Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share صدر زرداری اپنا دورہٴ برطانیہ منسوخ کردیں،جماعت اسلامی
ملتان (پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کو برطانوی وزیر اعظم کے پاکستان کے بارے موقف کے بعد اپنا دورہٴ برطانیہ منسوخ کردینا چاہئے۔ برطانیہ میں سرکاری خرچ پر بیٹے کی ڈگری ایوارڈ تقریب منسوخ اور پارٹی کے نئے چیئرمین کیلئے بلائے گئے کنونشن کو سرکاری خرچے پر منعقد کرنا کھلی کرپشن ہے۔ قومی غیرت کا یہی تقاضا ہے کہ صدر آصف زرداری دورہ کو بھی منسوخ کریں اور سرکاری خرچے پر تمام تقریبات بھی منسوخ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے اپنی سیاست کا آغاز کرنا ہے تو استعمار کے گھر میں بیٹھ کر نہیں۔ پاکستان کے اندر کریں تاکہ وہ دیکھیں اور انہیں معلوم ہو کہ ان کی پارٹی کا اقتدار عوام سے روٹی کپڑا مکان جان عزت کا تحفظ چھین رہا ہے۔ آج پیپلز پارٹی کے اقتدار میں پاکستان کی غیرت و حمیت کا سودا کردیا گیا ہے۔ بلاول زرداری کو لندن میں حقائق معلوم نہیں ہوسکتے۔ لہٰذا وہ اپنی سیاست کے آغاز کیلئے پاکستان کی سرزمین کو ترجیح دیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback