لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


سمندری طوفان کا خطرہ! Share
اطلاعات کے مطابق بحیرہٴ عرب میں بننے والا شدید سمندری طوفان عمان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کا رخ کرے گا۔ سلطنت عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت کم ہوجائے گی، جبکہ کراچی میں آج بعد دوپہر آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مندرجہ بالا دیے گئے نقشے کے مطابق کراچی کے ساحل تک پہنچنے تک سمندری طوفان ” پیٹ“ کیٹگری ٹی ڈی (Tropical Depression) میں تبدیل ہوجائے گا جس سے اس کی شدت میں کمی واقع ہوگی اور ساحلی علاقوں میں 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں میں مسقط اور عمان کے شمالی علاقوں میں بارش ہو گی۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں900 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ آئندہ24گھنٹوں کے دوران طوفان کی شدت کے مزید بڑھ جانے کی توقع ہے، جبکہ جمعرات کو سمندری طوفان کا رخ سندھ کے ساحلی علاقوں کی طرف ہوجانے کا امکان ہے۔ طوفان کی وجہ سے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کے امکان کے علاوہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سمندر ی طوفان کے باعث اگلے3 سے4 روز کے دوران صوبہ سندھ کے اکثر زیریں علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے، اس دوران کراچی میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے آئندہ 12گھنٹے اہم ہیں۔طوفان کی شدت میں کمی کا امکان لیکن اگر طوفان کی شدت کم نہ ہوئی تو بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ، پسنی، گوادر متاثر ہوسکتے ہیں۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی نسبت طوفان کی زیادہ شدت سندھ کے علاقے بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں ہوگی۔

O سمندری طوفان سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں؟

O کیا طوفان سے کراچی اور اس کے شہری متاثر ہوں گے؟

O کیا حکومت نے متوقع طوفان سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات کرلئے ہیں؟

سمندری طوفان پیٹ کے حوالے سے رائے دیجئے۔  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 54 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


-ثناءم کراچی، انسان کو اپنے رب سے خوف کرنا چاہیئے اس کا عذاب کسی بھی صورت میں نازل ہوسکتا ہے،یہاں اراکین اسمبلی جو کام کر رہے ہیں وہ بھی کسی طوفان کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں،اللہ کے انصاف سے ڈرو، اللہ پاک اس ملک کو بحرانون سے بچائے رکھےؕ آمین
 
sana Posted on: Wednesday, June 30, 2010


-صفردر سلطان، سعودی عرب، اس حکومت کے حکمرانوں کے اعمال ایسے ہی ہیں کہ کوٰ نہ کوئی طوفان آسکتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کے پیسون پر عمرہ اور حج کرتے ہین۔ اور عوام کی خدمت کرنے سے کتراتے ہیں ان پر اللہ کا عذاب نہیں تو اور کیا ہوگا،
 
safdersultan Posted on: Wednesday, June 30, 2010


-عثمان، مکہ، یہ سب کچھ دعائے استغفار کی وجہ سے ہوا کہ طوفان ٹل گیا،
 
usman Posted on: Thursday, June 10, 2010


-شاہد خالد، کراچی، اللہ پاک نے ایک بار کراچی والوں کو طوفان سے بچالیا ہے،لیکن دیگر شہر جو اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی مدد کرنی چاہیئے، اسی میں بھلائی ہے،
 
shahid Khalid Posted on: Thursday, June 10, 2010


زبیر خان، دوہا، قطر…میں چار سال قبل اومان میں ایسا طوفان دیکھ چکا ہوں جس کا نام گونو تھا۔اس طوفان سے بہت نقصان ہوا تھا،اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں سچا اور پکا مسلمان بنادے اور ہمارے ملک پاکستان کو ہر آفت سے بچائے۔
 
zubair kan Posted on: Monday, June 07, 2010


جنید شیخ، ہیر آباد…آج حیدرآباد میں شدید بارش ہوئی۔
 
junaid shaik Posted on: Monday, June 07, 2010


مسز عمارہ عثمان، ساہیوال…اللہ کا شکر ہے کہ طوفان آیا اور ٹل گیا،یہ سب اللہ کی رحمت اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
 
Mrs.amara Usman Posted on: Monday, June 07, 2010


عادل عارف، اسلام آباد…سب لوگ دعاء کریں کہ اللہ کرے سب محفوظ رہیں،آمین
 
Aadil Arif Posted on: Monday, June 07, 2010


گل محمد، کراچی…طوفان اللہ تعالیٰ کی آزمائش ہے سب دعا کریں کہ طوفان ٹل جائے۔
 
gul muhammad Posted on: Monday, June 07, 2010


محمد عماد سلیم، کراچی…اللہ کے فضل وکرم سے طوفان خیریت سے گزر گیا ، یہ سب میڈیا ہائیک کی وجہ سے تھا،ورنہ موسم سے متعلق کسی بھی انٹرنیشنل ویب سائٹ پر ایس کوئی بات نہیں تھی ۔
 
Muhammad Ammad Saleem Posted on: Sunday, June 06, 2010


-محمد عماد سلیم، کراچی…اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے طوفان بخیر و عافیت گزر گیا، میڈیا پر جس طرح بڑھا چڑھا کر اسے پیش کیا جارہا تھا خدا کا شکر ہے کہ وہ سب معاملہ عافیت سے نمٹ گیا۔
 
Muhammad Ammad Saleem Posted on: Sunday, June 06, 2010


-دانش خان، کراچی،،،،یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں وارننگ تھی، اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہیے۔
 
DANISH KHAN Posted on: Sunday, June 06, 2010


-عبدالشفیق قریشی، کراچی…اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر آفت سے محفوظ رکھے، آمین
 
Abdul Shafiq Qureshi Posted on: Sunday, June 06, 2010


سلیمان عبداللہ ، کراچی…میڈیا نے عوام میں خوف پھیلایا ہوا ہے ورنہ اس سے قبل 29 مئی1986 ء میں سمندری طوفان سے کراچی کو زیادہ خطرہ تھا۔
 
Suleman Abdullah Posted on: Sunday, June 06, 2010


حکیم عبدالسمیع…ہمیں اس طوفان سے بچنے کیلئے اس سے مدد طلب کرنی چاہئے جس نے اس طوفان کو بنایا ہے۔
 
hakim abdul sami Posted on: Sunday, June 06, 2010
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next
Page 1 of 4


محمد عامر کو سزا کی نہیں، اصلاح کی ضرورت ہے؟
ہاری ہوئی ٹیم ۔۔۔جواری ہوئی ٹیم؟
الطاف حسین نے مارشل لاء جیسے اقدام کی حمایت کیوں کی ؟
سیالکوٹ واقعہ ایک لمحہ فکریہ!
نوجوان بولر وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس
 
کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 2055 )
بالآخر” جیو“ کو بند کردیا گیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 515 )
جیو نیوز کی نشریات پر پابندی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 503 )
جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 452 )
میڈیا پر پابندیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 416 )
 
 
 
 
 
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy