لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


جنوبی وزیرستان میں بھارتی مداخلت!
  آئی ایس پی آرکے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھارتی مداخلت اور د ہشت گردوں کی امداد کے واضح شواہد مل گئے ہیں، دہشت گردوں کے زیر استعمال بھارتی اسلحہ اور لٹریچر بھی پکڑا گیا ہے جبکہ مزید ثبوت اکٹھے کئے جا رہے ہیں،یہ شواہد دفتر خارجہ کو بھجوادیے گئے ہیں تاکہ ان کی بنیاد پر مناسب فورم پر معاملے کوا ٹھایا جا سکے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس اور امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ امیر کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود کے جنوبی وزیرستان میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔ محسود کو ایک ہزار ازبک جنگجووٴں سمیت 8ہزار شدت پسندوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اِس سلسلے میں یقین سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وزیرستان آپریشن کی کامیابی کے بعد ملک میں جاری خودکش حملوں کی لہر فوری طور پر تھم جائے گی۔ میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ اِس مرتبہ ماضی جیسے کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں  اب جنگ انجام تک پہنچائی جائے گی۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے لئے پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت ہے نہ کسی مداخلت کی‘ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی مدد کے لئے بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد ملے ہیں‘ کانی گرم اور کڑما سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ازبک دہشت گردوں کے گڑھ کڑما گاؤں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے تاہم ابھی کسی دہشت گرد لیڈر کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک سوال پر اطہر عباس نے کہا کہ 8 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سب مقامی ہیں‘ ان میں کوئی غیرملکی نہیں ہے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پاکستان اپنے وسائل سے فوجی آپریشن کر رہا ہے‘ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت ہے نہ مداخلت کی‘ صرف عوام کی موثر اور دیرپا حمایت جاری رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے جنوبی وزیرستان سے فرار ہو کر دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے‘ فورسز پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک افغان سرحد کی دوسری جانب موجود فورسز بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔

بھارت کی مداخلت کی شواہد کے بعد پاکستان کو کیا اقدامات لینے چاہئیں؟

کیا اس مسئلہ کو قوام متحدہ میں نہیں اٹھاناچاہیے؟

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی مداخلت کس بات کی عکاس ہے؟

اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (24)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

-لالہ اصغر علی، کراچی، اب تمام ثبوت موجود ہیں تو جان لینا چاہیئے کہ بھارت ہی وہ مہرہ ہے جسے امریکہ استعمال کر رہا ہے افغانستان میں امریکہ نے چوکیاں اسی لئے خالی کی ہیں کہ وہاں بھارت اسے استعمال کرے،یہ دہشتگردی کا کھلا راستہ بن جائے گا، یہی بھارت کے خلاف مزید واضح ثبوت ہوگا،حکومت اس کا نوٹس لے اور اپنا موقف ساری دنیا میں آشکارہ کرے،
 
Lala Asghar Ali Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-نذیر حسن،کراچی، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ بھارت کو بتادے کہ پاکستان پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے،پاکستان یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھائے،تاکہ حقیقت حال دنیا کو پتہ چل جائے
 
nazeer hassan Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-حسن طاہر، فیصل آباد، بھارت نے آج تک ہمارے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔وہ ہمارے آزادی کے درپہ ہے،اور ہمیں کمزور کرے پہ تلا ہوا ہے،پچھلے تیس سال سے اس کا رویہ اسی طرح ہے بنگلہ دیش کو وجود مین لانے کا کردار اس بات کا ثبوت ہے،ہمیں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیئے
 
hassaan tahir Posted on: Wednesday, November 04, 2009

-سید اطہر علی، کراچی،آزاد میڈیا کے اس جدید دور میں حکومت کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف بھارتی لابی کی سازشوں سے واقف رہنا چاہیئے، ان سازشوں پر پردہ ڈالنے کی بجائے دنیا کو کھل کر بتلائے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم بھارت ہی چلارہا ہے
 
Syed Ather Ali Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-فاروق علی خان، بھارتی مداخلت کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے بھارت افغانستان ہی سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا مرتکب ہورہا ہے پاک افواج انہیں بے نقاب کرکے اقوام متحدہ کو آگاہی دے۔
 
فاروق علی خان Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-کاشف خان کراچی، بھارت پاکستانیوں کو ٹرانزٹ ویزا نہیں دیتا،جبکہ سری لنکااور بنگلہ دیش کی طرح ہمیں بھی افغانستانیوں کو ٹرانزٹ ویزا نہیں دینا چاہیئے کیونکہ اسی کا فائدہ وہ اٹھاتے ہیں بھارتی وہاں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں،بھارتی اسلحہ بر آمد ہونا اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے حکومت اس پر احتجاج کیوں نہیں کررہی ہے،
 
kashif khan karachi Posted on: Wednesday, November 04, 2009

-ظفر بٹ،اوسلو،پاکستان کو ایسے شواہد اقوام متحدہ میٓن پیش کرنے چاہیئیں، بلکہ پوری دنیا کو بتلانے ہوں گے، کوٓئی بھی امریکی اس کے حق میں نہیں ہیں ہیمیں ان سے کیا مطلب، بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،
 
Zafar Butt Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-علامہ، کراچی، کیا ہم اب بھی ہوژ میں نہیں آئیں گے پاکستان میں ساری دیشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ہمیں ثبوت سے زیادہ حقیقت پر غور کرنا چاہیئے کہ بھارت ہمارے خلاف موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے کیا امریکہ کو بھارتی اسلحہ کے استعمال کا نہیں پتہ؟ حیرت کی بات ہے
 
Allama Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-محمد اعظم۔ لاہور۔سب سے پہلے پاکستان کے بارڈر سے افغان باشندوں کے پاکستانی سرحد میں غیر قانونی داخلوں پر مکمل پابندی عائد کرنی ہوگی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی قسم کی مداخلت نہ ہوسکے،بھارت سے سفارتی سطح پر اس معاملے پر توجہ دلائی جائے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں، ان سے وضاحت طلب کی جائے عالم اقوام میں اسے پیش کیا جائے
 
محمد اعظم Posted on: Wednesday, November 04, 2009

-فہد خان،شکاگو۔ یونائیٹد نیشن کی بات کرنا بے کار ہے اس نے کبھی ہمارے مسائل پہ توجہ دی ہے جو اب دے گا؟بس وہ بھی مذمت کرکے خاموش ہوجائے گا۔ بھارت کی اس سازش سے ہمیں ہی نمٹنا ہوگا،
 
Fahad Khan Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-حافظ شفیق، بھاولپور، مسئلہ یہ ہے کہ عوام اس حکومت سے مایوس ہوچکی ہے،اور جب تک یہ عوام دشمن حکومت تبدیل نہیں ہوگی تب تک کسی کو سکون نہیں ملے گا،عوام اس حکومت سے بدظن ہوچکے ہیں،
 
hafiz shafiq Posted on: Thursday, November 05, 2009

-سید نثار احمد، کراچی، کیا آپ نے سنا نہین ہیلری کلنٹن نے کیا کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ بھارت کیا کر رہا ہے بلکہ وہ بھارت سے دوستی کا مشورہ دے رہی ہیں، اسے کیا کہیئے ؟، ہم سچ ہیں کہ امریکہ۔؟
 
Syed Nisar ahmed Posted on: Tuesday, November 03, 2009

-ارشد محمود، الجبیل، سعودی عرب، افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہمارا میڈیا اور سیاستدان بھارتی کی اس حرکت پہ احتجاج کیوں نہیں کرتے،ویسے تو بہت بولتے ہیں، کیا یہ بات قومی مفاد کے خلاف نہیں ہے، جب ثبوت موجود ہین تو اس پر احتجاج کرنا چاہیئے،
 
Arshad Mahmood Posted on: Wednesday, November 04, 2009

-اعوان، ریاض، کیا آج ہمیں دشمنوں کا یہ پیغام دینے کی ضرورت نہیں ہے،کہ ہم دوستی اور دشمنی کھل کے کرتے ہیں بھارت پاکستان کو ہر قدم پہ بدنام کررہا ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،بھارت کے مقابلے میں ہمیں اپنا مفاد عزیز ہے ہمیں اپنے دفاع کا حق ہے،
 
awan Posted on: Thursday, November 05, 2009

-ظفر بٹ، اوسلو، پاکستانی حکومت کو ہندو سماج کی چالوں کو سمجھنا چاہیئے،وہ ہمارے صفوں میں گھس کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے،بھارت نے اپنے جاسوس پاکستان مین بھیج کر کام لے رہا ہے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا،
 
Zafar Butt Posted on: Tuesday, November 03, 2009
Prev | 1 | 2 | Next
Page 1 of 2


قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور امتحان؟
مسافر طیارے کا افسوس ناک حادثہ!
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح
مرلی دھرن: اسپن بولنگ کا جادوگر!
ٹرینوں کی بندش ،عوام پریشان !
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy