لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


کپتانی کا تلخ تجربہ؟
  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ قیادت کا تجربہ خاصا تلخ ثابت ہوا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ قومی ٹیم کی قیادت نہیں قبول کروں گا۔ یونس خان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہوں۔ جیو سپر کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قیادت کے دور میں مجھے اچھا تجربہ نہیں ملا میں اور میرے گھر والے بھی کپتان پر تنقید اور دیگر حوالوں سے سخت دباؤ میں رہتے تھے۔ شعیب ملک نے کہا کہ یہ باتیں درست نہیں کہ لاہور میں بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے ساتھ ملاقات میں، میں نے انہیں یونس خان کو ہٹا کر شاہد آفریدی کو قیادت سپردکرنے کا مشورہ دیا، اس قسم کی باتیں درست نہیں اور نہ ہی میں کپتان یونس خان کے خلاف کوئی لابنگ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کپتان یونس خان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

شعیب ملک کے اس تجربے پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (5)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

-نجیب الرحمن،لاہور، بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی،
 
نجیب الرحمٰن Posted on: Sunday, November 01, 2009

-حسنین کاظمی،اٹلی، ہمارے ملک میں کوئی ایسا انسان نہیں بستاجس کو اس کی فیلڈ میں تجربہ نہ ہو، ساری قوم کو حسد اور بغض کی آگ نہ جلارکھے، اللہ کریم ہے اس قوم پہ اپنا رحم فرمائے آمین۔
 
Hussain Kazmi Posted on: Saturday, October 31, 2009

-ضیاء خان بٹگرام، جی ہاں یہ بہ اچھی بات ہے کس کا انہیں احساس ہے، اور ایدا ہی ہونا چاہیئے کسی بھی قسم کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ دینا چاہیئے بجائے اس کے ہم ایکدوسرے کی ٹانگ کھینچیں، شعیب ملک کا کہنا درست ہے،
 
zia khan Posted on: Saturday, October 31, 2009

-فرحان احمد خان، لاہور۔پاکستان مین کپتان بننے کا شوق ہرسکی کو ہوتا ہے اس میدان میں شعیب ملک مار کھاگئے ، کیونکہ وہ بورڈ کی سیاست کو نہین سمجھ سکے، یہاں کپتان وہی کامیاب ہے جو سیاست سے کھیلنے کا شوق رکھتا ہو، اس مین شعیب ملک کا کیا قصورؕ
 
فرحان احمد خان Posted on: Saturday, October 31, 2009

-تسکین عباس، سرگودھا،یہ شعیب ملک کی جانب سے ایک مثبت سوچ ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا یہ تجربہ ناکامی سے دوچار ہوچکا تھا۔
 
taskeen abbas Posted on: Monday, November 02, 2009

Page 1 of 1


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy