Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback     Sunday, March 14, 2010, Rabi-ul-Awwal 27, 1431 A.H
 
 
 
 
 
 
 
 

 
قندھار: پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا، ایک پاکستانی ہلاک
Updated at 1030 PST    
کابل…افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پاکستانی ہلاک جب کہ دیگر 6 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح قندھار کے مشرقی علاقے میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب طاقتور دھماکے سے شہر گونج اٹھا، جس سے ایک پاکستانی ہلاک جب کہ دیگر 6 زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قندھار کے مختلف مقامات پر حملوں میں تقریباً 35افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ قندھار کی صوبائی کونسل کے رکن اور صدر حامد کرزئی کے بھائی احمد ولی کرزئی کے مطابق خود کش حملے شہر کے ایک ہوٹل، قید خانے، مسجد اور ایک مصروف شاہراہ پر ہوئے۔ ولی کرزئی کے مطابق حملوں کا مقصد قندھار کے قید خانے سے قیدیوں کو رہا کرانا تھا تاہم کوئی قیدی فرار نہیں ہوسکا ۔ افغان پولیس حکام کے مطابق حملوں میں 4پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
کراچی: مولانا عبدالغفور ندیم خالق حقیقی سے جا ملے
Updated at 1130 PST    
کراچی…امیر اہل سنت والجماعت کراچی کے امیر مولانا عبدالغفور ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ مولانا عبدالغفور ندیم ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالغفور ندیم جمعرات کو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ہونے والے حملے میں
پاکستان: بینکاری نظام کے نئے قانون پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتراض
Updated at 1120 PST    
کراچی…پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں نے بینکاری نظام کو ریگولیٹ کرنے نئے قانون پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کی منظوری سے مرکزی بینک کے اختیارات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے اور سرمایہ کاروں کو دیا گیا تحفظ ختم ہوجائے گا۔
کرکٹ کے کھلاڑیوں کا مقدمہ، عوام کی عدالت، جیو پر براہ راست
Updated at 1110 PST    
کراچی…کرکٹ بورڈ اورکھلاڑیوں کے درمیان جنگ میں کون صحیح ہے اور کون غلط اس حوالے سے مقدمہ مقدمہ آج جیو نیوز پر لڑا جائے گا۔ دورہ آسٹریلیا میں شرمناک پرفارمنس پر بورڈ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے یونس خان اور محمد یوسف پر غیر معینہ مدت کے
لاہور ائرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے پستول برآمد
Updated at 1050 PST    
لاہور…اے ایس ایف نے لاہورائرپورٹ سے کراچی جانے والے ایک مسافر سے ڈومیسٹک سرچ کاؤنٹر پر دوران تلاشی مختلف پارٹس کی شکل میں دو بیگز میں رکھا گیا پستول برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ واقعات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 315سے پچاس
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 Updated at 1150 PST سویا کھانا کینسر کے خلاف مدد گار ہے، تحقیق 
 Updated at 1140 PST مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہوں گے، واعظ 
 Updated at 1010 PST چین میں خلائی مشن کے لیے پہلی بار خواتین خلابازوں کا انتخاب 
 Updated at 0950 PST پاکستان اسٹیل نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا 
 Updated at 0930 PST قندہار، پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا 
 Updated at 0915 PST دنیا کے قیمتی تر ین ٹیلی ویژن کی قیمت بائیس لاکھ ڈالر 
 Updated at 0850 PST آ ئی پی ایل میچز براہِ راست ’یوٹیوب‘ پر بھی دکھائے جائیں گے 
 Updated at 0830 PST امریکااورروس جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے 
 Updated at 0810 PST ودیا بالن نیند کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی سفیر مقرر 
 Updated at 0700 PST پولینڈمیں شدید برف باری کا سلسلہ جاری،نظام زندگی متاثر 
 Updated at 0615 PST انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے 
 Updated at 0515 PST جو بائیڈن کا دورہ مقبوضہ بیت المقدس ، نئے مکانات کی تعمیر کی انکوائری ہوگی 
 Updated at 0430 PST چلی:زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لیے30ارب ڈالر درکار 
 Updated at 0400 PST لاہور : پولیس سرچ آپریشن میں24 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست 
 Updated at 0345 PST کوئٹہ:شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ 
 Updated at 0315 PST شنگھائی میں سینٹ پیٹرکس ڈے سے قبل روایتی پریڈ 
 Updated at 0245 PST قندھار: خود کش حملوں میں30 سے زائد افراد ہلاک،50 زخمی 
 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback