|
 |
 |
ہفتے میں دو چھٹیوں کی تجویز!
|
| |
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی وفاقی کابینہ اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کے ساتھ ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کی منظوری دینگے۔ وہ قومی فیصلے صوبوں کو اعتماد میں لے کر کرنے کی وزیراعظم کی پالیسی جمہوریت کو مضبوط و مستحکم کرے گی۔ وزیراعظم نے گورنمنٹ اور میڈیا تعلقات کو خوشگوار بنانے کا جو فریضہ سونپا ہے وہ اس کی ادائیگی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے براہ راست رابطہ کرینگے۔ منصور سہیل جن کا امریکہ میں پریس کونسلر/ منسٹر پریس رہنے کا ایک عشرے پر محیط تجربہ ہے نے کہا کہ مسلمہ اصول ہے کہ ورکر کو جتنا آرام (REST) ملے گا اس کا دماغ ذہن اور جسم اتنا ہی تروتازہ‘ صحت مند اور تیز ہو گا۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے دو چھٹیاں کرنے کے بے حد اہم معاملے پر مشورہ کرینگے۔ ان کے اتفاق رائے سے کیبنٹ ڈویژن/ فنانس ڈویژن کی سمری کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے عمومی طور پر دو چھٹیوں سے اتفاق کیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے بتایا کہ ہفتہ میں اتوار کی ایک چھٹی جمعہ کی آدھی چھٹی کی جگہ ہفتہ وار اتوار کی دو چھٹیاں کرنے کے فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر سے یومیہ اوقات کار صبح آٹھ بجے سے تین بجے کی بجائے صبح 8 بجے سے سہ پہر چار بجے رکھے جائینگے۔ جمعہ کو اوقات کار صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے دن کی بجائے صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے رکھے جائینگے۔ البتہ نماز جمعہ اور دوپہر کے کھانے کے لئے ایک گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔ البتہ پیر تا جمعرات کے چار ایام میں نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ نصف گھنٹے کا رکھا جائیگا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے کہا کہ وہ ہفتہ میں دو چھٹیاں تمام ترقی یافتہ ممالک میں عشروں سے کی جا رہی ہیں اس فیصلے سے پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کے ہم قدم ہو جائے گا جو کارخانہ دار بزنس کنسرن ہفتہ میں ایک چھٹی ہی کرنا چاہیں وہ ایک دن کا اپنے ورکروں کو اوورٹائم اسی طرح ادا کرینگے جس طرح 8 گھنٹے یومیہ سے زیادہ کام لینے پر ورکر کو ادا کیا جا رہا ہے۔ منصور سہیل نے کہا کہ امریکہ میں پانچ میجر ہالیڈے ہیں 4جولائی امریکہ کا یوم آزادی ہے۔ 25 دسمبر کرسمس ہالیڈے ہوتی ہے۔ نومبر کے آخری ہفتہ کو لیبر ڈے ہوتا ہے۔ میموریل ویک ڈے پر ستمبر کے پہلے پیر کو ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں کی طرح گزشتہ گزٹڈ چھٹیوں کی بھرمار ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے کہا کہ ہفتہ میں چھٹیاں کر کے ہم بجلی اور گیس بہت بڑی تعداد میں بچا سکیں گے۔ کمرشل کنسرن سے لوگ دو دنوں میں آرام سے شاپنگ وغیرہ کر سکیں گے۔
آپ کے خیال میں دوچھٹیوں کی تجویز قابل عمل ہے؟
کیادو چھٹیوں سے ملکی معاشی ترقی میں مدد ملے گی؟
ہفتے میں دو چھٹیوں کےعام لوگوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
|
| تبصرہ کریں احباب کو بھیجئے |
| |
 |
 |
 |
-جاری یو اسی اے، دو چھٹیاں کرنے سے آبادی میں اضافہ ہوگا۔ |
| |
jari |
 |
 |
 |
 |
 |
-مخلص راہی، کراچی، میری رائے بہےتر تو یہی ہے کہ حکمراں خود ہی چھٹی کرلیں۔ |
| |
Mukhlis Rahi |
 |
 |
 |
 |
 |
-خاور مصطفی، کویت،کی ہاں چھٹیان دو دن کی ہونی چاہیئیں،کام کی نوعیت پہ فرق نہیں پڑے گا،بلکہ اس کا اچھا اثر پڑے گا، |
| |
khawar Mustafa |
 |
 |
 |
 |
 |
-مشتاق ربانی،ملتان، صنعتی اور معاشی ترقی رک جائےگی،پہلے ہی بجلی کی مسلسل بندش نے تنگ کیا ہوا ہے، دو چھٹیوں سے رہا سہا کام بھی رک جائے گا، دو چھٹیاں نہیں ہونی چاہیئے |
| |
مشتاق ربانی |
 |
 |
 |
 |
 |
-اقبال حیدر، حیدر آباد،ہفتہ میں دو چھٹیوں کا مسئلہ خوش کن ہے موجودہ حالات مین دلی و ذہنی سکون کی ضرورت ہے، آرام کرنے سے کام پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا، اور ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا، |
| |
اقبال حیدر |
 |
 |
 |
 |
 |
-وحید عباسی،لاہور، دو روز کی چھٹی بہت سے مسائل کا حل ہے یہ ضرور ہونی چاہیئے اس طرح بہت سے لوگ اپنے کام پورے کرسکتے ہیں، |
| |
waheed Abbasi |
 |
 |
 |
 |
 |
-ذوالفقارعلی، مسقط، میرا بھی یہی خیال ہے کہ دو دن کی چھٹی کا تصور بہترین ہے،یہ تو حکومت کو سوچنا ہوگا،اس کے حق میں بہتر کیا اور کیا نہیں، لیکن ہم مغرب سے اس طرح مقابلہ نہیں کراکتے، کیونکہ وہاں اس منطق سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، جو ہمرے لئے ناممکن ہے، |
| |
Zulfiqar Ali |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد نواز، لاہور۔میں ن دو چھٹیوں کے حق میں نہیں ہوں،یہ روزگار کا متاثر کرے گا جو دن رات محنت کرتے ہیں ان کا گذارا کیسے ہوگا، |
| |
Muhammad Nawaz |
 |
 |
 |
 |
 |
-علی، کراچی، اس طرح معیشت پہ اچھا اثر پڑے گا،مارکیٹ میں زیادہ تجارتی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی،دو دن کی چھٹی موثر ہوگی، ترقیاتی کام بہتر ہوسکیں گے، |
| |
Ali |
 |
 |
 |
 |
 |
-ظفر حسین،کراچی، یہ تنخواہ دار طبقے کے لئے ضروری ہے |
| |
zafar hussain |
 |
 |
 |
 |
 |
-فیصل انیس،کراچی، دو روز کی چھٹیوں کی وجہ سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے یہ ضرور ہونی چاہیئیں بہت سے رکے ہوئے کام تکمیل پاسکیں گے |
| |
Faisal Anis |
 |
 |
 |
 |
 |
-جاوید حسن ،راس الخیمہ،دو دن کی چھٹی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوکر رہ جائے گی میونکہ دوسرے ممالکاگر چھٹیاں کرتے ہیں تو کیا ہوا وہ کام کرنے والے لوگ ہیں،پاکستان میں نماز کا دن ایساہی گزر جاتا ہے بعض کمپنیاں ہفتہ کو بند ہوتی ہیں اب یہ چھٹیاں ملاکر تین بن جاتی ہیں میرا خیال ہے اتوار کی چھٹی کافی ہے،، |
| |
Javed Hassan |
 |
 |
 |
 |
 |
-چودھری شفقت علی۔ ملتان،میرے خیال میں دو چھٹیوں کی تجویز اچھی اور قابل عمل ہے یہ اچھے نتائج اخذ کرے گی ملک کی ترقی میں رول ادا کرے گی اس بجلی کی بچت ہوگی عوام بھی ریلیف محسوس کریں گے |
| |
Chaudhary Shafqat Ali |
 |
 |
 |
 |
 |
-شفیق سرجانوی، کراچی، دو چحٹیوں کا نطام نافذ العمل ہونے سے آرام تو مل جائے گا لیکنمعاشی ترقی کا بیڑہ غرق ہوجائے گا، ہم آرام سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں،کم میں دل لگائیں یہ ترقی کا ضامن ہوگی، |
| |
شفیق سرجانوی |
 |
 |
 |
 |
 |
-ایم حلیم الرحمن،کراچی،دو چھٹیون کا نطام کارکردگی میں بہتری لائے گا جسمانی بیماریوں سے چھٹکاراہ ملے گا کس کا اثر میڈیکل اخراجات پر پڑے گا،اس طرح قومی آمدنی میں خاطر ؒواہ اضافہ ہوگا، |
| |
m.haleem-ur-rahman |
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | Next Page 1 of 7
|
|