|
|
کیا یہ عوامی بجٹ ہے؟ |
Share
|
|
اسلام آباد…آئندہ مالی سال 2010-11 کیلئے32کھرب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے ،جس میں 50 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیاگیا ہیجبکہ وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی کابھی اعلان کیا۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملات طے کرنے کے بعدپیش کئے جانے والے بجٹکا مجموعی حجم32کھرب 59 ارب روپے ہے،دستیاب وسائل کا تخمینہ25کھرب74 ارب روپے ہے،جنرل سیلز ٹیکس16 سے بڑھاکر 17 فیصد کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سوفیصد اضافہ جبکہ گریڈ16 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ 2001سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں20فیصد جبکہ2001کے بعد کے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔فیملی پنشن 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنی تقریر میں کہاکہحکومت نے صوبوں کو حقوق دےئے، این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ حل کیا،دوسری جنگ عظیم کے بعد اب دنیا بدترین اقتصادی حالات سے گزر رہی ہے،معاشی بحران نے دنیا کے کسی ملک کو نہیں چھوڑا،یونان جیسے ملک کو آئی ایم ایف اور یورپی یونین نے قرض دیکر سنبھالا،ملک کو بحران سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ہمسائے میں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی۔بجٹ میں ہر سگریٹ کی تیاری پر ایک روپیہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی عائدکی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ این ایف سی میں صوبوں کاحصہ 50سے بڑھاکر57.5فیصدکردیا،این ایف سی میں صوبوں کاحصہ بڑھانے سے وفاق کاحصہ کم ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، دالوں اور چائے کی پتی پر سبسڈیز ختم کردی گئی ہے۔کم سے کم تنخواہ6ہزارسے بڑھاکر7ہزارروپے کردی گئی ہے ۔حکومت کے تمام غیرترقیاتی اخراجات کو منجمد کردیا گیا ہے۔،280ارب روپے ترقیاتی اخراجات وفاق کیلئے مختص،ایک ہزار 33ارب صوبوں کو ملیں گے۔جنرل سیلز ٹیکس میں اکتوبر 2010ء سے اصلاحات لائی جائیں گی اورصوبوں سے متعلق مشاورت کے بعد نافذ کیا جائے گا۔،نیا جی ایس ٹی صحت، تعلیم اور اشیائے خوردونوش پر نافذ نہیں کیا جائے گا۔،ایئرکنڈیشن،ڈیپ فریزراوردیگربرقی آلات پر10سے15فیصدفیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائدکیا گیا ہے۔75لاکھ تک فروخت والے کاروبارپرجنرل سیلز ٹیکس نہیں ہوگا۔،تمام شعبوں اورمصنوعات پرجی ایس ٹی17فیصدہوگا۔کسٹم کی کسی مصنوعات پرکوئی اضافی ڈیوٹی نہیں ہوگی۔25ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے شہریوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔انکم ٹیکس کیلئے حد 2لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کردی گئی۔وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد ایڈہاک الاوٴنس ملے گا۔2001ء سے پہلے ریٹائر ہونے والے افراد کی پنشن میں 20فیصد اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا جائے گا۔کم از کم ماہانہ پنشن 2ہزار سے بڑھا کر 3ہزار روپے کی جارہی ہے۔فیملی پنشن 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کی جارہی ہے۔تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی کابینہ پر نہیں ہوگا۔بجلی کے بل پرانکم ٹیکس کی شرح10کے بجائے5فیصدکردی۔25ہزارروپے ماہانہ کمانے والے پرٹیکس نہیں ہوگا۔
آپ کے خیال میں نئے بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہا جاسکتا ہے؟
بجٹ میں اعلان کردہ اعلانات پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔
|
|
|
 |
 |
-سلمان بھاولپور، یہ بجٹ کسی طور بھی عوامی نہیں کہلایا جاسکتا،اس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے، |
| |
| salman |
Posted on: Wednesday, July 07, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-انتظار حسین، کراچی،مجھے اس بجٹ میں کوئی خاص بات نظر نہیں آرہی ہے،مرا سوال یہ ہے کپ پڑھے لکھے لوگ کہاں جائیں، ہمارے حکمران کیا اندھے ہیں جنہیں کمزوریوں نظر نہیں آرہی ہیں، میں اس پر احتجاج کرتا ہوں، وزیر خزانہ کو سوچنا چاہیئے، |
| |
| kab tak intezar |
Posted on: Wednesday, June 23, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عظمت علی، فیصل آباد، ہر مرتبہ غریب ہی مرتا ہے یہ بجت امیروں کے لئے ہے |
| |
| azmat ali |
Posted on: Wednesday, June 23, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-غلام یاسر چنار وہاڑی ملتان، ہمیں روٹی کپڑا مکان چاہیئے تعلیم و صحت کے لئے حکومت کی سپورٹ چاہیئے،کیا بے نظیر اسکیم صرف زبانی باتیں ہیں ؟ بجٹ میں عوام کے لئے کچھ بھی نہیں، |
| |
| Ghulam Yaseen Channer |
Posted on: Tuesday, June 22, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد عماد حسین۔-کراچی، اگر بجٹ میں عوام کے لئے کچہ ہوتا تو یا ان کے لئے سوچا جاتا تو ملک کا حال یہ نہیں ہوتا۔ جو سب کو نظر آرہا ہے، |
| |
| muhammad ammad hussain |
Posted on: Friday, June 18, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہ زیب ملحی، کویت، یہ بجٹ عوامی نہیں حکمرانی کا بجٹ ہے،اسی لئے عوام خود کشیاں کر رہے ہیں،یہ سارے اقتدار کے بھوکے ہیں یہ کبھی غریب عوام کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ان غریبوں کو روتی تک دستیاب نہیں ہے، وہ زہر نہ کھائیں گے تو کیا کریں گے، ان سے تو مشرف کی حکومت بہتر تھی،بجلی اور مہنگائی کا عذاب تو اس حکومت نے دیا ہے،اسی لئے غریب مر رہے ہیں، |
| |
| shazab_mallhi |
Posted on: Friday, June 18, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
حافظ انعام الرحمن، کراچی، بڑے گھروں میں رہنے والے ایکسو بیس گز کے مکان میں رہنے والوں کا بجٹ نہیں بناسکتے، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا ہوا، کیا کرپشن رک گیا ہے؟ کیا اسی کا نام عوامی حکومت ہے؟ |
| |
| hafiz inam-ur-rehman |
Posted on: Wednesday, June 16, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد شاہد، کراچی بجٹ میں گین ٹیکس کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ٹیکس بالواسطہ کہلائے گا یا کس قسم کی سرمایہ کاری سے وابستہ ہوگا۔ کیا اس کا اثر ریٹائرڈ لوگون پر بھی ہوگا، یا ان بیوائوں پر بھی ہوگا، حکومت اس کی وضاحت کرے |
| |
| Muhammad Shahid |
Posted on: Wednesday, June 16, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-عبید الرحمن، لاہور، تازہ ترین اطلاع کے مطابق بجٹ کا ایک نتیجہ سامنے آچکا ہے جہاں ایک ہی خاندان نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کرلی، جہاں کے لئے شور ہوتا رہتا ہے کہ وہاں دو روپے کی روٹی دستیا ب ہے، واہ کیا غریبی کا بجٹ ہے، |
| |
| obaid ur rehman |
Posted on: Wednesday, June 16, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جمال دین، کراچی، یہ بجت کسی طور بھی عوامی نہیں ہے، عوام کو ریلیف دینے کا کہیں ذکر تک نہیں ہے۔تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کی نسبت بہت کم ہے، اس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، |
| |
| جمال دین، |
Posted on: Wednesday, June 16, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد سلیم برنی،لاہور۔جب بجٹ میں خسارہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت یہ خسارہ کس طرح پورا کرتی ہے وہی ٹیکس کی صورت میں عوام سے وصول کرتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، یہ بجٹ کسی طور بھی عوام نہیں کہاجاسکتا، |
| |
| محمد سلیم برنی، |
Posted on: Monday, June 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-شمشاد علی خان۔ راولپنڈی، موجودہ حکومت کا بجٹ کسی طور بھی عوامی مسائل کا حل پیش نہیں کرتا، یہ عوام پر بوجھ ہے، اس سے مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، |
| |
| شمشاد علی خان، |
Posted on: Monday, June 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-گلنار بیگم، لاہور، یہ بجٹ عوام کے لئے مزید مہنگائی کا پیغام لے کر آیا ہے،چینی آتا بھی چاول سبزیاں کونسی چی سستی مل رہی ہے؟ یہ حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے، |
| |
| GLNAR BIGUM |
Posted on: Monday, June 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-جاوید علی خان، کراچی، اس بار بجٹ بڑے زور شور کے ساتھ پیش کیا گیا، لیکن مہنگائی بھی اسی حساب سے بڑھ چکی ہے، اس کا فائدہ کس کو پہنچا؟ کیا اسی کو عوامی بجٹ کہتے ہیں؟ بہت افسوس ہوا، |
| |
| جاوید علی خان، کراچی |
Posted on: Monday, June 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
-فیضان غفور، ساہیوال، جی نہیں یہ بجت کسی طور بھی عوامی بجٹ نہیں ہے، البتہ عوام دشمن بجٹ کہا جاسکتا ہے، سارے ہی سیاستدان اس کے خلاف ایک لفظ نہیں بول رہے ہیں کیونکہ سب چور ہیں، اور اسمبلی میں اس کی حمایت کرین گے اللہ پاک پاکستانیوں کا حامی وناصر ہو۔ اور ہمیں ایسی حکومت سے بچائے رکھے،آمین |
| |
| Faizan Ghafoor |
Posted on: Monday, June 14, 2010 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | Next Page 1 of 9
|
|