| کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ فٹ بال کیلئے تمام ٹیمیں بھرپور تیاری کرکے آئی ہیں،کوئی بھی ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن سنجیدہ نہیں،عالمیمعیارکی فٹ بال کھیلنے کیلئے ہمیں بہت وقت درکار ہوگا۔اس بات کا اظہار پاکستان یوتھ ٹیم اور پی آئی اے کے سابق کھلاڑی طارق عمر نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ لیاری جو پہلے فٹ بال کا گڑھ ہوتا تھا اب اس کی جگہ ملیر نے لے لی ہے۔ملیر کے کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں دی جارہی ہیں جس سے با صلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری فیورٹ ٹیم اسپین ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کھیل کی ترقی میں کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی۔ |
|