Friday, November 20, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


گیس لوڈ مینجمنٹ پالیسی! 
وفاقی کابینہ نے موسم سرما کے دوران گیس کی لوڈ مینجمنٹ، شوگر پالیسی 2009-10ء اور دھان کی خریداری سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی ہے جبکہ سرکاری اداروں میں دو چھٹیوں سمیت کفایت شعاری سے متعلق اقدامات پر غوروخوض آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت 15 نومبر 2009ء سے 15 مارچ 2010ء تک صنعتوں اور سی این جی سٹیشنوں کو ہفتہ میں دو دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے میڈیا کے نمائندوں کو کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما کے دوران گیس کی طلب اور رسد میں عدم توازن کے باعث گیس کی لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ بادل ناخواستہ کیا گیا ہے جس کے تحت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے علاقوں میں صنعتی اداروں اور سی این جی سٹیشنوں کو ہفتہ میں دو دو دن گیس کی فراہمی بند رہے گی، ان دو دنوں کے دوران صنعتی یونٹوں کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متبادل ایندھن پر انحصار کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی کے گیس پر چلنے والے چند پلانٹ بھی لوڈ مینجمنٹ سے متاثر ہونگے، بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنے کیلئے ان پلانٹس کو متبادل ایندھن پر چلایا جائیگا اور گیس اور متبادل ایندھن کی قیمتوں کے درمیان فرق کے باعث پڑنے والے اضافی اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت 15 نومبر سے 15 فروری تک صنعتی اور تجارتی مقاصد کیلئے گیس کے نئے کنکشن نہیں دیئے جائینگے تاہم گھریلو صارفین اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

گیس کی لوڈ مینجمنٹ سے صنعتی پیداوار متاثر نہیں ہوگی؟

کیاہفتے میں دو روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی معطلی کا فیصلہ درست ہے؟

اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 13 ) احباب کو بھیجئے
 


-سفیر اعظم اٹک، میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ ایک گھنٹہ آگے پیچھے کرنے سے کیا فرق پڑتا ہے کیا بجلی بچ جاتی ہے،یہ حکومت کا بہت ہی احمقانہ فیصلہ ہے خود میں کسی بات کی اہلیت ہی نہیں ہے،
  safeer azam


-محمد عمر مجتبی، اسلام آباد، یہ عوام کے ساتھایک بھونڈا مزاق ہے بجلی کے بعد اب گیس کا بحران تکلیف دہ ہے، اللہ ہمارے ملک پہ رحم فرمائے،
  Muhammad Umer Mujtaba


-ابرار خان ،لوئر دیر،یہ بہت افسوس کی بات ہے پہلے ہی بجلی کا بحران موجود ہے اب گیس کا بحران ہمارے لئے مصیہبت بنتا جارہا ہے پٹرول پہلے ہی مہنگا ہوتا جارہا ہے، دو دن کی چھٹی سے مزید بحران ہوگا،
  ABRAR KHAN


-ودود، کراچی، ہمیں اس معاملے میں بھرپور جائزہ لینا چاہیئے کہ یہ سب کیا اور کیوں ہوہرا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنی پڑے گی اس طرح ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی
  wadood


-ٹویٹی۔ کینیڈا، میرا خیال ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے کافی مشکلات ضرور پیدا ہوں گی، اس طرح گیس کی بچت تو ہوجائے گی لیکن عوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا حکومت اس کا از سر نو جائزہ لے،
  tweety


-حسین کاظمی، اٹلی، کفایت شعاری کا تو اللہ تعالی بھی حکم دیا ہے اور بے جا اسراف سے منع کیا ہے، ین تمتم مشکلات کے باجود اس کی ذمہ دار حکومت خود ہے، اب گیس کی بندش کسی طرح قابل عمل نہیں کتنے کارخانے آٹو موبائل ک بند ہونے سے معیشت کا کیا بنے گا، کیا حکومت نے کبھی اس بارے مین بھی سوچا ہے،
  Hussain Kazmi


-ہدایت اللہ، کراچی، ادھر گیس مینجمنٹ کی پالیسی کو مسترد کردیا ہے اور اس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اب ٹرانسپورٹ اور گیس سے چلنے والے پلانٹ کس طرح کام کرسکیں گے،اس سے ملک کی معیشت متاثر ہے۔حکومت دو دن کی بندش ختم کرے،
  ہدایت اللہ


-مخلص راہی، کراچی، صرف دو چھٹیوں سے کام نہیں چلےگا حکمران ہمیشہ کے لئے چھٹی کرلیں تو بہتر نہ ہوگا،
  Mukhlis Rahi


-یاسر عزیز چودھری،دوبئی، ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر حکومت کیا چاہتی ہے پہلے چینی آتا اور گیس کی بندش کی باتیں ہورہی ہیں، یہ کیسے ہیں جو عوام ہی کو تکلیف دیتے ہیں، اب گیس ہفتے میں دو دن بند ہوگی ۔ واہ کیا عوام کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے،ادھر کتنی فیصد گاڑیاں پٹرول سے چلتی ہیں، لیکن گیس بند کرنے سے ایک تھوڑی سی سہولت تھی، وہ بھی ختم کی جارہی ہے
  yasir aziz chaudhry


-سید اطہر علی، کراچی، کبھی آتا کبھی چینی بجلی اور اب گیس کا بند ہونا نیا بحران ہے۔حکومت عوام کو زہنی پریشانی میں مبتلاء کررہی ہے،یہ حقیقی مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانے کی نئی کوشش ہے،
  Syed Ather Ali


-علامہ، کراچی،یہ عوامی نمائندے جن کی دل کی دھڑکن عوام ہیں، جن کے خون پسینہ کی کمائی میں ان کا حصہ ہے، جن کی روح میں عوام بستی ہے،جو عوام کی خاطر جیل جاتے ہیں اور حکومت میں آتے ہیں،بعد ازاں لوٹ کھسوٹ میں لگ جاتے ہیں،اب سارا نزلہ گیس ہر گر رہا ہے ایک آسانی تھی وہ بھی ختم کی جارہی ہے، اسحکومت سے کسی اچھائی کی توقع نہ رکھیں،
  Allama


-محسن عباس،الخبر، قمر زماں کائرہ اور حکومت سے درخواست ہے کہ دو چھٹیوں پر کابینہ کی منظوری اور گیس لوڈ مینجمنٹ کرنے سے بہتر ہے کہ سب چھٹیوں پر چلے جائیں،کیونکہ اب حکومت ناکام ہوچکی ہے اس کی قوت فیصلہ ختم ہوچکی ہے، ہم بھی سعودیہ میں کام کرتے ہیں سارے سال میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں، اور ملک ترقی پر جارہا ہے،
  Mohsin Abbas


-سید محمد فیصل۔کویت، ہمیں اپنے لیڈرز پر بھروسہ نہیں ہے اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں معلوم نہیں،سی این جی اسٹیشنز مالکانسے بڑی بھاری رشوت لیتے ہیں جس کی وجہ سے ملکی مفاد متاثر ہوتا ہے اگر بچت ہی کرنا ہے تو شاہانہ اخراجات کم کرنا ہوں گے تب ہی بچت ہوگی،
  Syed Muhammad Faisal

Page 1 of 1


تازہ بلاگ
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy