لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


فتح کا سہرا کس کے سر؟ Share
میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کے بعد کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان اور نائب کپتان شاہد آفریدی میں شدید اختلافات ہیں، شاہد آفریدی بعض سینئر کھلاڑیوں کی حمایت سے یونس خان کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، شاہد آفریدی نے میچ وننگ کارکردگی کا سہرا یونس خان کے سر باندھ کر ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا جبکہ کپتان یونس خان نے غیرمعمولی کارکردگی پر آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آفریدی میچ ونرکھلاڑی ہیں، ان کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، ہمیشہ کی طرح وہ مشکل وقت میں ہمارے کام آئے، میں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ ایک اوور احتیاط سے کھیلیں، آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کی، یہ کارکردگی ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ دکھائی دیتی ہے۔آل راؤنڈر نے مشکل ترین صورتحال میں50 گیندوں پر70 رنز اسکورکیے اور 10 اوورز میں46 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے شاہد آفریدی نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف138 رنز سے فتح دلوا دی۔ شاہد آفریدی نے اپنی اس فتح گر کارکردگی کا کریڈٹ یونس خان کو دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں بیٹنگ کے لیے گیا توکپتان نے مجھے کہاکہ میں مثبت کھیلوں۔سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ گراؤنڈ میں یونس خان اور شاہد آفریدی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ مجھے میڈیا کی خبروں میں کوئی صداقت دکھائی نہیں دے رہی۔ جب میں کھیلتا تھا اس وقت میرے، وسیم اکرم، عامر سہیل اور معین خان وغیرہ کے ساتھ تعلقات کی خبریں اکثرمیڈیا کی زینت بنتی تھیں جب کہ حقائق اس کے برعکس ہوتے تھے۔ پاکستان ٹیم دنیا کی بڑی سے بڑی ٹیموں کو شکست دیتی تھی اس مرتبہ بھی صورتحال اسی قسم کی دکھائی دیتی ہے۔

آپ کے خیال میں پہلے ون ڈے میں کامیابی کاسہرا حقیقت میں کس کے سرہے؟

دونوں کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کے بارے میں تعریفی کلمات پر آپ کیا کہیں گے؟

اپنی رائے سے آگا ہ کریں۔  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 8 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


-سلیمان احمد،کراچی، دونوں کھلاڑی بوڑھے ہوچکے ہیں دونوں ایک دورے کے خلاف ہیں یہ کبھی ایکجا نہیں ہوسکتے،انہیں کرکت سے ریٹائرمنٹ لے لینا چاہیئے
 
suleman ahmed Posted on: Tuesday, November 10, 2009


-فلک شیر ورک، کویت، یونس خان اچھا کھلاڑی ہے اسے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر اکمل کو جگہ دینی چاہیئے،یونس خان کی ھالیہ کارکردگی سب کے سامنے ہے
 
falk shair virk Posted on: Friday, November 06, 2009


-سیف اللہ عامر، بھاولپور، میرا خیال ہے کہ آفریدی اس فتح کے کرتا دھرتا ہیں،
 
saif ullah aamir Posted on: Friday, November 06, 2009


-علی، آسٹریلیا، میں یونس خان کو کبھی شاہد آفریدی پر ترجیح نہیں دوں گا،آفریدی کو کپتان ہونا چاہیئے
 
ali Posted on: Thursday, November 05, 2009


-آصف خان، دوبئی، شاہد آفریدی کی پرفارمینس شاندار تھی،مگر کامران اکمل کی تعریف بھی ضروری ہے اس نے بھی اچھا کھیل پیش کیا، اللہ کرے پاکستان ٹیم اور بھی کامرانیاں حاصل کرے
 
اصف خان Posted on: Thursday, November 05, 2009


-جمی، آسٹریلیا، فتح کا سہرا کپتان کے سر جاتا ہے جنہوں نے صفر پہ آئوٹ کر باقی ٹیم کو موقع دیا،اگر یونس یونس چالیس پچاس گیندیں کھیل لیتا ہے تو کامران کے حصے کچھ نہ آتا،
 
jimmy Posted on: Thursday, November 05, 2009


-ایم منصب، اسلام آباد،میں یونس خان کا کہنا درست ہے، شاہد آفریدی ایک اچھا کھلاڑی ہے،
 
m.mansab Posted on: Thursday, November 05, 2009


-ابرار محمد، دیر،حقیقت میں جیت کا سہرا شاہد آفریدی کے سر ہے یونس خان بھی حقیقت میں اچھا کپتان ہے۔
 
Abrar Muhammad Posted on: Thursday, November 05, 2009

Page 1 of 1


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy