|
 |
 |
| جیو نیوز کی نشریات پر پابندی |
Share |
|
|
| |
حکومت پاکستان نے کوئی وجہ بتائے بغیرملک کے مختلف شہروں میں جیونیوز کی نشریات بلاک کردی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق اتوار کی شب حالات حاضرہ کاپروگرام ”میرے مطابق“ جاری تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں سے نشریات کی معطلی کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئیں۔جیونیوز کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اس کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔قبل ازیں حکومت نے پیمرا کووزارت اطلاعات کے ماتحت کر دیا تھا جس کے بعد ایک حکم نامے کے ذریعے تما م نجی ٹی وی چینلز کو چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی لائیو کوریج سے روک دیاگیا تھا۔ جس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی ویژن چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے کہا تھا کہ پیمرا قواعدو ضوابط پر تحفظات کے باوجودپی بی اے نے ہمیشہ ان قوانین کا احترام کیا ہے۔اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کیا ہے۔آئین میں آزادی ء اظہار کے ساتھ ساتھ لوگوں کو خبروں تک رسائی کا بھی حق دیا گیا ہے۔ حکومت کو غلط اور درست کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہیے۔افواہوں کا پھیلنازیادہ تباہ کن ہو گا۔جیونیوز پر پابندی لگا کر لوگوں کو ان کے بنیادی آئینی حق سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اور ساتھ ہی ملک میں میڈیا کی آزادی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت کے بارے میں ایک سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے |
| |
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (503) |
| |
|
 |
 |
صدیق اعوان، لاہور، پاکستان۔۔۔۔۔۔۔صدر مشرف کی باوردی جمہوریت کی قلعی کھل گئی ہے۔ دل کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ صبح گیا یا شام گیا۔ پابندیوں کا دور گزر گیا۔ |
| |
| siddique awan |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
عائشہ سلطانہ،اسلام آباد، پاکستان۔۔۔۔۔۔۔میرے خیال میں حکومت بوکھلا گئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے اس کے تمام اقدامات اس کی گبھراہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ |
| |
| aisha sultana |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
منظر خان، لندن، برطانیہ۔۔۔۔۔۔۔جیو نیوز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ پہلے پولیس نے اسلام آباد میں جیونیوز کے آفس پر حملہ کیا تھا۔ اب حکومت نے اس کی نشریات پر پابندی لگا کر دوسرا بڑا حملہ کیا ہے۔ لیکن پہلے بھی حکمرانوں کو معافی مانگنی پڑے تھی۔ فتح اب بھی جیو نیوز کی ہو گی۔ |
| |
| manzir khan |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
بابرمرزا، کراچی،پاکستان۔۔۔۔۔۔حکومت اس قسم کی پابندیاں لگا کر احمقانہ حرکتیں کر رہی ہے۔ خبروں کی ترسیل کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ لوگ اب بھی لگتا ہے کہ ستر کی دہائی میں رہ رہے ہیں۔ |
| |
| Baber Mirza |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
مخلص پاکستانی، لاہور، پاکستان۔۔۔۔۔اس بات پر حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیے۔ |
| |
| Mukhlis Pakistani |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
نیش، اسلام آباد، پاکستان۔۔۔۔۔میں ہمیشہ پریشان رہا ہوں کہ ایسا پاکستان میں ہی کیوں ہوتا ہے۔جسے بھی قوم کی خدمت کا چانس ملتا ہے وہ طاقت کا ارتکاز اپنے ہاتھوں میں کر لیتا ہے۔ میڈیا کو بلاخوف وخطر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ |
| |
| Nash |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
عثمان علی، کینیڈا۔۔۔۔۔محمد علی درانی کے اس بیان کے بعد کہ پاکستان میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔میں حقیقی معنوں میں سمجھنے لگا تھا کہ انسان پھر سے پیدا ہو رہا ہے۔ لیکن اب لگا کہ یہ جوزف گوئبلز کا دوسرا جنم ہے۔ |
| |
| Usman Ali |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
آصف ، کراچی،پاکستان۔۔۔۔۔۔سچ بہت کڑوا ہوتا ہے۔ اب ظاہر ہے حکومت بے چاری کب تک سچ برداشت کرے گی۔ اس کے لیے حوصلہ چاہیے ہوتا ہے۔ جبکہ اس نام کی کوئی چیز ان کے پاس ہے ہی نہیں۔ |
| |
| Asif |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
طاہر سید، سیٹل، امریکہ۔۔۔۔۔۔یہ میڈیا اور پاکستانی عوام پر حکومت کا براہ راست حملہ ہے۔ حکومت چیف جسٹس کیس میں اپنی کمزور پوزیشن سے خوفزدہ ہے۔ |
| |
| TAHIR SYED |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
سید علی مجتبیٰ، کینیڈا۔۔۔۔۔۔یہ بہت افسوس ناک خبر ہے۔ پتہ نہیں یہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت دے ۔ جیو اور جینے دو |
| |
| سید |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
افتخار شاہ، کراچی،پاکستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرویز مشرف وردی کو اپنی چمڑی کہتے ہیں۔ جیونیوز نے کہیں ان کی چمڑی کو تو نہیں چھیڑا۔ |
| |
| Iffitikhar Shah |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محسن، لاہور، پاکستان۔۔۔۔۔سمجھ میں نہیں آتا حکومت ایسا کیوں کررہی ہے۔ اب وہ میڈیا سے خوفزدہ ہے۔ جیوکا کردار قابل تعریف ہے۔ |
| |
| Mohsin |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
ارسلان، گجرات، پاکستان۔۔۔۔۔۔یہ حقیقی معنوں میں حکومت کی شکست ہے۔ میرے خیال میں اب حکومت کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ |
| |
| arslan |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
صوفیہ، برطانیہ۔۔۔۔۔تمام پاکستانیوں کے لمحہ ء فکریہ ہے۔ تمام لوگوں کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آوٹ کرنا ضروری ہے۔ عمران خان کے سوا۔ صحافیوں نے اپنا کردار ادا کردیا۔ اب پاکستانیوں کی باری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ |
| |
| sophiyamohammad |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محسن ریاض، سرے، کینیڈا۔۔۔۔۔۔اگر ھم پاکستان کي بقا اور ترقي چاھتے تو ميڈيا کو آذاد کرنا ھو گا حکومت کي پابندياں اپني ناکامياں چھپانے کے ليے ھيں |
| |
| محسن رياض |
Posted on: Sunday, June 03, 2007 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | 32 | 33 | 34 | Next Page 1 of 34
|
|