|
 |
 |
| مسافر طیارے کا افسوس ناک حادثہ! |
Share |
|
|
| |
اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار152افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاعات کے مطابق 12 خوش قسمت افراد وہ ہیں جو کراچی سے روانگی کے وقت کسی وجہ سے جہاز میں سوار ہی نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس320 صبح7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں جنہیں مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جہاز کے بلیک بکس کی تلاش جاری ہے تاکہ حادثے کی تحقیقات میں مدد مل سکے، تاہم ابھی بلیک بکس نہیں مل سکا ہے، جہاز جس جگہ حادثے کا شکار ہوا وہ ایئرپورٹ سے صرف 8کلو میٹر دور تھا اور ایئر پورٹ کنٹرول ٹاور نے جہاز کو لینڈنگ اپروچ کا سگنل دے دیا تھا، سوال یہ ہے کہ اگر حادثے کی وجہ خراب موسم ہے تو ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے فضائی سروسز معطل کیوں نہیں کی گئیں؟ فضائی حادثے کا ذمے دار کون ہے؟ ……متعلقہ فضائی کمپنی، خراب موسم یا اسلام آباد اےئرپورٹ انتظامیہ! افسوس ناک سانحے پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے!! |
| |
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (192) |
| |
|
 |
 |
-خورشید علی، کراچی،یہ ایک افسوسناک حادثہ ہے موسم کی خرابی یا تیکنیکی خرابی ہوسکتی ہے، اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے، اور زخمیوں کو صحت دے آمین |
| |
| khurshid khalil |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-احمد تمسال، اسلام آباد، یہ ایک بہت افسوس ناک واقعہ ہے، اس کی وجوہات منظر عام پر آنے میں وقت لگے گا، لیکن خراب موسم بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے، حکومت اپنے تمام وسائل استعمال کرکے متاثرین کی مدد کرے۔اللہ ان سب لوگوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے جو اس حادثہ کی نذر ہوگئے، آمین،اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، |
| |
| Ahmad Timsal |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-طیبہ انیس، ملایشیاء،یہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے، ہم متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہین، اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے،آمین۔ |
| |
| anis taiyyaba |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-خواجہ فہیم اعجاز،اسلام آباد، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین، |
| |
| KHAWAJA FAHEEM IJAZ |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نثار علی خان، کراچی،انتہائی افسوسناک حادثہ ہے، جو ریپورٹس سامنے آرہی ہیں،ان کی روشنی میں ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیئے، اور انلہیں قرار واقعی سزا ہونی چاہیئے،اللہ سے مرحومین کے لئے دعاء ہے کہ انہیں مغفرت فرما کر جوار رحمت میں جگہ دے،لواحقین کوصبر جمیل عطاء فرمائے آمین،، |
| |
| Nisar Ali Khan |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد عطا رضاء عطاری،کراچی، یہ ایک افسوس ناک خبر ہے، اللہ ہمارے ملک کو اس قسم کے حادثوں سے محفوظ رکھے، اور مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے،آمین |
| |
| محمد عاطف رضا عطاری |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہ رخ رشید،میلبورن، یہ بہت ہی افسوسناک خبر ہے،یہ ناقابل یقین واقعہ ہے کہ یہ سب کچھ کس طرح ہوا ہے، ہم صرف مرحومین کے لئے دعاء ہی کرسکتے ہیں، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، آمین، |
| |
| Shahrukh Rasheed |
Posted on: Wednesday, July 28, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-یاسر تیمور، چکوال، اس ناگہانی آفت اور حادثہ پر بے حد افسوس ہے، جو بھی اس ناگہانی حادثہ میں ہلاک ہونے والے شہید کہلائیں گے اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے، اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے، آمین |
| |
| yasir taimoor |
Posted on: Friday, July 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نفیس خان، لاہور۔مجھے اس حادثہ پر بہت افسوس ہے اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، اس کے علاوہ بلیک بکس کی ریپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، تاکہ حقائق سامنے آسکیں، |
| |
| نفیس خان، |
Posted on: Thursday, July 29, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سید فراز وارث،لبیا، بہت افسوس ناک واقعہ ہے، ہم سب لواحقین کے لئے صبر کی تلقین کرتے ہیں، اللہ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے، آمین |
| |
| Syed Faraz Waris |
Posted on: Thursday, July 29, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عثمان سپہل، کراچی، میرے خیال میں اس میں مکسی کوئی غلطی نہیں تھی، میرے خیال میں پائلٹ تھکن سے چور تھا، وہ ایک جگہ اپنا فرض انجام دے کر آگیا تھا، لیکن جو ہوگیا وہ وقت واپس نہیں آسکتا، غیر ذمہ داری کی بات ہے |
| |
| Usama sohail |
Posted on: Thursday, July 29, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ذیشان، کراچی، اللہ تعالی ان لوگوں کو جوار رحمت میں جگہ دے، اور لواحقین کو صبر جمیل دے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ بلیک بکس کو بلیک میل نہ کرے،کیا اب بھی سیاست کروگے؟ |
| |
| zeeshan |
Posted on: Friday, July 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مدثر، چشمہکنال، ہم سب کو مل کر ان شہاداء کے لئے دعاء کرنی چاہیئے، اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے،آمین |
| |
| mudassar |
Posted on: Friday, July 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فیضان کیانی، چین، اللہ شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے، اور لواحقین کو صبر عطاء کرے،اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔۔ آمین اور ہمارے حکمرانوں کو عقل دے، |
| |
| Faizan Kiani |
Posted on: Friday, July 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سلمان فیض،پشاور، ہم سب پاکستانی اس سانحہ پر اداس ہیں، ہماری دلی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر دے، آمین، |
| |
| Salman Faiz |
Posted on: Friday, July 30, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | Next Page 1 of 13
|
|