Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, August 01, 2010, Shaban 19, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share افتخار چوہدری بحال ہو نگے نہ پنجاب میں گور نر راج ختم ہو گا ،زرداری
اسلام آباد ( طاہر خلیل … نمائندہ جنگ) صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کی شب ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں لانگ مارچ اور پنجاب میں گورنر راج سمیت سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین سینیٹ فاروق نائیک، مشیر داخلہ رحمن ملک اور وزیراطلاعات شیری رحمن نے اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے واضح کیا کہ سیاسی دباؤ کا مقابلہ کیا جائیگا اور موجودہ سیاسی حکمت عملی تبدیل نہیں کی جائے گی۔ صدر نے لانگ مارچ اور دھرنا تحریک کو سیاسی چیلنج قرار دیا اور کہا کہ افتخار محمد چوہدری کی بحالی کوئی ایشو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری بحال ہوں گے اور نہ ہی پنجاب میں گورنر راج ختم ہوگا، سلمان تاثیر بدستور گورنر پنجاب رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے دو ٹوک کہا کہ حکومت کسی کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور سیاسی چیلنجز کا مقابلہ سیاسی طریقے سے کیا جائیگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی بعد ازاں انہوں نے صدر زرداری سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں صدر اور وزیراعظم کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس کے بعد آرمی چیف نے پہلے صدر مملکت اور اس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے پر غور کیا گیا۔ اعلیٰ سطح کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ تمام متنازعہ امور میثاق جمہوریت کے تحت طے کئے جائیں گے۔ نمائندہ جنگ حنیف خالد کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پرویز مشرف کے ساتھ جمعہ کو طویل دورانئے کی ملاقات ہوئی جمعہ کو ہی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر جا کر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں فوری طور پر گورنر راج کا خاتمہ جمعہ کی ملاقاتوں کا مرکزی نقطہ تھا ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے یہ یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں پی پی پی حکومت قائم کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ صدر زرداری سے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات قبل دوپہر ہوئی۔ اسکے بعد جمعہ کی نماز کے بعد وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان میں مزید لاقانونیت، آئین، قانون کی خلاف ورزیوں عوام کی آزادیوں کو سلب کرنے، پرامن احتجاج کنے والوں پر تشدد کی حمایت کرنے سے قاصر ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے پنجاب میں گورنر راج جلد سے جلد اٹھانے کاعندیہ دیا ہے آرمی چیف کی اس خواہش کو صدر زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مسترد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے کیونکہ دونوں ایوان ہائے اقتدار سے چند میل کے فاصلے پرٹرپل ون بریگیڈ ہمہ وقت جو کسی کی حالت میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خیالات کی تائید کی ہے اور جنرل کیانی کے جذبات سے انہوں نے صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کر کے آگاہ کر دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اپنی عادت کے عین مطابق پسپائی سے گریزاں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کراچی سندھ، سرحد، پنجاب، بلوچستان کے مابین سرحدیں بندکئے جانے کے صدر زرداری کے احکامات کو ملک و قوم کی سلامتی اور مفاد کے حق میں قراردینے سے قاصر ہیں۔ نمائندہ جنگ طاہر خلیل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر اور وزیراعظم نے ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا کہ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جسے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے تاہم مارچ کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback