|
| ہفتے میں دو چھٹیوں کی تجویز! |
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی وفاقی کابینہ اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کے ساتھ ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کی منظوری دینگے۔ وہ قومی فیصلے صوبوں کو اعتماد میں لے کر کرنے کی وزیراعظم کی پالیسی جمہوریت کو مضبوط و مستحکم کرے گی۔ وزیراعظم نے گورنمنٹ اور میڈیا تعلقات کو خوشگوار بنانے کا جو فریضہ سونپا ہے وہ اس کی ادائیگی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے براہ راست رابطہ کرینگے۔ منصور سہیل جن کا امریکہ میں پریس کونسلر/ منسٹر پریس رہنے کا ایک عشرے پر محیط تجربہ ہے نے کہا کہ مسلمہ اصول ہے کہ ورکر کو جتنا آرام (REST) ملے گا اس کا دماغ ذہن اور جسم اتنا ہی تروتازہ‘ صحت مند اور تیز ہو گا۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے دو چھٹیاں کرنے کے بے حد اہم معاملے پر مشورہ کرینگے۔ ان کے اتفاق رائے سے کیبنٹ ڈویژن/ فنانس ڈویژن کی سمری کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے عمومی طور پر دو چھٹیوں سے اتفاق کیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے بتایا کہ ہفتہ میں اتوار کی ایک چھٹی جمعہ کی آدھی چھٹی کی جگہ ہفتہ وار اتوار کی دو چھٹیاں کرنے کے فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر سے یومیہ اوقات کار صبح آٹھ بجے سے تین بجے کی بجائے صبح 8 بجے سے سہ پہر چار بجے رکھے جائینگے۔ جمعہ کو اوقات کار صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے دن کی بجائے صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے رکھے جائینگے۔ البتہ نماز جمعہ اور دوپہر کے کھانے کے لئے ایک گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔ البتہ پیر تا جمعرات کے چار ایام میں نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ نصف گھنٹے کا رکھا جائیگا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے کہا کہ وہ ہفتہ میں دو چھٹیاں تمام ترقی یافتہ ممالک میں عشروں سے کی جا رہی ہیں اس فیصلے سے پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کے ہم قدم ہو جائے گا جو کارخانہ دار بزنس کنسرن ہفتہ میں ایک چھٹی ہی کرنا چاہیں وہ ایک دن کا اپنے ورکروں کو اوورٹائم اسی طرح ادا کرینگے جس طرح 8 گھنٹے یومیہ سے زیادہ کام لینے پر ورکر کو ادا کیا جا رہا ہے۔ منصور سہیل نے کہا کہ امریکہ میں پانچ میجر ہالیڈے ہیں 4جولائی امریکہ کا یوم آزادی ہے۔ 25 دسمبر کرسمس ہالیڈے ہوتی ہے۔ نومبر کے آخری ہفتہ کو لیبر ڈے ہوتا ہے۔ میموریل ویک ڈے پر ستمبر کے پہلے پیر کو ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں کی طرح گزشتہ گزٹڈ چھٹیوں کی بھرمار ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات منصور سہیل نے کہا کہ ہفتہ میں چھٹیاں کر کے ہم بجلی اور گیس بہت بڑی تعداد میں بچا سکیں گے۔ کمرشل کنسرن سے لوگ دو دنوں میں آرام سے شاپنگ وغیرہ کر سکیں گے۔
آپ کے خیال میں دوچھٹیوں کی تجویز قابل عمل ہے؟
کیادو چھٹیوں سے ملکی معاشی ترقی میں مدد ملے گی؟
ہفتے میں دو چھٹیوں کےعام لوگوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ |
 |
 |
-جاری یو اسی اے، دو چھٹیاں کرنے سے آبادی میں اضافہ ہوگا۔ |
| |
jari |
 |
 |
 |
 |
 |
-حسان طاہر،فیصل آباد، اچھی تجویز یے ہم ویسے بھی ترقی کرتے کرتے تھک گئے ہیں بہت کام کرتے ہیں میں تو یہ کہتا ہوں کہ کم از کم پانچ چھٹیاں ہونی چاہیئے زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں، شکریہ، |
| |
حسا ن طا هر |
 |
 |
 |
 |
 |
-انجم شہزاد،فیصل آباد۔ دو چھٹیاں ہونی چاہیئیں اس سے ملک کی کاکردگی اور ترقی میں اضافہ ہوگا، یہ بات خوش آئند ہے، |
| |
anjum shahzad |
 |
 |
 |
 |
 |
-ابرار خان ،دیر، ہفتہ میں دو دن کی چھٹی ہونی چاہیئے اس سے معیشت پہ اچھا اثر پڑے گا۔ اور بجلی کی بچت بھی ہوگی، |
| |
ABRAR KHAN |
 |
 |
 |
 |
 |
-محبوب احمد، فیصل آباد، دو چھٹیاں ہونی چاہیئے ملازمین کو صحت بھی اچھی رے گی بجلی کی بچت بھی ہوگی لوگ بچوں کا گھر پہ زیادہ وقت دے سکیں گے، |
| |
Mehboob Ahmad |
 |
 |
 |
 |
 |
-لطیف، لاہور، میرے خیال میں عملی طور پہ بھی یہ اچھی تجویز ہے اس طرح ورکرز کو بھی ذہنی سکون ملے گا ان کی صلاحیت اچھی ہوگی،اوور ٹائم بھی ڈبل ملے گا، تنخواہ دار طبقہ بھی خوش رہے گا، |
| |
latif |
 |
 |
 |
 |
 |
-قوی صدیقی، کراچی میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہ بہت اچھی تجویز ہے اس طرح بجلی اور پٹرول کی بچت بھی ہوگی اور ماحول بھی بہتر بنایا جاسکے گا،
|
| |
qavi siddiqui |
 |
 |
 |
 |
 |
-شہباز احمد، لاہور، دو دن کی چھٹیاں ہونی چاہیئے، |
| |
shahbaz ahmad |
 |
 |
 |
 |
 |
محمد عتیق،ملتان، جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیان ہونی چاہیئیں اس طرھ ورکرز کو بھی آرام ملے گا، |
| |
Muhammad attique |
 |
 |
 |
 |
 |
-مرتضی جدون، ایبٹ آباد، یہ بہت ضروری ہے اس طرح ہم کارکردگی بہتر بناسکیں گے اور حکومت کو بھی اچھی خاصی بچت ہوگی، پٹرول اور بجلی کی بچت معیشت کی رقی میں اچھا کردار ادا کرے گی، |
| |
murtaza jadoon |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد شکیل ۔ لاہور، میں اس تجویز کی حمایت کرتا ہوں اس پر عمل درآمد ہونا چاہیئے اس طرھ ہم بجلی بچانے میں کامیاب ہوں گے اور فیول کا خرچہ بھی کم ہوگا، یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ |
| |
muhammad shakeel |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد افضل مسعود، لاہور، میں اس تجویز کی حمایت کرتا ہوں، اس طرح ملک کی معیشت مین اضافہ ہوگا، اور لوگون کی عام صلاحیت بھی بہتر ہوسکے گی اس طرح بجلی کی بچت اور گیس کی بچت بھی ہوجائے گی، |
| |
Muhammad Afzal Masood |
 |
 |
 |
 |
 |
-اسماء، لاہور،میرے خیال میں دو چھٹیاں ضرور ہونی چاہیئیں،بلکہ ہفتہ میں صرف پانچھ گھنٹے کام ہونا چاہیئے اس طرح ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوگا، اسے ضرور ہونا چاہیے |
| |
Asma |
 |
 |
 |
 |
 |
سلیمان احمد، کراچی،ملک پہلے ہی بد ھالی کا شکار ہے اگر اس پتر بھی دو چھٹیاں ہوجائین تو کیا ہوگا،کیا ملکان ان مزدوروں کی تنخواہیں دیں گے، کارباری حضرات کیا گھر پہ رہ کر کیا کرین گے، سوچنا چاہیئے، |
| |
suleman ahmed |
 |
 |
 |
 |
 |
-محسن وہاب،کراچی، میرے خیال مین اگر پورے ہفتہ مین دو دن کام کیا جائے تو کیا حرج ہے،مزہ بھی آئے گا اور بجلی کی بچت بھی۔ |
| |
mohsin wahhab |
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | Next Page 1 of 7
|
|