| کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ای ایس سی نے دن اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں ایک تا ڈیڑھ 3تا4مرتبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہفتے کو بھی بدستور جاری رکھی۔ سخت گرمی اور حبس کے باوجود بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دریں اثناء کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق ہفتے کو شہر کے مختلف علاقوں میں 3 تاساڑھے 4 گھنٹے معمول کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ البتہ طارق روڈ کے 2 سب اسٹیشنوں سے نامعلوم چور صبح کے اوقات میں لیڈز وائرز چوری کر کے لے گئے جس کی وجہ سے تقریباً 6 گھنٹے بجلی معطل رہی بعدازاں کے ای ایس سی کے عملے نے دوسری لیڈز لگاکر بجلی بحال کردی ۔ علاوہ کینب کے ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کی لائن میں ٹرپنگ کے باعث معطل ہونے والی 80 میگاواٹ بجلی بحال کردی گئی ہے ۔ |
|