|
|
ٹی 20کپ:اب معجزہ نہیں کارکردگی چاہئے ! |
Share
|
|
قوم کی دعاؤں اور نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی کے باعث وہ گھڑی بھی آگئی جب پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی اور سیمی فائنل میں اپنی کارکردگی دکھلانے کااورگزشتہ ناقص کارکردگی کے داغ دھونے کا ایک نادر موقع حاصل کرلیا۔کیا قومی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے میں کامیاب ہوسکے گی؟قومی کرکٹ ٹیم کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ آئندہ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کو تعریف میں بدل سکتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ مزید کسی معجزے کا انتظار کرنے کی بجائے ٹیم کا ہر فرد اپنی ذات کے بجائے متحد ہوکر صرف اور صرف ملک کیلئے کھیلے اور اگر کوئی ذاتی اختلافات ہیں تو انہیں بالائے طاق رکھ کراپنی سو فیصد کارکردگی دکھائے کیونکہ اسی صورت میں وہ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرسکتے ہیں۔سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد قوم کو اپنی ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ، اب یہ ہمارے کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مایوس قوم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی شکل میں خوشی کی نوید سنائیں اور کامیابی کاجشن منانے کا ایک جواز فراہم کریں۔قومی کرکٹ سے آپ کی کیا توقعات ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار کریں۔
|
|
|
 |
 |
-ایک شہری یو کے، پاکستان میں اسپورٹس کے محکمہ کو ختم ہی کردینا چاہیئے کیونکہ یہ پاکستان کی بدنامی کا مرکز بنتا جارہا ہے، |
| |
| uk |
Posted on: Monday, June 21, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سمیع خان پیر محل، ہمت کرنی چاہیئے تھی خیر کوئی بات نہیں، ایسا تو ہوتا رہتا ہے |
| |
| sami khan |
Posted on: Friday, June 04, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد شہباز خان ،لاہور، کوئی بات نہیں ہمت نہیں ہارنا ہمت مرداں مدد خدا۔کبھی نہ کبھی تو بہتر کارکردگی سامنے آئے گی |
| |
| Muhammad Shahbaz Khan |
Posted on: Friday, June 04, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-بشیر عباس، لاہور، پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، لیکن ہارجانا کھیل کی خصوصیت ہے،ہمیں اب بھی اچھے کپتان کی ضرورت ہے، |
| |
| bashirabbas |
Posted on: Saturday, May 22, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-زین العابدین ، کوڑی، ہماری حکومت کو یہ کیا ہوگیا ہے،کہ ہرچیز مہنگی کرتی جارہی ہےآٹا شکر گھیپٹرول جیسی بنیادی اشیاء خریدنا مشکل ہوگیا ہے،کپڑا مکان اور روٹی کہاں کس کو دستیاب ہے،پھر بھی کہا جارہا ہے کہ عوام صبر سے کام لین،انتہائی افسوس کا مقام ہے، |
| |
| zain_ul_abeddin |
Posted on: Tuesday, May 18, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبدل وہاب مرزا، لاہور،ایسا لگتا کہ یہ میچ فکسنگ کی وجہ سے ہوا، جس کی ذامہ داری سعید اجمل پر ہے، |
| |
| abdul wahab mirza |
Posted on: Saturday, May 15, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-ممتاز بھٹی اسکردو،پاکستانی کھلاڑیوں میں اچھے اور تجربہ کار لوگ موجود ہوں تو شکست سے بچا جاسکتا ہے |
| |
| mumtaz balti |
Posted on: Saturday, May 15, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فہد۔کراچی، پاکستانی ٹیم کو اور کیا کہیں، کہ ایسے وقت ہار گئے جب فتح قریب تھی، جیتا ہوا میچ ہارنے پہ افسوس ہے۔ |
| |
| fahad |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد بشیر، جرمنی، پاکستان سیمی فائنل ہار گیا، اس میں سارا قسور مصباح الحق اور شاہد آفردی کا کردار اچھا نہیں رہا، اب اور کیا کہیں ہار گئے جو افسوسناک ہے، |
| |
| Mohammad Bashir |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جہاں، کراچی،پاکستان نے اپنی پوری کوشش کی تھی یہ اور بات کہ جیتا ہوا میچ ہار گئے،ہمت نہیں ہارنی چاہیئے۔ |
| |
| jahan |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-آفتاب احمد، دمام، اسکور تو بہت اچھا کیا تھا پھر بھی ہارجانا واقعی افسوس ناک ہے، تجربات سے بھی سبق نہیں سیکھا، افسوس ہے، |
| |
| aftabahmed |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-کامران ، دیرہ اسمئعیل خان سب سے پہلے تو ٹیم کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، حالنکہ ہم یہ میچ جیت سکتے تھے، مگر کچھ غلطیاں ہوگئیں جس کی ذ،مہ داری شاہد آفریدی پر ہے،، |
| |
| kamran |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-حسیب الرحمن، کرچی، پاکستان کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں وہ چاہیں تو آسٹریلا کو قابو کرسکتے ہیں،امید ہے کہ وہ آسٹریل کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، اچھی توقع رکھنی چاہیئے |
| |
| Haseeb Ur Rehman |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شان مصطفی، لاہور، میرے خیال میں آسٹریلین بہت مضبوط ہیں، مگر ہماری ٹیم میں جوش کی کمی نہیں ہے، انشاء اللہ کامیبی اس کا مقدر ہوگی، |
| |
| Shan.E.Mustfa |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نوید احمد یوسف زئی، واہ کینٹ،انشاء اللہ پاکستان کی جیت ہوگی، |
| |
| NAVEED AHMED YOUSAFZAI |
Posted on: Friday, May 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | Next Page 1 of 6
|
|