لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


رحمن ملک کی سزا معاف؟ Share
  صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمن ملک کو احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں معاف کردی ہیں، صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت الله بابر نے بتایا کہ صدر نے رحمن ملک کو احتساب عدالت کی جانب سے جنوری 2004 میں ان کی غیرحاضری میں دی گئی سزائیں آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت معاف کردی ہیں۔ صدر نے یہ اقدام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کیا ہے۔ آرٹیکل 45 کے مطابق صدر کو کسی بھی عدالت کی طرف سے دی گئی سزا ختم کرنے، معطل کرنے یا اس میں کمی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ فرحت الله بابر نے بتایا کہ رحمن ملک کو ان کی غیرحاضری میں نیب آرڈیننس کی دفعہ 31 کے تحت 2004 میں تین سال کی سزا دی گئی تھی۔ انہوں نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، ان کی اپیل منظور نہیں ہوسکی۔ رحمن ملک کا یہ موقف تھا کہ انہیں ان کی غیرحاضری میں سیاسی وجوہات کی بناء پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ قانون جنرل پرویز مشرف نے اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر جاری کیا تھا۔

رحمن ملک کی سزاکی معافی حکومت اور عدلیہ میں تصادم کا باعث نہیں بنے گا؟

صدر زرداری کے اس فیصلے پراپنی رائے کا اظہار کریں ۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (66)     
 

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

-مخلص راہی، کراچی،عدلیہ کی خاطر لانگ مارچ کرنے والےاب کہاں سو رہے ہین، اسے کہتے ہیں اندھیر نگری چوپٹ راج،
 
Muklis Rahi Posted on: Thursday, May 20, 2010

-شاہد باچہ، کابل، سید ناصر صاحب تم صحیح کہہ رہے ہو، یہ پاکستان ہے جہاں ہر چیز ممکن ہے،
 
shahid Bacha Posted on: Thursday, May 20, 2010

-محمود،ایبٹ آباد، میری رائے میں ایک چور ہی چور کا پناہ دے سکتا ہے اور ان کی سزا معاف کرسکتا ہے، یہ پاکستان کا قانون ہے جہاں کسی بات پہ کوئی قائم نہیں رہتا جو افراد اثر رکھتے ہیں اپنی سزا معاف کروالیتے ہیں، اللہ ہی محفوظ رکھنے والا ہے،
 
Mahmood Posted on: Thursday, May 20, 2010

-سید ناصر کینیڈا،یہ سب پاکستان میں کیا ہورا ہے، سمجھ سے باہر ہے،کیا اسی طرح قوانین کا مذاق اڑایا جاتا ہےَ؟
 
Syed Nasir Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-اعجاز ہمایوں، گجرانوالا، یہ تو بہت ہی افسوسناک بات ہے کہ جس ملک کے حکمران ہی اپنی عدلیہ کا مزاق اڑاتے ہوں قانون کی دفھجیان بھکیرت ہوں اور اس پر خوش ہوں، یہ بے غیرتی کا ایک،منمونہ ہے، جو صدر صاحب نے دکھلادیا، جس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،خدا کء لئے اپنی اور پاکستان کی بقاء کے لئے عدلیہ کا احترام کریں،
 
Ejaz Humayon Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-شاہد باچہ کبل،واقعی یہ ایک عجیب سی خبر ہے کہ صدر صاحب نے رحمن ملک کی سزا معاف کردی، کیا یہ ساری قوم کو بیچ دیں گے،سپریم کورٹ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ دے سکے گی اور قوم کو ایسے لوگوں سے بچاسکے گی، جو مجرم بن کے بھی صاف بچ جاتے ہیں،
 
shahid Bacha Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-عبدل لطیف خٹک، دوبئی، واہ کیا انصاف ہے، جو صدر صاحب نے حکم جاری کردیا،تو پھر عدالت کی کیا ضرورت ہے ایسی ہی عام معافی سارے قیدیوں کو بھی دیدی جائے،یہ اسٹھارویں ترمیم کا موصد ہی یہ ہے کہ من مانی فیصلے کئے جائیں، پاکستان کی بڑے بڑے چور اسی طرح چھوٹتےرہے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے کیا اس طرح ملک کو برے لوگوں سے پاک کیا جاتا رہے گا؟۔کیا مجرم اسی طرح سزا سے بچالئے جائیں گے۔
 
Abdul latif khattak Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-الطاف شیخ ۔کراچی، ، یہ اپنے کو عوامی حکومت کہتیم ہے اس کے فیصلے بھی عوامی ہوتے ہیں جس کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،یہ تو عدلیہ کے ساتھ لڑائی کا عندیہ ہے اور کچھ نہیں، اس طرح صدر تو ہر مجرم کو معاف کرنے کا اختیار مل گیا ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی حکومت نہیں صرف پیپل پارٹیکے لئے مخصوص ہے، واہ کیا جمہوریت ہے،
 
Altaf Shaikh Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-عارف خان ۔پشاور، یہ سب قوم کو الو بناریہے ہیں یہ حکومت نہیں جعلی جمہوریت کے علمبردار ہیں،،ایسی غلطیاں کرنا تو صدر اور منسٹرز ہی کا کام ہے،م جو آئین کا مزاق اڑاتے ہیں،
 
arif khan Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-اسد، کراچی، ہمارے سرکار نے فرمایا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوجائے تو محمد کی بیٹی بھی اس سے بچ نہیں سکتی، اگر ایسا ہو تو اس کے ہاتھ بھی کاٹے جاسکتے ہیں، لیکن ہمارے یہاں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاسکتی۔ جب صدر خود ہی جرم و سزا کے فیصلے کرنے لگے تو یہ مذاق سے کم نہیں، یہ انصاف نہیں ڈھٹائی ہے، جبر ہے،
 
Asad Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-ناصر، یو ایس اے، زرداری نے بہت غلط کیا ہے،ایسے ہی لوگوں نے ملک کو بدنام کیا ہے، نواز شریف کو چاہیئے کہ اگر وہ انصاف کی بات کرتے ہیں تو انہیں اس حکومت نے نکل جانا چاہیئے کیونکہ موجودی حکومت جھوٹ پر مبنی ہے،
 
nasir Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-رحیم اللہ، پشاور،رحمن ملک کو بچانے میں صدر صاحب بہت آگے نکل گئے انہوں نے عدلیہ کا احترام بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا، جو عدالتی انصاف کے برعکس ہے، اس طرح تو ہر کوئی آزاد ہوگا کہ وہ اپنے بندے کا سزا سے بچالے، چاہے وہکتنا ہی بڑا مجرم ہو؟
 
رحیم اللہ، Posted on: Wednesday, May 19, 2010

-محمد فاروق، کراچی، صرف رٓحمن ملک ہی نہیں اس حکومت میں بیٹھے بہت سارے مجرم ہیں، انہیں نبھی معاف کردیا جائے سب ہی کرپشن میں ایک سے بڑھ کے ایک ہیں،ایسی حکومت سے ایسی ہی توقع کی جاسکتی ہے یہ سب اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں، ؛لوٹ مار میںا ٓزاد ہیں، انہیں کچھ نہ کہا جائے؟
 
muhammad farooq Posted on: Thursday, May 20, 2010

-مظفر، فیصل آباد، واہ ری جمہوریت، سب مادر پدر آزاد ہیں،
 
muzaffar Posted on: Thursday, May 20, 2010

-ارشاد ۔ آصٹریلیا،وازیر اعظم صاحب نے کتنی خوبصورت بات کہی ہے،جس سے ہمارے وزیر اعظم کی اقرباء پروری کھل کر سامنے آگئی، جو وزیر جیل میں جائے وہ اچھا نہیں لگتا۔ جنہیں آصف زرداری معاف کر دیا،واہ کیا انصاف ہے، یہ عوام کی تکلیف کو نہیں سمجھتے ہیں، انہیں صرف اپنی فکر ہے،
 
Irshad Posted on: Sunday, May 23, 2010
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | Next
Page 1 of 5


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy