Friday, November 20, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


این آر او پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنیکا فیصلہ!
  ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور نئے سیاسی بحران سے بچنے کے لئے حکمران جماعت این آر او کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہو گئی ہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ این آر او پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق یہ فیصلہ حکمران جماعت کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اعلیٰ سطح پر منعقدہ قیادت کے اجلاس میں کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایوان صدر کے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے این آر او کو پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مانیٹرنگ سیل کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو اصل حقائق سے ہٹانے کے لئے سیاست کو ہمارے گرد گھمایا جا رہا ہے۔ ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت کے بل بوتے پر ہی ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔ عوام اتحادیوں اور پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ این آر او پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ صدر نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ 1973ء کے آئین کو اصل حالت میں بحال کروائیں گے۔ پی پی پی جمہوریت دوست جماعت ہے۔ دریں اثناء صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مولانا فضل الرحمن اور فاروق ستار نے علیحدگی میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں این آر او پر مشاورت کی گئی۔ صدر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں تو بیٹھ کر ان کو دور کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس (ر) ڈوگر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عدلیہ کو بحال کرنا تھا لیکن لانگ مارچ شروع ہو گیا۔ مخالفت کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ اس طرح حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔نمائندہ جنگ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت کے اتحادیوں میں این آر او کے سلسلے پر اختلافات اور ان میں پھوٹ پڑنے کے بعد حکمران جماعت کی قیادت این آر او کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہو گئی ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں نے اس معاملے پر اتحاد کر لیا تھا اور متحدہ حزب اختلاف کی صورت میں ایک نیا الائنس بنانے کی تیاریاں ہورہی تھیں، حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں مبصرین کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتیں بھی کوئی نئی حکمت عملی طے کریں گی۔



کیا این آر او پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کی شکست ہے؟

اس فیصلے سے ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

حکمرانوں کو این آر او کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دینی چاہئے؟

اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
تبصرہ کریں     احباب کو بھیجئے
 


-سید اطہر علی، کراچی، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت این آر او کا دفاع کرنے کی بجائے ملک کو کرپشن فری بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ اور اگر نہیں کرسکتی تو حکومت چھوڑ دے، کسی اور کو موقع دے، اب عوام ساری سیاست سمجھ چکے ہیں اور جاگ رہے ہیں،اب بہت ہوچکا ہے مزید کی گنجائش نہیں ہے،
  Syed Ather Ali


-نوید عثمان چودھری،لاہور، این آر او ایک برا قانون ہے یہ بدنام اور کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لئے بنایا گیا تھا،اس کی منظوری ایک خراب قانون کا نفاذ ہوگا، حکومت کو استعفی دینا چاہیئے،اور زاداری کو بھی صدارت چوھڑ دینی چاہیئےے
  naveed usman ch


محمد، کینیڈا، یہاں حکومت صحیح ہو ہی جائے گی اس معملہ میں سیاستدانوں کو بھی سوچنا چاہیئے جنہوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے
  MUHAMMAD


-سید نثار احمد، کراچی، حکومت کی عزت اسی مین ہے کہ وہ چلی جائے
  Syed Nisar ahmed


-سید اعجاز الحق، دوبئی،اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس کادارومدار امریکی پالیسی پر مبنی ہے، اگر برا نہ مانیں تو کوئی اس وقت برائی نہیں سننا چاہتا، یہاں جو کچھ ہے اس میں امریکہ بھارت اور اسرائیل مشترکہ طور پہ شریک ہیں، آپریشن راہ نجات ضروری ہے لیکن افواج اس سلسلے میں جو کارروائی کر رہی ہے اس کا ردعم بھی تو ہاسکتا ہے یہ بم ڈھماکے نفرت نہیں پھیلارہے ہیں ؟
  SYED EJAZ UL HAQUE


مالک احمد، لاہور، این اار او کا پارلیمنٹ میں نہ لانے کا فیصلہ عوامی رد عمل کا نتیجہ ہے، جبکہ مفادات حاصل کرنے والے اس سے پریشان تھے،عوامی مسائل کی طرف توجہ دینا سیاستدانوں کا کام ہے،
  مالک احمد


-فرحت، کراچی، تمام سیاستدانوں کو ساتھ لے کر چلانے کے لئے خود ایک خوش آئند فیصلہ ہے حکومت کا فیصلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ فیصلہ عوام کے لئے ان کی رائے کا مطابق ہے،اب عوام کے مسائل پر توجہ دینا حکومت کا اولین فرض ہے،
  FARHAT


-ایم نصراللہ خان،اسلام آباد،این آر او کو موجودہ شکل میں پیش نہ کرنے کافیصلہ دانشمندانہ ہے، یہ جمہوریت کی جیت ہے،اس میں مناسب تبدیلیاں سب کو اعتماد میں لے کر کرنا چاہیئے پھر پارلیمنٹ میں لایا جائے
  M.Nasrullah Khan


-عابد آزاد خان، لندن، این آر او اتنا ضروری نہیں جتنا عوامی مسائل حل کرنے کی باتیں، حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیئے عوام کو بھی چاہیئے وہ ایسے لوگوں کو منتخب نہ کریں جو ان کے مسائل بھول جاتے ہیں، ایسے لوگوں کا بر وقت احتساب ہونا چاہیئے جو انصاف پر مبنی ہو،
  ABID AZAD KHAN


-مخلص راہی، کراچی،ہمارا مسئلہ اس واقت چینی آتا اور غذائی اجناس سے اور لوڈ شیڈنگ ہے اس بحران کو حل کرنے کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے اصل معاملہ معیشت کی تباہی سے ہے کہ این آر او سے۔
  Mukhlis Rahi


-عبدل لطیف خٹک، دوبئی،حکومت نے بہت زیادہ وقت ضائع کردیا اب عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،بجلی پانی لوڈ شیڈنگ چینی اور آتا جیسی بنادی باتوں پہ غور کرے۔ این آر او سے عوام کو کیا واسطہ،
  Abdul latif khattak


-شعیب حسن میر،لاہور، اس وقت اس مردہ مسئلہ کو اٹھانے کا کیا فائدہ یہ کسی اور وقت کے لئے رجھا جائے فضول بحث سے کیا فائدہ
  Shoaib Hassan Mir


-جاوید حسین، راس الخیمہ، مجھے نواز شریف پہ فخر ہے کہ وہ اس این آر او کے مسلئہ پر ڈٹے رہے باقی سب عوامی موڈ دیکھ کر اس طرف راغب ہوئے یہ ن لیگ کا فیصلہ تھ جس نے حکومت کو مجبور کردیا یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے
  Javed Hassan


-انتظام،ریاض، یہ کسی صورت میں بھی حکومت کی شکست نہیں ہے بلکہ یہ ان غیر جمہوری عناصر کی شکست ہے، جن کے دور میں سیاسی جھوٹے مقدمات کو لے کر شور مچا رہے ہیں، پہلے عدلیہ کے مسئلہ پیش کیا گیا اور حکومت گرانے کی کوشش تھی،اس کے بعد کیرے لوگر بل اور این آر او پہ شور ہے، لیکن موجودہ حکومت کسی آمر کی پیداوار نہیں ہے یہ قربانیوں کی سزا بھگت رہی ہے
  intizam


ابرار احمد، دیر، جی ہاں این آر او پارلیمینٹ میں یش کرنے سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اس فیصلہ سے ہماری سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، لیکن عوامی مسائل جون کے توں رہیں گے۔ یہی امکان غالب ہے،
  Abrar Muhammad
Prev | 1 | 2 | Next
Page 1 of 2


تازہ بلاگ
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy