|
| بے جان وکٹوں پرجیف بائیکاٹ کی تنقید! |
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے سلو وکٹیں تیار کی جاتی ہیں جو فاسٹ بولر کو بالکل مدد نہیں دیتی۔دوسری جانب ہمارے بیٹسمینوں کو بھی بیرون ملک فاسٹ وکٹوں پر کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے۔اسی پس منظر میں انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر جیفری بائیکاٹ ٹے پاکستان کرکٹ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ باؤلرز کے لئے معاون پچز تیار کریں،تاکہ پاکستانی بیٹسمین انٹر نیشنل کنڈیشنز جیسا محسوس کریں اور انہیں غیر ملکی دوروں میں مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے بائیکاٹ نے اپنے طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پچز اس حد تک آسان اور دوستانہ ہیں کہ اگر ان پر میری ماں کھیلے تو وہ بھی رنز بناسکتی ہے۔
پاکستان میں بے جان وکٹس کیوں تیار کی جاتی ہیں؟
کیابے جان وکٹوں کی تیاری سے کرکٹ کا معیار متاثر نہیں ہورہا؟
جیفری بائیکاٹ کے ریمارکس پر رائے کا اظہار کریں۔ |
 |
 |
-نجم، یو اے ای، ہمارے بیٹسمین آسٹریلیا نیو زیلینڈ اور انگلینڈ کے بائولرز کے سامنے ڈھیر ہوجاتے ہیں اسی لئے اپنے ملک میں سلو پچز بناتے ہیں، تاکہ وہ لوگ نہ کھیل سکیں، بہر حال اس معاملے پر سوچنا ہوگا، یہ بہت بڑے طنزیہ ریمارکس ہیں۔ |
| |
Najam |
 |
 |
 |
 |
 |
-عقیکل احمد، راولپنڈی، جیف بائیکاٹ نے جو کچھ کہا ہے وہ درست ہے کیونکہ ایشیائی ٹیمیں تیز بائولنگ سے ڈرتی ہین اسی کئے ایسی پچز تیار کرتی ہین یہ تو ہماری مینجمنٹ کا اکم ہے کہ وہ اس مسئلہ پر غور کرے،فاسٹ پچز بنوائے، |
| |
aqeel ahmed |
 |
 |
 |
 |
 |
-خرم رشید، کراچی، پاکستان کا کرکٹ بورڈ اپنی کاہلی ختم کرے، اچھی اور جاندار وکٹس تیار کرے،تاکہ ہمارے کھلاڑی بھی اسی معیار کا کھیل پیش کرسکیں گے،جیفری بائیکاٹ نے اگر طنز کیا ہے تو کیا برا کیا ہے،اس پر غور کرنا ہوگا، |
| |
Kurram rashid |
 |
 |
 |
 |
 |
-جہانزیب، پشاور۔ انگریز کی سوچ بہت اچھی ہوتی ہے اس نے ہماری پچز کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ غلط تو نہیں، کاش ہمارے بورڈ والے اس طنز کو سمجھ سکیں، |
| |
جہانزیب، |
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہد خان، لاہور، پاکستان کی بے جان وکٹوں پر ایک جاندار تبصرہ ہے کاش ہمارے کرکٹرز اور بورڈ والے اسے سمجھ سکیں، |
| |
shahid khan |
 |
 |
 |
 |
 |
-عمران، لاہور،ہم اپنے گھر میں کچھ کریں یہ ہمارا حق ہے لیکن کسی کو مداخلت کا حق نہیں دیا جاسکتا،یہ لوگ سائوتھ افریقہ کو الزام کیون نہیں دیتے جہاں دنیا کی سب سے خراب پچز بنائی جاتی ہیں،ہم نے پچاس اوورز کے لئے پچز اپنے حساب سے بنائی ہیں اگر اسکور تین سو سے زیادہ ہوتا ہے تو یہی پچز انہیں اچھی معلوم ہوتی ہیں
|
| |
imran |
 |
 |
 |
 |
 |
-مجاہد علوی، لاہور، پاکستان اور بھارت میں بھی یہی ہوتا ہے جہاں آسان وکٹس تیار کی جاتی ہیں جو عالمی معیار کی نہیں ہوتیں، کرکٹ کے لئے نقصاندہ ہیں جیفری بائیکاٹ یہ کہنا کسی حد تک درست ہے اور ہماری کرکٹ انتطامیہ کے منہ پر ایک بھرپور طمانچہ ہے،
|
| |
مجاہد علوی |
 |
 |
 |
 |
 |
-منظور احمد خان، لاہور، پاکستان کی وکٹیں اس لئے بے جان بنائی جاتی ہیں کہ باہر کی ٹیمیں یہاں ٹک کر نہ کھیل سکیں، ہمارے گرائونڈ مین کسی کی ہدایت پر یہ کام کرتے ہیں کونکہ ہمارے بیٹسمین فاسٹ وکٹ پر اسی وجہ سے ناکام رہتے ہیں کہ وہ ہماری وکٹوں کے عادی ہوتے ہیں،جیفری بائیکاٹ نے بالکں درست کہاہے، |
| |
منظور احمد خان |
 |
 |
 |
 |
 |
-خلاد رئوف۔ کراچی،پاکستان میں وکٹیں یہاں کے موسمی حالات کے مطابق بنائی جاتی ہیں، جو کہ سلو ٹریک ہوتی ہیں جبکہ بیرون ملک فاسٹ ٹریک پر کام ہوتا ہے اسی لئے غیر ملکی ٹیموں کا یہاں کھلینا مشکل ہوتا ہے ہمارے حکام کاان ریمارکس پر کیا رد عمل ہوسکتا ہے یہ دیکھنا ہوگا، اس پر غور کیا جانا چاہیئے |
| |
khalid rauf |
 |
 |
 |
Page 1 of 1
|
|