لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


زرداری کی نوازشریف کو پھر یقین دہانی! Share
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ دونوں لیڈروں نے ملک کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ 17 ویں ترمیم کا خاتمہ اور میثاقِ جمہوریت پر عملدرآمد کے معاملات ان کی بات چیت کا محور تھے۔ مسلم لیگ ن نے صدر زرداری پر زور دیا کہ وہ17 ویں ترمیم کے خاتمے اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، این آر او پر پارلیمنٹ کو امتحان میں نہ ڈالیں، اپناکیس عدلیہ کے سامنے لڑیں،17 ویں ترمیم کے فوری خاتمے کے اقدامات تک اعتماد کیلئے تیار نہیں،صدر زرداری نے اس موقع پر نواز شریف کو پھر یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں گے،انہوں نے مہمان رہنما کو بتایا کہ پوری طرح سنجیدہ ہوں ،پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے، سفارشات کی روشنی میںآ مرانہ دور کی ترامیم ختم کردی جائیں گی، صدر نے اس موقع پر نواز لیگ کے رہنما کو ایک مرتبہ پھر شراکت اقتدار کی پیشکش کی۔ مبصرین کے مطابق صدر زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان تقریباً تین ماہ کی سرد مہری کے بعد یہ ملاقات سیاسی تناظر میں ایک بڑا بریک تھرو ہے۔ بعد میں صدر نے میاں نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی مفاہمت کی کوششوں میں اہم پیشرفت کے لئے صدر زرداری سے میاں نواز شریف اپنے ہمراہ دو نکاتی ایجنڈا لے کر گئے تھے، صدر زرداری سے کہا گیا کہ وہ زیر التواء معاملات، 17 ویں ترمیم کے خاتمے اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، جس کے جواب میں صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں معاملوں پر پوری طرح سنجیدہ ہیں۔صدر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وعدوں کی پاسداری کریں گے۔ میاں نواز شریف نے صدر کو مشورہ دیا کہ این آر او کے معاملے میں پارلیمنٹ کو امتحان میں نہ ڈالا جائے بلکہ صدر زرداری اپنا کیس عدلیہ کے سامنے لڑیں۔ قوم نے این آر او کو پسند نہیں کیا۔ صدر زرداری اور حزب اختلاف کے رہنما میاں محمد نواز شریف کے درمیان تقریباً 100 دن کے وقفے کے بعد 26 اکتوبر کو ملاقات ہوئی۔ ملک کے دونوں اعلیٰ سیاسی رہنما آخری بار جاتی امراء میں 7 جولائی کو ملے تھے اور یہ ملاقات جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کارگر ثابت نہیں ہوئی تھی۔ ن لیگ کی قیادت نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ صدر جب تک 17 ویں ترمیم ختم کرنے کیلئے فوری اقدام نہیں کرتے، ن لیگ ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔

قومی امور پر سیاستدانوں کے بے نتیجہ مذاکرات کس بات کی طرف اشارہ ہے؟

آصف زرداری اپنے وعدے پورے کریں گے یا پھر ؟

دونوں رہنماؤں کی حالیہ ملاقات پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 41 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


-حسنین کاظمی، اٹلی،یہ سب قو کی اانکھوں میں دھول جھونکنے والے لوگ ہین انہیں عوام سے کیا مطلب،کیا ان میں کوئی بھی کرپشن سے پاک ہے؟یہ قوم کی سادگی سے کھیل رہے ہیں،کاش قوم ہی بیدار ہوجائے اور انہیں پہچانے،یہ ملاقات ذاتی مفادات کی ملاقات تھی۔ اور کچھ نہین،قوم صحیح نمائندے منتخب کرے،
 
Hussain Kazmi Posted on: Friday, October 30, 2009


-وقاص، لندن، یہ سب ایک جیسے ہی ہیں، بڑے بڑے بینک بیلنس رکھنے والے لوگ عوام اور ملک کے وفادار ہوسکتے ہین،یہ خود اپنے مفادات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہتے ہیں،
 
waqas Posted on: Friday, October 30, 2009


-عمران ۔ لندن، یہ دونوں سیاستدان صرف اپنا مفاد دیکھ رہے ہیں نہ ان کی کوئی قومی پالیسی ہے اور یہ ملک کے لئے سنجیدہ ہیں،ان پہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
 
Imran Posted on: Thursday, October 29, 2009


-احمد۔ ملایشاء۔یہ ملاقاتیں ہمارے لئے کس کام کی، اس میں کہاں عوام کے مفاد کی بات کی گئی ہے یہ لوگ خود ملک یا عوام سے کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ ہوجانا چاہیئے
 
ahmed Posted on: Thursday, October 29, 2009


-خالد محمقود، سینیگال۔یہ دونوں عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں اور کچھ نہین یہ عوامی مسئل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،
 
khalid mahmood Posted on: Thursday, October 29, 2009


-نثار عباس، ریاض، زرداری صاحب کو اس معاملہ میں محتاط رہنا چاہیئے۔ کیونکہ سیاست میں مسائل حل کرنے کے لئے پیش رفت ضروری ہے،قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں،
 
Nisar Abbas Posted on: Thursday, October 29, 2009


-ثاقب۔ کراچی، نواز شریف کی ملاقات کا مقصد اپنی عرضداشت پیش کرنا تھا، اور زرداری نے مسکرا کر ٹال دیا،
 
saqib Posted on: Thursday, October 29, 2009


-محسن عباس،الخبر، یہ صرف عوام کو بے وقوف بناے کی باتیں ہیں، یہ اپنے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں،اس ملاقات کا مقصد ذاتی مفاد کی حفاظت کرنا ہے،
 
Mohsin Abbas Posted on: Thursday, October 29, 2009


-فیاض، کینیڈا،یہ دونوں صرف اپنی حکومت بچانے کے لئے متحد ہوئے ہیں،یہ ملاقات صرف اور صرف ذاتی مفاد کی ملاقات تھی،
 
FAYYAZ Posted on: Thursday, October 29, 2009


-قمر الدین، کراچی، نشتند گفتند خوردن اور برخاستن۔ اس کے سواء اور کیا تھا،
 
QAMARUDDIN Posted on: Wednesday, October 28, 2009


-سید اطہر علی، کراچی، دونون سیاسی رہنمائوں کو عوام کی تکلیف کا احسا نہین ہے یہ سب اپنے مفاد کے لئے ملتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو نہ شدت پسندون کی مذمت کرتے ہین اور نہ عوام کا ساتھ دینی کی باتیں کرتے ہین لیکن عملی اقدام نہیں کرتے،
 
Syed Ather Ali Posted on: Wednesday, October 28, 2009


-ذکی، آسٹریلیا،جب حکمران کرپٹ ہوں تو ان سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے، رہی بات زرداری کی تو وہ جو چاہیں گے وہی کریں گے
 
zaki Posted on: Wednesday, October 28, 2009


-عبدل باسط، فیصل آباد، اس ملاقات کا مقصد کیا تھا، عوام کی ریلیف کی بات نہیں کی گئی، یہ سب ٹوپی ڈرامہ تھا،
 
Abdul Basit Posted on: Wednesday, October 28, 2009


-شاہد، دمام، اس ملاقات میں انہیں صرف اپنے مفاد کا خیال تھا، عوام کا نہیں جس سے بڑی مایوسی ہوئی ہے یہ عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے،
 
Shahid Posted on: Wednesday, October 28, 2009


-شہزاد، بحرین، نواز زرداری ملاقات در اصل اس وعدے کی تجدید ہے کہ جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے عوام کے ریلیف کے لئے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا اس سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ عوام سے کتنے مخلص ہیں،
 
Shahzad Posted on: Wednesday, October 28, 2009
Prev | 1 | 2 | 3 | Next
Page 1 of 3


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy