزا، لاہور، پاکستان نیوزی لینڈ سیریز تب ہی کامیاب ہوسکتی ہے جب ہمارے کھلاڑی متحد اور اعتماد کے ساتھ کھیلیں،ماضی کا تجربہ شاہد ہے کہہمارے ہارنے کی واحد وجہ یہی تھی کہ ہم نہ متحد تھے اور نہ اعتماد سے کھیلے تھے اسی وجہ سے شکست کھاگئے، |
| |
| شہزاد مرزا، لاہور۔ |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عابد آزاد خان، لندن،پاکستانی ٹیم کو یونسخان سے اختلاف ختم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنی چاہیئے تاکہ اعتماد کے ساتھ ٹیم اسپرٹ پیدا ہو ہمیں ٹیم کو متحد رکھنے کی ضرورت ہے، |
| |
| ABID AZAD KHAN |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-حماد برنی،کراچی،جب ٹیم منتشر ہو تو اعتماد کیسے پیدا ہوگا۔ سیاست سے فرصت ہو تو اپنا کھیل کھیلیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز جتینے کے لئے اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے |
| |
| حماد برنی |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فیصل احسن۔ لندن، پاکستانی ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے،اور اپنے کھیل میں محنت کرنی ہوگی، تب ہی اچھے نتائج کی توقع کرسکتے ہیں، |
| |
| Faisal ,Ahsan |
Posted on: Saturday, October 31, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جمی، آسٹریلیا، یہ ون سائدیڈ سیریز ہے،مجھے کپتان یونس خان کی وہ باتیں یاد ہیں جب اس نے اسٹریلیا اور افریقہ کو ان کے دیس مین شکار رکنے کی بات کی تھی،اگر کپتان خود پچاس گیندیں کھیل کر صرف بیس رنز بنائے تو ایسءے کپتان کا کیا کہا جائے،کاش وہ میرا تبصرہ پڑھ لیں، |
| |
| jimmy |
Posted on: Friday, October 30, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نواز بٹ، لاہور،پاکستان نے پہلے ون ڈے جیت لیا مبارک ہو، |
| |
| nawaz but |
Posted on: Wednesday, November 04, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-امجد، کراچی، پاکستانی ٹیم کا ایک مسئہ نہیں ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ریگولر اوپنرز کی جاری کامیاب ہوتی ہے یا نہیں، |
| |
| Amjad |
Posted on: Tuesday, November 03, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اشفاق احمد فاروقی، کراچی، پاکستانی ٹیم جن اختلاف کا شکارہے اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے صرف ایک صوبہ ہی کو کیوں ترجیح دی جارہی ہے مختلف شہرون سے بھی اچھے کھلاڑی منتخب کئے جاسکتے ہین، اسی طرح کی سیاست جاری رہی تو امکانات جیت کے کم ہوں گے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کو دیکھنا چاہیئے، |
| |
| ASHFAQ AHMED FAROOQI |
Posted on: Tuesday, November 03, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-کاشف محمود احمد لندن، یونس خان اور اس کی ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ وہ میچ کھیلنے جارہی ہے مجھے ان پر حیرت ہے کہ کیوں لوگ یونس خان کی مخالفت کررہے تھے،حالانکہ اس نے اچھا کھیل پیش کیا تھا،لوگ حقیقت کا ادراک نہیں رکھتے اور طنز و طعنے شروع کردیتے ہیں، اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، ہمیں اچھی تعقاعت رکھنی چاہیئےں |
| |
| kashif Mehmood Ahmed |
Posted on: Monday, November 02, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جون، استنبول، چمپیئن ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں بڑی تھیں، کسی اور ملک نے اپنی ٹیم کے خلاف اتنا پروپیگنڈا نہیں کیا،جتنا ہم کرتے ہیں، انسان اپنی کوشش کرتا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ، کچھ صبر کے ساتھ برداشت بھی کرنا چاہیئے، |
| |
| john |
Posted on: Monday, November 02, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فراز خان، کراچی، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان نے دل خوش کردیا، آفریدی اور کالد لطیف کا کھیل اچھا رہا، اللہ کرے یہ کامیابی اسی طرح قائم رہے،میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، |
| |
| فراز خان |
Posted on: Wednesday, November 04, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فلک شیر ورک،کویت، جس کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ نہ ہو اسے کپتان بنادیا جائے تو ٹیم کا یہی حال ہوگا،ماضی میں بھی ایسی ہی سیاست ہوتی رہی ہے، تخت یا ٹختہ، |
| |
| falk shair virk |
Posted on: Friday, November 06, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-حسن عسکری، اٹلی،آج پاکستان ٹیم کے کپتان اور اوپنر سلمان بٹ نے یہ میچ ہرواکر اپنے دل کا غصہ ٹھنڈا کرلیا، |
| |
| حسن عسکری |
Posted on: Friday, November 06, 2009 |
|
 |
 |
 |
Page 1 of 1
|
|