لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


برطانوی الیکشن میں ایشیائی کمیونٹی کا کردار Share
برطانوی الیکشن 2010ء میں ایشیائی کمیونٹی کی دلچسپی ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔اگرچہ ان انتخابات میں لیبر پارٹی ، کنزرویٹو پارٹی ، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی ، یوکے انڈیپنڈنس پارٹی، گرین پارٹی ،برٹش نیشنل پارٹی سمیت کئی ایک چھوٹی بڑی پارٹیاں مدمقابل ہیں۔لیکن مبصرین اور ووٹرز کا رجحان زیادہ تر لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف دکھائی دیتا ہے۔برطانوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد چونکہ ایشیائی باشندوں پر مشتمل ہے اس لیے موجودہ انتخابات میں ان کی دلچسپی ایک لازمی امر ہے۔ بہت سی نمائندہ پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے ایشیائی باشندے الیکشن میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانوی الیکشن میں کون کس کو ووٹ دے گا۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان کے بعض شہروں میں ہو رہا ہے۔ جن میں میرپور آزاد کشمیر ، گجرات، جہلم اور بعض دیگر علاقے شامل ہیں۔ چونکہ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے خاندان برسوں سے برطانیہ میں آباد ہیں اور کئی ایک خاندانوں کی نئی نسل وہیں پروان چڑھی ہے لیکن اس کے باوجود خاندانی روایات کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وہ پاکستان میں آباد اپنے بزرگوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ برطانوی الیکشن میں حصہ لینے والے کئی ایک امیدواروں نے رائے دہندگان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پاکستان میں موجود ان کے خاندانوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی واقعی فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے یا یہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے والی بات ہے؟  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 12 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


مظہر عباسی، اسلام آباد…یہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی بات ہے،ہمارے سیاست دانوں کو وہاں سے نہ صرف الیکشن لڑنا چاہئے بلکہ جیتنا بھی چاہئے، پھر معلوم ہوجائے گا کہ وہ وہاں کتنی دولت جمع کرتے ہیں یا جیل جاتے ہیں۔
 
mazhar abbasi Posted on: Friday, May 07, 2010


امیر حسن،لندن…ان انتخابات میں انتہائی سخت مقابلہ ہے اور نتائج غیر متوقع ہیں۔ تما م میڈیا کنزروویٹو کی حمایت اور لیبر پارٹی کی مخالفت کررہا ہے جبکہ لیبر پارٹی پاکستانی کمیونٹی کیلئے کنزرویٹو کے مقابلے میں زیادہ مدد گار رہی ہے۔کنزر ویٹو ز امیگریشن پالیسی میں لیبر پارٹی کی مخالف رہی ہے۔اگر ایماندار ی سے پوچھا جائے تو اس بار بہت مشکل ہے کہ کس جماعت کو ووٹ دیا جائے۔
 
Ameer Hasan Posted on: Thursday, May 06, 2010


-نوشاد علی خان،کراچی۔ برطانیہ میں الیکشن کوئی بھی جیتے اسے ایشیائی بندوں کا ساتھ دینا چاہیئے کیونکہ وہاں آجکل برطانیہ میں متعصبانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے، اسی لئے پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ دیکھ سمجح کر استعمال کریں
 
نوشاد علی خان Posted on: Thursday, May 06, 2010


-سعید غازی، حیدر آباد، میری خواہش ہے کہ جو بھی پارٹی بر سر اقتدار آئے وہ پاکستانی اور ایشیائی قوموں کے لئے کام کرتی نظر آنی چاہیئےانہیں اپنا امید وار منتخب کریں جو جو ان کی بہتری کے لئے کام کرسکے۔
 
سعید غازی Posted on: Thursday, May 06, 2010


-ماجد خان، راولپنڈی،میرے کیال میں وہاں کی لیبر پارٹی پاکستانیوں کے لئے موافق ہے،
 
majid khan Posted on: Thursday, May 06, 2010


-منظور قریشی، فیصل آباد، ہر پاکستانی اپناحق رائے جائز طریقہ سے استعمال کرے تو پاکستانی بہت سے مسائل سے با آسانہ نمٹ سکتے ہین جیسے بے روزگاری تعلیمی سرگرمیاں او رہائشی مسائل ان کی راہ میں حائل ہوسکتے ہیں،ویزا اور پاسپورٹ کا حصول بھی ان کے لئے دشوار ہوتا ہے، غیر ملک مں حکمران پارٹی کی سپورٹ ضروری ہے
 
منظور قریشی Posted on: Thursday, May 06, 2010


طارق لودھی، لاہور، برطانیہ کے الیکشن میں پاکستانی ووٹ کا صحیح استعمال کریں تو وہاں ان کا مستقبل بہتر ہوسکتا ہے،انہیں سوچ سمجھ کر اس پارٹی کو ووٹ دینا چاہیئے جو ان کے مفاد کے لئے کام کرے
 
طارق لودھی، لاہور Posted on: Thursday, May 06, 2010


سلمان احمد خان، کویت، برطانیہ مہں ہونے والے الیکشن مین ایشیائی باشندون کا ایک اہم کردار یہ ہے کہ وہ اس پارٹی کو ووٹ دیں جو ان کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھانے کی سکت رکھتی ہو، کیونکہ وہاں مسلمان اور پاکستانی خاص طور پہ بہت فکرمند رہتے ہیں،
 
salman aHmed Khan Posted on: Thursday, May 06, 2010


-عبید الرحمن، کراچی، انگلینڈ میں پاکستانیوں کو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے کہ وہ کس پارٹی کا ساتھ دیں، کیونکہ وہاں پاکستانیوں کے خلاف ایک مخصّس لابی کام کر رہی ہے،یہ وہان کے عوام بہتر جانتے ہین کہ کس کو وہ اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں،
 
عبید الرھمن Posted on: Thursday, May 06, 2010


-مخلص راہی، کراچی،اگر فیصلہ کن کردار مثبت ریوں پر مبنی ہوتو ایسی بیگانی شادی میں عبدل اللہ دیوانہ والی بات نہیں ہوسکتی۔
 
Muklis Rahi Posted on: Thursday, May 06, 2010


عمیر، برمنگھم…ایشیائی کمیونٹی بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم ہے اگر ان کا ووٹ کسی ایک جماعت کے حصے میں آئے تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔
 
Umair Posted on: Wednesday, May 05, 2010


جمال خان ، لندن…میرے خیال میں ایشیائی کمیونٹی کا ووٹ برطانوی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہوگا۔
 
Jamal Khan Posted on: Wednesday, May 05, 2010

Page 1 of 1


ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی سیاست!
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy