Friday, November 20, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 
پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے یونس خان کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحد اور ٹیم کی طرح کارکردگی پیش کرنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹوئنٹی 20 میچزکھیلے گی۔قومی ٹیم سیریز سے قبل منفی خبروں کی زد میں ہے اور منتشر دکھائی دے رہی ہے،کپتان یونس خان اور کم از کم 7 کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ہیں،یونس خان اور سینئر کھلاڑیوں کے بیانات سے بغاوت کی بو آرہی ہے،کپتان اورکھلاڑیوں کے تعلقات کا چرچا ہر جگہ ہو رہا ہے اس لیے قومی ٹیم کے نئے منیجر عبدالرقیب کو ایک مشکل چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ جمعرات کو منیجر نے باضابطہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکھلاڑیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ ملاقات میں منیجر نے کھلاڑیوں سے کہاکہ مجھے آپ کے بھرپور تعاون اور حمایت کی ضرورت ہے۔ میرے دور میں اولین ترجیح ڈسپلن ہوگی۔ ڈسپلن پرسودے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کپتان، کوچ اور منیجر کے علاوہ کسی کھلاڑی کو بھی ٹیم انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں کس کا پلہ بھاری رہے گا؟

انتشار کی صورت میں ٹیم کس طرح میدان میں متحد ہوکر کھیل سکتی ہے؟

ہمارے کھلاڑی اپنی کارکردگی اور اپنا اعتماد بحال کرسکیں گے؟

اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 13 ) احباب کو بھیجئے
 


-حسن عسکری، اٹلی،آج پاکستان ٹیم کے کپتان اور اوپنر سلمان بٹ نے یہ میچ ہرواکر اپنے دل کا غصہ ٹھنڈا کرلیا،
  حسن عسکری


-فلک شیر ورک،کویت، جس کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ نہ ہو اسے کپتان بنادیا جائے تو ٹیم کا یہی حال ہوگا،ماضی میں بھی ایسی ہی سیاست ہوتی رہی ہے، تخت یا ٹختہ،
  falk shair virk


-فراز خان، کراچی، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان نے دل خوش کردیا، آفریدی اور کالد لطیف کا کھیل اچھا رہا، اللہ کرے یہ کامیابی اسی طرح قائم رہے،میں مبارکباد پیش کرتا ہوں،
  فراز خان


-نواز بٹ، لاہور،پاکستان نے پہلے ون ڈے جیت لیا مبارک ہو،
  nawaz but


-اشفاق احمد فاروقی، کراچی، پاکستانی ٹیم جن اختلاف کا شکارہے اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے صرف ایک صوبہ ہی کو کیوں ترجیح دی جارہی ہے مختلف شہرون سے بھی اچھے کھلاڑی منتخب کئے جاسکتے ہین، اسی طرح کی سیاست جاری رہی تو امکانات جیت کے کم ہوں گے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کو دیکھنا چاہیئے،
  ASHFAQ AHMED FAROOQI


-امجد، کراچی، پاکستانی ٹیم کا ایک مسئہ نہیں ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ریگولر اوپنرز کی جاری کامیاب ہوتی ہے یا نہیں،
  Amjad


-جون، استنبول، چمپیئن ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں بڑی تھیں، کسی اور ملک نے اپنی ٹیم کے خلاف اتنا پروپیگنڈا نہیں کیا،جتنا ہم کرتے ہیں، انسان اپنی کوشش کرتا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ، کچھ صبر کے ساتھ برداشت بھی کرنا چاہیئے،
  john


-کاشف محمود احمد لندن، یونس خان اور اس کی ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ وہ میچ کھیلنے جارہی ہے مجھے ان پر حیرت ہے کہ کیوں لوگ یونس خان کی مخالفت کررہے تھے،حالانکہ اس نے اچھا کھیل پیش کیا تھا،لوگ حقیقت کا ادراک نہیں رکھتے اور طنز و طعنے شروع کردیتے ہیں، اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، ہمیں اچھی تعقاعت رکھنی چاہیئےں
  kashif Mehmood Ahmed


-فیصل احسن۔ لندن، پاکستانی ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے،اور اپنے کھیل میں محنت کرنی ہوگی، تب ہی اچھے نتائج کی توقع کرسکتے ہیں،
  Faisal ,Ahsan


-عابد آزاد خان، لندن،پاکستانی ٹیم کو یونسخان سے اختلاف ختم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنی چاہیئے تاکہ اعتماد کے ساتھ ٹیم اسپرٹ پیدا ہو ہمیں ٹیم کو متحد رکھنے کی ضرورت ہے،
  ABID AZAD KHAN


-جمی، آسٹریلیا، یہ ون سائدیڈ سیریز ہے،مجھے کپتان یونس خان کی وہ باتیں یاد ہیں جب اس نے اسٹریلیا اور افریقہ کو ان کے دیس مین شکار رکنے کی بات کی تھی،اگر کپتان خود پچاس گیندیں کھیل کر صرف بیس رنز بنائے تو ایسءے کپتان کا کیا کہا جائے،کاش وہ میرا تبصرہ پڑھ لیں،
  jimmy


-حماد برنی،کراچی،جب ٹیم منتشر ہو تو اعتماد کیسے پیدا ہوگا۔ سیاست سے فرصت ہو تو اپنا کھیل کھیلیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز جتینے کے لئے اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے
  حماد برنی


-شہزاد مرزا، لاہور، پاکستان نیوزی لینڈ سیریز تب ہی کامیاب ہوسکتی ہے جب ہمارے کھلاڑی متحد اور اعتماد کے ساتھ کھیلیں،ماضی کا تجربہ شاہد ہے کہہمارے ہارنے کی واحد وجہ یہی تھی کہ ہم نہ متحد تھے اور نہ اعتماد سے کھیلے تھے اسی وجہ سے شکست کھاگئے،
  شہزاد مرزا، لاہور۔

Page 1 of 1


تازہ بلاگ
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy