|
|
بجٹ آنیوالا ہے دل تھام لو |
Share
|
|
بجٹ کی آمد آمد ہے اور ابھی سے ذہنوں میں ایک خیال جنم لے رہا ہے کہ یہ بجٹ کیسا ہوگا؟کیونکہ ہر سال کی طرح بجٹ عوام کے دلوں پہ بجلی گراتا گزر جاتا ہے اور غریب سوچتا رہ جاتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟بجٹ کے اعلان سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے البتہ سبزیاں ،دالیں ،گھی ،آٹا،گوشت ، چینی، انڈے ،مرغی کا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں، اب سنا ہے کہ ویلو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ بھی عمل میں آنے والا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیداوارکم سے کم ہورہی ہے، جن کے خلاف صنعتی طبقہ کسان اور مزدور کارخانہ دار اور بزنس مین بھی پریشان ہے، جبکہ آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے ایسی صورت میں حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی ہے، اگر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا تو کیا ہوگا؟ اب تعلیمی اداروں کی فیس پر بھی یہ ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے، جس کا بوجھ والدین کو اٹھانا ہوگا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ عوام کو ریلیف مل سکے گا؟ یہ بجٹ عوام کی توقعات پہ پورا اتر سکے گا؟
ویلو ایڈیڈ ٹیکس عوام پہ بجلی گرانے کا مترادف نہیں ہوگا؟
آنیوالے نئے بجٹ پر اپنی رائے کا اظہارکریں۔
|
|
|
 |
 |
-شاہ زیب ملحی، کویت، میری رائے میں یہ بجٹ عوامی نہیں ہے،یہ صرف لفظوں کا ہیر پھیر ہے اور جھوٹ پر مبنی بجٹ ہے،عوام کو اس بجٹ سے مہنگائی کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔ عوام کو ان سے جان چھڑانا ہوگا، جب تک یہ حکومت موجود ہے لوٹ مار سے کام لیا جاتا رہے گا، عوام کا کچھ نہیں ملے گا |
| |
| shazab_mallhi |
Posted on: Friday, June 18, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد نوید، سیالکوٹ، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، اسے بجٹ سے کیا واسطہَ؟ |
| |
| MOHAMMAD NAVEED |
Posted on: Monday, June 07, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-پروفیسر رفعت مظہر، لاہور، بڑی دیر سے نجات کے منتظر تھے، کہ بجٹ میذں تنخواہون میں اضافہ ہونے والا ہے،شکر ہے یہ خبر سننے کو مل گئی اب دیکھتے ہین کہ اس پر عمل بھی ہوتا ہے یا نہین، غریب یا سفید پوش کہاں تک مستفیض ہوتے ہین، کیونکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، کیسے گذارا ہوگا، |
| |
| prof riffat mazhar |
Posted on: Saturday, June 05, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-خالد، مدینہ، حکومت کو چاہیئے کہ وہ وزیروں کا غول کم کم کرے ۔ سارا خزانہ ان پہ لٹایا جارہا ہے، عوام صرف خواب دیکھتے رہیں، کیونکہ ہم لوگ ہین ہی اسی قابل، |
| |
| khalid |
Posted on: Saturday, June 05, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد رضوان، لاہور۔ بجٹ ہماری توقع سے کہیں زیادہ ہوگا، کیونکہ آمدنی میں اضافہ کی بات ہی نہیں کی جارہی ہے،اس طرح عوام کو کیا فائدہ ہوگا، |
| |
| Muhammad Rizwan |
Posted on: Thursday, June 03, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عدنان، کراچی، بجٹ ہمارے لئے کب آتا ہے، یہ تو غریب عوام کو بھوکا مارنے کا سلسلہ ہوتا ہے، ٹیکس لگا کر پریشان کیا جاتا ہے یہ توقع عبث ہے کہ یہ بجٹ عوامی امنگوں پہ پورا اترے گا، غریب غریب ہی رہے گا، یہ تو بڑے لوگوں کے کام آتا ہے، اللہ اپنا رحم فرمائے،آمین، |
| |
| adnan |
Posted on: Thursday, June 03, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد عبدل سمیع، کراچی، بجٹ ایسا خوفناک لفظ بن کے رہ گیا ہے کہ کہ پورے سال تجزیہ کرتے رہیں اس سے کوئی محفوظ نہیں رہتا، پہلے بجٹ سال میں ایک دفعہ آتا تھا مگر اب تو ہر روز ہی نیا بجٹ پیش ہوجاتا ہے، عوام اس طرح کے بجٹ سے تنگ آچکے ہیں، یہ حکمران ہر گز قوم کے ہمدرد نہیں ہیں یہ عوام کو تکلیف دہ بجٹ سناتے ہیں۔، اچھے بجٹ کی توقع فضول ہے، |
| |
| mohammed abdul sami |
Posted on: Thursday, June 03, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
سعدیہ، سڈنی آسٹریلیا، ہر سال کی طرح بجٹ اس دفعہ بھی آرہا ہے، لیکن غریب عوام کو یہ عذاب بھی سہنا پڑے گا، کیا اس سے پہلے مہنگائی پر قابو پایا جاسکا، جو مہنگائی اب کم ہوگیَ؟- |
| |
| sadia |
Posted on: Thursday, June 03, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-نفیس خان، فیصل آباد، ہم بجٹ پر بحث کر رہے ہیں، حالانکہ بجٹ بنانے والے بڑے لوگ اسمبلی میں موجود ہیں، جاگیردار زمیندار اور وڈیروں سے آپ کیوں توقع رکھتے ہیں کہ عوام کے لئے بجٹ تیار رکیں گے بجٹ ضرور آئے گا لیکن وہ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہوگا، |
| |
| نفیس خان، |
Posted on: Thursday, June 03, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبدل رشید شہزاد، رحیم یار خانمجھے یقین ہے کہ یہ بجٹ عوام کے مسائل میں اضافہ کردے گا، یہ بجٹ عوام کے دلوں پہ بجلی گرادے گا، بجلی کی بندش پہلے ہی عوام کو پریشان کر رہی ہے،کیونکہ ان کے نرخوں میں اضافہ بہت زیادہ ہے، |
| |
| Abdul Rasheed Shahzad |
Posted on: Wednesday, June 02, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-اعجاز الرحمن، اسلام آباد، امید ہے کہ اس سال کا بجٹ اچھا ہوگا اور عوامی مفاد کا خیال رکھا جائےگا،حکمران بھی دیکھ رہے ہیں کہ قوم کو کچھ نہ کچھ اچھا دینا ہوگا، عوام صبر سے کام لیں اعتماد رکھیں، |
| |
| Ijaz-ur-Rehman |
Posted on: Wednesday, June 02, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہد خالد، کراچی، بجٹ کا نام پہ غریبوں کو ہر سال لوٹا جاتا ہے، امید ہے کہ شاید اب حالات بدل جائیں، لیکن بجٹ سےخوف آرتا ہے کیونکہ ہر سال غریب آدمی کی بات ہوتی اور بجٹ اسے ہی بگھتنا پڑتا ہے،حکومت کچھ نہیں کرسکتی، |
| |
| shahid Khalid |
Posted on: Wednesday, June 02, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-سیف اللہ شیخ، اسلام آباد، یہ بجٹ نہیں بلکہ آئی یم ایف سے ایک معاہدہ ہے اور حکومت اس مرضی کے بغیر بجٹ نہیں بناسکتی،اگر صحیح معنوں میں عوامی حکومت ہوتی تو ایسا نہیں ہوسکتا تھا، |
| |
| saifullah shaikh |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فرزانہ راجہ ہمدان، جھڈو، ہر سال کی طرح اس ال بھی بجٹ آرہا ہے اور اس میں مزید اضافہ ممکن ہے، ویسے ہی قیمتیں آسمانوں سے باتین کر رہی ہیں، دیکھتے ہیں اور کیا کیا ہوتا ہے |
| |
| farzana raja hamdani |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فرقان بیگ۔ فیصل آباد، نیا بجٹ کیسا ہوگا، کوئی نہیں جانتا، لیکن اتنا سب جانتے ہیں کہ ان کے لئے کوٰ ئی نیا پیغام نہیں ہوگا بجٹ میں ہر سال مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، اس پر بحث کرنا بے کار ہے،، |
| |
| فرقان بیگ |
Posted on: Tuesday, June 01, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | Next Page 1 of 5
|
|