|
|
ترک وزیر اعظم کاپارلیمنٹ سے خطاب |
Share |
|
ترکی وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں کامیاب ضرور ہوگا اور ہم اس کی ہرممکن مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستانی عوام کی پریشانیوں کو اپنے مسائل سمجھتے ہیں، خطے میں استحکام کیلئے مستحکم پاکستان ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی پاکستانی عوام کی خوشی کو اپنی خوشی اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کو اپنے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترک وزیراعظم نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی عظیم رہنما تھیں جو دو برس قبل دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جس روز محترمہ بھٹو شہید ہوئیں، ترکی کی گرینڈ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ کی منظوری کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعزیت کی اور ہمارے عوام نے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کے کے چند اشعار پڑھ کر کہا کہ جب ہم اپنے قومی ترانے کے شاعر محم عاقف کے اشعار پڑھتے ہیں تو ہمیں بھی اسی طرح کی خوشی کے جذبات ملتے ہیں۔
ترک وزیر اعظم کے دورہ پاکستان خصوصاً پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
|
|
|
 |
 |
-مخلص راہی، کراچی،ترک وزیراعظم ہمیں اپنا دوست سمجھتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہین کہ ہمارے لئے انہوں نے وقت نکالا، ہماری خوشی اور غم کو اپنا سمجھتے ہیں،ان کا یہ دورہ خیر سگالی اہمیت کا حامل ہے، |
| |
| Mukhlis Rahi |
Posted on: Wednesday, October 28, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
نثار میلسی، ملتان، ترک وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ظاہر کرتا ہے امی مسلمہ خود بھی پاکستان کے حالات پر فکرمند ہے،اور دہشتگردی کے نام پر پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اسے اپنی مصالحانہ طریقہ سے سلجھانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ترکی کی بے لوث پاکستان سے محبت کی ایک مثال ہے، |
| |
| Nisar Mailsi |
Posted on: Tuesday, October 27, 2009 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شہزاد ہمدانی، کراچی،ترک وزیر اعظم کا دورہ پاکستان دوری خیر سگالی ہے وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر بنانے پاکستان آئے ہیں، ان کی مصالحانہ کوشش بار آور ہوںگی کیونہ وہ بھی اس خطہ میں امن کے خواہاں ہیں، |
| |
| شہزاد ہمدانی، |
Posted on: Tuesday, October 27, 2009 |
|
 |
 |
 |
Page 1 of 1
|
|