|
 |
 |
|
| |
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کے آخری اوورز میں 23 رنز کے شکار سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک شکست کے صدمے سے باہر نہیں آسکے۔ ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آخری اوور میں مائیکل ہسی کی شاندار اننگز اور دھواں دار بیٹنگ نے مجھے صدمے سے دوچار کر دیا، یہ میرے لئے مشکل اور جذباتی وقت ہے اور جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے میری ہر ممکن دلجوئی کی تاہم میں اب بھی اپ سیٹ ہوں کیونکہ میری بولنگ اچھی نہیں رہی تھی۔ سعید اجمل نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہر ایک نے میرے پاس آکر مجھ سے کہا کہ ہم متحد ہو کر کھیلے ہماری کارکردگی اچھی رہی، سب کا کہنا تھا کہ ناکامی کا ذمہ دار میں نہیں ہوں کسی نے بھی مجھ پر انگلی نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق مجھے مائیکل ہسی کو تیز یارکر پھینکنی تھی پہلی گیند درست انداز میں پڑی جو جانسن نے کھیلی مگر ایک رن کے بعد مائیکل ہسی کریز پر آگئے اور اچانک تیز ہوا چلنے لگی اور تیز یارکر پھینک سکا اور نہ ہی لائن لیتھ قائم رہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ اس صدمے سے باہر نکل کر ایشیا کپ کیلئے تیاری کروں گا۔ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا ہے اور یقین ہے کہ میں سینٹ لوسیا کے بعد ایشیا کپ میں دوبارہ بہتر انداز میں بولنگ کر سکوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کو وہ اپنی زندگی کا بدترین میچ قرار دیں گے جس میں جیتا ہوا میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔
سعید اجمل کے اس بیان پراپنی رائے کا اظہار کریں؟ |
| |
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (44) |
| |
|
 |
 |
-سیف اللہ، ٹنڈو اللہ یار، سعید اجمل کا اس مین قصور نہیں اسے اس وقت اوور دیا گیا جب صورتحال ہاتھ سے نکلے جارہی تھی، وہ بھی کیا کرتا، سخت دبائو کا شکار تھا۔ اسے افسوس نہین کرنا چاہیئے، ہارجیت تو کھیل کاحصہ ہوتی ہے، |
| |
| saifullah |
Posted on: Saturday, June 05, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عثمان، کراچی،یہ تمہارا قسور نہیں تھا،یہ سب کپتان کا کیا دھرا تھا، اس نے کیوں عبدل رزاق کو بولنگ نہیں دی، اس وقت سچویشن کے لحاظ سے وہی بہتر تھا،خیر پریشان مت ہو اس طرح تو کھیل میں ہوتا ہے، یہ تمہاری بد قسمتی تھی کہ وقت نے ساتھ نہ دیا، |
| |
| Usman |
Posted on: Wednesday, May 19, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عارفہ، کراچی،جو ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں پرفارم نہ کرسکی اسے ایسی باتیں زیب نہیں دیتی ہیں، یہ تو ایک میچ تھا باقی میچز میں کاکردگی کہاں غائب ہوگئی تھی، اللہ بھی کامیابی انہیں دیتا ہے جو محنت کرتے ہیں، باتیں نہیں کرتے، |
| |
| aarifa |
Posted on: Thursday, May 20, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جے ایس خان، اسلام آباد، ہماری ٹیم واقعی بہت اچھا کھیلی، مگر ہار جیت تو ہوجاتی ہے، امید ہےکہ آئندہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیلے گی،ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے اجمل سعید کو یہی نصیحت ہے،انشاء اللہ مستقبل اچھا ہی ہوگا۔ |
| |
| jskhan |
Posted on: Thursday, May 20, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اشتیاق، لندن، میرے خیال میں تو سب ہی ذمہ دار ہیں کسی ایک کو زبردستی اس طرف دھکیلنا غیر ضروری ہے،یہ میچ دیکھ کر شارجہ کا میچ یاد آرہا ہے وہاں بھی ایسی ہی پوزیشن تھی اور بھارت کا بولر آخری گیند پر میچ ہروانے میں لگ گیا، یہ جان بوجھ کو نہیں ہوا تھا ادھر بیٹنگ کا کمال تھا ، اسی طرح آسٹریلیا نے بیٹنگ کا کمال دکھلادیا، سعید اجمل کو مایوس نہیں ہونا چاہیئےء، |
| |
| ishtiaq |
Posted on: Thursday, May 20, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-منیب مصطفی دوبئی، اجمل بھائی حوصلہ نہیں ہارو، ابھی اور بھی کرکٹ کھیلنی ہے، ایسا تو ہوتا رہتا ہے میرے خیال میں آپ بھی شادی کرلیں ملینر بن جائیں گے، کیونکہ اب تو کرکٹ بزنس بن چکی ہے، ملک کی عزت نیلام کرنا اب فیشن بن گیا ہے، کہیں آپ کو صدمہ کم ڈالرز ملنے کا تو نہیں ہے؟ |
| |
| Muneeb Mustafa |
Posted on: Wednesday, May 19, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اے کے ممتاز، کراچی، ایک مثل مشہور ہے کہ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چک گئیں کھیت، جی ہاں یہی کچھ اجمل کے ساتھ ہوا، اس کا آخری اوور ہی شکست کا باعث بن گیا،یہ اچھی بات ہے کہ ایک شخض نے اپنی شرمندگی کا اظہار کردیا اور قوم سے معذرت کرلی، |
| |
| اے کے ممتاز |
Posted on: Wednesday, May 19, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مدثر اعظم کراچی، آسٹریلیا نے اپنی قوت کا اظہار کریا تھا، اس کے باوجود ہم اسے نہ سمجھ سکے۔ یہ ہماری غلطی تھی، |
| |
| Mudassar Azam |
Posted on: Wednesday, May 19, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-رونی، کراچی، کوئی بات نہیں اجمل یہ تو ایک کھیل تھا ہار جیت تو ہوتی ہے،یہ اور بات کہ اس طرح کے واقعات پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے ساتھ ہوتے ہیں،کھیل کو کھیل سمجھنا چاہیئے محنت تو ہرانسان کرتا ہے،۔یہ مقدر کی بات ہے کہ ہم ہارگئے، |
| |
| ronnie |
Posted on: Thursday, May 20, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
اشعر، کراچی،سعید اجمل ایک بہترین اسپن بولر ہے اس کی قدر کی جانی چاہیئےاگر ایک اوور غلط ہوگیا تو کیا ہوا دوسری جانب کھلاڑی بھی تو بہت جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہا تھا،-اجمل تم فکر نہ کرو، ہمت نہ ہارو، |
| |
| Asher |
Posted on: Wednesday, May 26, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-کلیم عثمانی، لاہور، اجمل نے اپنا رول ادا کردیا شکست یا جیت مقدر کی بات ہے، اس پہ الزام دیان اچھی بات نہیں ہے، اصل قصور تو شاہد افریدی کا ہے جو بولنگ مینج نہیں کرسکا، |
| |
| کلیم عثمانی، لاہور |
Posted on: Friday, May 21, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-زاہد خان، سعید اجمل کی کارکردگی اپنی جگہ اچھی رہی، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، اور ہم ہار گئے، سعید اجمل کی شرمندگی کا احساس صدمہ کی اصل وجہ ہے، |
| |
| زاہد خان، |
Posted on: Friday, May 21, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد عظیم چودھری، اسہین،جیسا کہ سب جانتے ہیں ہماری کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کی حامل رہی تھی، لیکن ہمارے بولر فوری طور پہ تکبرانہ انداز اختیار کرلیتے ہیں اور بولنگ مین وہ کردار ادا کرنا بھول جاتے ہیں جو ان سے توقع کی جاتی ہے،اسی وجہ سے ذلیل ہوتے ہیں اور ساری قوم کو مایوس کردیتے ہیں اجمل کا احساس اپنی جگہ سہی، لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چک گئیں کھیت، |
| |
| muhammad azeem chaudhry |
Posted on: Thursday, May 20, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-رام چند، کراچی، اجمل بھائی آپ کی نظر میں تو ایک میچ خراب تھا۔اگر دیکھا جائے تو سارے ٹورنامنٹ میں کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی تھی، ٹیم پرفارمنس کی وجہ سے آگے بڑھتی ہے، جو کہ اس حد تک نہیں تھی، اسی وجہ سے شکست ہوئی۔ |
| |
| ram chand |
Posted on: Friday, May 21, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فخر السین، کراچی،یہ اجمل کی غلطی نہیں تھی، اسے غلط استعمال کیا گیا، اجمل دل چھوٹا نہیں کرو، ابھی بہت سیء کرکٹ باقی ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہو کامیابی ہوگی |
| |
| فخر الدین، |
Posted on: Friday, May 21, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | Next Page 1 of 3
|
|