|
| پشاور میں پھر دہشت گردی |
پشاورمیں مینا بازار کے قریب دھماکے میں80 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ110 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ جائے وقوعہ سے ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پشاور میں واقع خواتین کے ایک مینا بازار میں زوردار دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، زخمیوں کے علاج و معالجہ کے لئے شہر کے دیگر اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دوکانوں اور عمارتوں سمیت متعدد گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری سمیت پولیس کے اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملک کی سیاسی اور مقتدر شخصیتوں نے اس دھماکے کی مذمت کی ہے ۔
خود کش حملہ آور وں پر کس طرح قابو پایا جاسکتاہے؟
کیا پاکستان میں دہشت گردی بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟
کیا حکومت دہشت گردی پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے؟
اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ |
 |
 |
-حسن طاہر، فیصل آباد،ہمیں دہشت گردوں کے پیچھے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،یہ ہماری سیکیورٹی پر ایک دھبہ ہے پشاور میں روز روز کے دھماکے نا قابل برداشت ہیں،ہمیں متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، |
| |
Hassaan Tahir |
 |
 |
 |
 |
 |
-ابرار خان ،دیر، دہشت گردی پہ آسانی سے قابو پایا جاسکتا ہے، وہ اسطرح کہ پاکستان کے بارڈر سیل کردئے جائیں، افغان مہاجرین کی آمد روکی جائے۔ جو یہاں موجود ہیں انہیں واپس بھجوادیا جائے۔ سکینرز لگائیں جائیں، |
| |
Abrar Khan |
 |
 |
 |
 |
 |
-رامعہ، یو ایس اے۔ اسلامک یونیورسٹی میں خواتین کا خون بہانے بوالے کس طرح مسلمان نہیں ہوسکتے، اللہ ان ظالموں پر عذاب نازل کرے، |
| |
Ramia |
 |
 |
 |
 |
 |
-نجیب الرحمن، کراچی،چند سوالات توجہ طلب ہیں، ایک یہ کہ دہشتگردی کے خلاف کے پس پشت مقاصدہیں، اس جنگ کو جیتنے کے لئے سرمایہ درکار ہے کیا ہم اسے ادا کرسکتے ہیں،انسانی حقوق کی کو کس طرح استعمال کیا جارہا ہے،کیا ہماری قوم اس کی متحمل ہوسکتی ہے، |
| |
نجیب الرحمٰن |
 |
 |
 |
 |
 |
ظفر بٹ، اوسلو، پاکستانی حکومت ایک ناکام حکومت کے نام پر یاد کی جارہی ہے،جہاں بلیک واٹرز کام کررہے ہوں جہاں دہشت گردی کی وجہ سے عوام کا خون ہورہا ہے،اور حکومت کی خاموشی اس بات کی علامت ہے کہ وہ غیر ذمہ دار ہے، |
| |
Zafar Butt |
 |
 |
 |
 |
 |
-ظفر بٹ، اوسلو،پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود لوگ جانتے ہیں کہ ان دھماکوں میں بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ہے بھارت کے بنے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود جائے حادثہ ملتے ہیں یہی ثبوت کافی ہے لیکن ہمارے بزدل سیاسدتان اس بات کو نہیں سمجھتے ہین جو واقعی قابل افسوس ہے، |
| |
Zafar Butt |
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہ زمان، پشاور۔ ہمیں امریکی پالیسی کو رد کرنا ہوگا،جب تک افغانی یہاں موجود ہیں وہ اس قسم کے دھماکے کرتے رہیں گے انہیں یہان سے باہر نکالنا ہوگا،یہ مہمان نواز نہیں بلکہ جنگجو ہیں، جو عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، |
| |
Shahzaman |
 |
 |
 |
 |
 |
-آصف ملک، لاہور، ایسے لوگ مسلمان ہونے کے باوجود مسلمان بھائیوں کا خون بہاتے ہیں،اللہ پاک ان لوگوٓن کا ہدایت دے جو آلہ کار بن کر یہ مذموم حرکتین کر رہے ہیں اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، |
| |
Asif Malik |
 |
 |
 |
 |
 |
-خلاد اسد، پشاور۔ اس واقعہ پر افسوس ہی کی جاسکتا ہے |
| |
khalid asad |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد کاشف،کراچی، اگر ہم اسلام کی طرف راغب ہوں اور مسئلہ پر اللہ سے رجوع کریں تو ہر مشکل آسان ہوگی،یہ روز کی دہشت گردی بھی ختم ہوجائے گی کیونکہ ہمارا دشمن بہانہ ڈھونٖھ رہا ہے اور بلاوجہ حملے کرواکے ہمارے عوام کو مار رہا ہے ہمیں توبہ استغفار کرنا چاہیئے، |
| |
muhammed kashif |
 |
 |
 |
 |
 |
-ظفر بٹ، اوسلو، کیا پاکستان نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں؟حالات کو قابو کیا جاسکتا ہے اچھی حکمت عملی سے کام لے، صرف احتجاج اور مذمت سے کام نہیں چلے گا بھارت اور اسرائیل اس سازش میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی ہوگی، |
| |
Zafar Butt |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمقد، ملتان،خدا کی لعنت ہو ایسے لوگوں پر جو انسانوں کا خون بہاتے ہیں، |
| |
Mahmood |
 |
 |
 |
 |
 |
-سیمی، کوئٹہ، ہماری حکومت ناکام ہوچکی ہے عوام کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے، |
| |
seemi |
 |
 |
 |
 |
 |
-نصیری بابر،لاہور، اس ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں امریکہ کا ہاتھ ہےاس کی ایجنسیاں یہاں پاکستان کے خلاف کام کررہی ہیں، مسلمانو اللہ کی راسی کو پکڑو، ورنہ یہ ہماری نسلوں کا تباہ کرنے پہ تلا ہوا ہے، جو کچھ بھی ہوہرا ہے بہت بڑا ہے، |
| |
Naseer Babar |
 |
 |
 |
 |
 |
-مہر، کراچی،یہ سب کچھ بیرونی سازش کا حصہ ہے ان غیر ملکی عناصر کو گرفتا کرکے سخے سزا دی جائے غریب اور بے قصور مارے گئے جس کا بہت افسوس ہے |
| |
meher |
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next Page 1 of 4
|
|