|
|
شاہد آفریدی قومی ٹیم کے نئے کپتان |
Share
|
|
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو T-20کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے بھی قومی ٹیم کاکپتان مقرر کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ میدان میں ان کی موجودگی تماشائیوں میں جو ش و ولولے کا باعث بنی رہتی ہے۔ تاہم حال میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T-20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے وہ شائقین کو اپنے روایتی کھیل سے محظوظ نہیں کر پائے۔ زوردار بیٹنگ اور جادوئی بولنگ میں ناکامی کے ساتھ ساتھ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں میں خامیاں دکھائی دیں ۔جسے انہوں نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کی بھی یہی رائے تھی کہ انہیں مستقل طور پر کپتان بنا دیا جائے تو وہ اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔دیکھنا یہ کہ شاہد آفریدی جنہیں ایک ایسی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔جس میں ہر دوسرا کھلاڑی اپنے کپتان کو ہٹا کر خود کپتان بننے کے خواب دیکھتا ہے۔ سینئر اپنے جونئیر کی قیادت میں کھیلتے ہوئے سبکی محسوس کرتا ہے۔ کئی کھلاڑی مل کر ایک دوسرے کے خلاف گروپ بندی کرتے ہیں۔اور قرآن پر حلف اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایک بھائی کوناقص کارکردگی پر باہر بٹھا یا جائے تو دوسرے بھائی کی کمر میں چوک پڑ جاتی ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر فیلڈنگ کے لیے وہاں کھڑے ہونا پسند کرتے ہیں جہاں لڑکیاں زیادہ ہوں۔ اور خود شاہد آفریدی کوئی وکٹ نہ لے پائیں تو گیند چبانے لگتے ہیں۔ اس صورتحال میں وہ مستقل بنیادوں پر کپتانی کا بوجھ کیسے برداشت کر پائیں گے۔یہ ایک ایسا سوال ہے جس کاجواب ایشیا کپ اور دورہ ء انگلید کے دوران مل جائے گا۔ لیکن آپ کی ماہرانہ رائے بھی سامنے آجائے تو یقینی طور پر قومی ٹیم کی اصلاح بھی ہو سکتی ہے۔اور کپتان شاہد آفریدی اسے جیت کی راہ پر گامزن بھی کر سکتے ہیں۔
|
|
|
 |
 |
-محمد اکرم، ساہپیوال، میرے خیال میں شاہد آفریدی کو کپتان بناکر بہت بڑی غلطی کی گئی ہے، ہم اس کی کپتانی دیکھ اور بھگت چکے ہیں، تو کس طرح ایسے کپتان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، |
| |
| Muhammad Akram |
Posted on: Tuesday, June 08, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عذیر، لاہور، شاہد آفریدی کو کپتان بنانا حماقت ہے، شعیب اختر اور شعیب کو بھی موقع دینا چاہیئے وہی کام آئیں گے،یوسف کا کپتان بنانا چاہیئے |
| |
| uzair |
Posted on: Sunday, June 06, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-طلحہ بٹ۔ لاہور،آپ کے تبصرے شاہد آفریدی سے متعلق حقیقت پر مبنی ہیں، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ کرکٹ ٹیم کا مستقبل بہتر بنایا جاسکے، |
| |
| talha Butt |
Posted on: Saturday, June 05, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
باچہ قریشی،-دادو، سندھ،ہم اور ہماری فیمیلی اس طرح کے بلاگ کو پسند کرتی ہے ، کیونکہ اس میں عوام کی رائے کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، |
| |
| Bachal Qureshi |
Posted on: Wednesday, June 02, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-مدثر گ؛ل، سیالکوٹ، شاہد آفریدی کو کرکٹ میں چودہ سال ہوشکے ہیں اب بھ تجربہ کی ضرورت ہے؟ جلد بازی سے کام نہ لے سوچ سمجھ کر کھیلے، |
| |
| mudassar gill |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-علی رضاء، کراچی اس کی شناخت کپتان کے لئے اچھی ثابت ہوگی، انشاء اللہ، |
| |
| ali raza |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-منیر حسین، ایبٹ آباد،میرا خیال ہے کہ شاہد آفریدی کو کپتان بنانا اچھا ہے، کیونکہ وہ سچویشن کو سمجھ کر کام کرتا ہے یہ اتفاق ہے کہ اس بار حالات اس کی موافقت میں نہیں تھے،اسے چاہیئے کہ دبائو کا شکار نہ ہو۔اچھی تجاویز پہ عمل کرے، |
| |
| Munir Hussain |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عدیل، کراچی، میں شاہد آفریدی کا سہورٹ نہیں کر رہا ہون لیکن آپ خود بتلائیں کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور ہے،میرا خیال ہے کہ شاہد آفریدی کو آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،تب ہی فیصلہ ہوگا کہ یہ فیصلہ کیسا رہا، |
| |
| adeel |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-رانا تنظیم الحسین، پھالیہ،شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک کو کپتان بنانا چاہیئے طاہد اس ٹیم میں کپتان کے لئے فٹ نہیں ہے |
| |
| Rana Tanzeem Ul Hassan |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-احمد سردار، لاہور، اگر ایمانداری سے دیکھا جائے تو باقی کھلاڑیوں میں اتنی جان نہیں ہے،کہ کسی کے ساتھ متحد ہوکر چل سکیں، اس سلسلہ میں شاہد آفریدی کا چنائو بالکل صحیح ہے، |
| |
| Ahmad Sardar |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-امجد علی، اسلام آباد، شاہد آفریدی صرف ون ڈے میچ کے لئے موزوں ہے، لیکن ٹیسٹ میچ کے لئے نا موزوں ہیں، |
| |
| amjad ali |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-امجد علی، اسلام آباد، کپتان کوئی بھی ہو اسے کھیل پہ گرفت ہونی چاہیے اور سیاست نہیں ہونی چاہیئے،تب ہی مسائل حل ہوسکتے ہین، |
| |
| amjad ali |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-یاسر علی خان،دوبئی، بہتر حل یہی ہے کہ شاہد آفریدی سمیت پوری ٹیم کو ہمیشہ کے لئے بینڈ کردیا جائے،کیونکہ یہ سب پاکستان کا نام بدنام کر رہے ہیں، اور صرف پیسہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں،ہمارے ملک میں ٹیلنٹس کی کمی نہیں ہے لیکن سیاست نے بیڑہ غرق کر رکھا ہے،ہماری دعائیں یہ ہیں کہ ہماری ٹیم اچھی ہوجائے، اور اچھا کھیلے، اللہ پاک اپنا رحم فرمائے، |
| |
| ياسر على خان |
Posted on: Monday, May 31, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عطاء الرحمن، لاہور، آفردی کو ناکامی کی صورت میں ٹیم سے نکال دینا چاہیئے وہ اس لائق نہیں ہے، |
| |
| ayaturrehman |
Posted on: Monday, May 31, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عرفاب، اٹلی، یہ واقعی بہت اچھا فیصلہ ہے، آفریدی ایک اچھا کپتان ہے، |
| |
| irfab |
Posted on: Monday, May 31, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | Next Page 1 of 6
|
|