لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


بے جان وکٹوں پرجیف بائیکاٹ کی تنقید!
  عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے سلو وکٹیں تیار کی جاتی ہیں جو فاسٹ بولر کو بالکل مدد نہیں دیتی۔دوسری جانب ہمارے بیٹسمینوں کو بھی بیرون ملک فاسٹ وکٹوں پر کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے۔اسی پس منظر میں انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر جیفری بائیکاٹ ٹے پاکستان کرکٹ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ باؤلرز کے لئے معاون پچز تیار کریں،تاکہ پاکستانی بیٹسمین انٹر نیشنل کنڈیشنز جیسا محسوس کریں اور انہیں غیر ملکی دوروں میں مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے بائیکاٹ نے اپنے طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پچز اس حد تک آسان اور دوستانہ ہیں کہ اگر ان پر میری ماں کھیلے تو وہ بھی رنز بناسکتی ہے۔

پاکستان میں بے جان وکٹس کیوں تیار کی جاتی ہیں؟

کیابے جان وکٹوں کی تیاری سے کرکٹ کا معیار متاثر نہیں ہورہا؟

جیفری بائیکاٹ کے ریمارکس پر رائے کا اظہار کریں۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (9)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

-منظور احمد خان، لاہور، پاکستان کی وکٹیں اس لئے بے جان بنائی جاتی ہیں کہ باہر کی ٹیمیں یہاں ٹک کر نہ کھیل سکیں، ہمارے گرائونڈ مین کسی کی ہدایت پر یہ کام کرتے ہیں کونکہ ہمارے بیٹسمین فاسٹ وکٹ پر اسی وجہ سے ناکام رہتے ہیں کہ وہ ہماری وکٹوں کے عادی ہوتے ہیں،جیفری بائیکاٹ نے بالکں درست کہاہے،
 
منظور احمد خان Posted on: Thursday, November 05, 2009

-خلاد رئوف۔ کراچی،پاکستان میں وکٹیں یہاں کے موسمی حالات کے مطابق بنائی جاتی ہیں، جو کہ سلو ٹریک ہوتی ہیں جبکہ بیرون ملک فاسٹ ٹریک پر کام ہوتا ہے اسی لئے غیر ملکی ٹیموں کا یہاں کھلینا مشکل ہوتا ہے ہمارے حکام کاان ریمارکس پر کیا رد عمل ہوسکتا ہے یہ دیکھنا ہوگا، اس پر غور کیا جانا چاہیئے
 
khalid rauf Posted on: Thursday, November 05, 2009

-جہانزیب، پشاور۔ انگریز کی سوچ بہت اچھی ہوتی ہے اس نے ہماری پچز کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ غلط تو نہیں، کاش ہمارے بورڈ والے اس طنز کو سمجھ سکیں،
 
جہانزیب، Posted on: Saturday, November 07, 2009

-عمران، لاہور،ہم اپنے گھر میں کچھ کریں یہ ہمارا حق ہے لیکن کسی کو مداخلت کا حق نہیں دیا جاسکتا،یہ لوگ سائوتھ افریقہ کو الزام کیون نہیں دیتے جہاں دنیا کی سب سے خراب پچز بنائی جاتی ہیں،ہم نے پچاس اوورز کے لئے پچز اپنے حساب سے بنائی ہیں اگر اسکور تین سو سے زیادہ ہوتا ہے تو یہی پچز انہیں اچھی معلوم ہوتی ہیں
 
imran Posted on: Thursday, November 05, 2009

-شاہد خان، لاہور، پاکستان کی بے جان وکٹوں پر ایک جاندار تبصرہ ہے کاش ہمارے کرکٹرز اور بورڈ والے اسے سمجھ سکیں،
 
shahid khan Posted on: Saturday, November 07, 2009

-خرم رشید، کراچی، پاکستان کا کرکٹ بورڈ اپنی کاہلی ختم کرے، اچھی اور جاندار وکٹس تیار کرے،تاکہ ہمارے کھلاڑی بھی اسی معیار کا کھیل پیش کرسکیں گے،جیفری بائیکاٹ نے اگر طنز کیا ہے تو کیا برا کیا ہے،اس پر غور کرنا ہوگا،
 
Kurram rashid Posted on: Saturday, November 07, 2009

-عقیکل احمد، راولپنڈی، جیف بائیکاٹ نے جو کچھ کہا ہے وہ درست ہے کیونکہ ایشیائی ٹیمیں تیز بائولنگ سے ڈرتی ہین اسی کئے ایسی پچز تیار کرتی ہین یہ تو ہماری مینجمنٹ کا اکم ہے کہ وہ اس مسئلہ پر غور کرے،فاسٹ پچز بنوائے،
 
aqeel ahmed Posted on: Wednesday, November 11, 2009

-نجم، یو اے ای، ہمارے بیٹسمین آسٹریلیا نیو زیلینڈ اور انگلینڈ کے بائولرز کے سامنے ڈھیر ہوجاتے ہیں اسی لئے اپنے ملک میں سلو پچز بناتے ہیں، تاکہ وہ لوگ نہ کھیل سکیں، بہر حال اس معاملے پر سوچنا ہوگا، یہ بہت بڑے طنزیہ ریمارکس ہیں۔
 
Najam Posted on: Thursday, November 12, 2009

-مجاہد علوی، لاہور، پاکستان اور بھارت میں بھی یہی ہوتا ہے جہاں آسان وکٹس تیار کی جاتی ہیں جو عالمی معیار کی نہیں ہوتیں، کرکٹ کے لئے نقصاندہ ہیں جیفری بائیکاٹ یہ کہنا کسی حد تک درست ہے اور ہماری کرکٹ انتطامیہ کے منہ پر ایک بھرپور طمانچہ ہے،
 
مجاہد علوی Posted on: Thursday, November 05, 2009

Page 1 of 1


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy