Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share ”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں آج لعل شہباز قلندر کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا، موسیقی کا پروگرام ”چھوٹے استاد“ اور مزاحیہ ڈرامہ”اب سیٹ ہے“ بھی دکھایا جائے گا ”الجھن سلجھن“ میں جعلی ڈگریوں پر بات ہوگی، لالی وڈ فلم ”آہٹ“ دکھائی جائے گی
کراچی (جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں اتوار یکم اگست کو سندھ کی روحانی شخصیت لعل شہباز قلندر کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کے گدی نشیں محمد مراد شاہ سے خصوصی گفتگو کی ۔ اس انٹرویو میں محمد مراد شاہ نے بتایا کہ لعل شہباز قلندر سے میڈم نور جہاں، بابرہ شریف، گوری اور انجمن غرض کہ سب کو یہیں سے فیض ملاہے۔ذوالفقار علی بھٹو، پیر الٰہی بخش اور بے نظیر بھٹو سمیت اہم شخصیات یہاں آتی رہیں اور آتی رہتی ہیں۔لعل شہبازقلندر کی تعلیم مولویوں سے بہت مختلف ہے۔ اس پروگرام میں ناظرین سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے تبرکات کی زیارت، لعل باغ اور چار برجی کا دورہ، دھمال اور مزار پر حاضری بھی ملاحظہ کریں گے۔ ان دنوں سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس جاری ہے، اس موقع پر یہ پروگرام لوگوں کے لیے انتہائی اہم اور معلوماتی ثابت ہوگا۔ ”ایک دن جیو کے ساتھ“ اتوار کی شام ساڑھے 7بجے نشر ہوگا۔مریدین کی بیعت، بال کاٹنے اور پیالے کی رسم کے علاوہ دربار کی تاریخ پر گفتگو بھی پروگرام میں شامل ہے۔ جیو ٹی وی سے بچوں کی گلوکاری کے مقابلے پر مشتمل پروگرام ”چھوٹے استاد“ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں پاکستان و بھارت کے باصلاحیت بچے اپنی آواز کے جادوسے نہ صرف موسیقی کی سرزمین کو زرخیز کررہے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان امن کی آشا کے سلسلے کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ جیو ٹی وی سے پیش کی جانے والی ابتدائی اقساط ناظرین نے بے حد پسند کیں۔ اس پروگرام میں پاکستان سے بچوں کا تعارف معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور بھارت سے سونو نگم نے کرایا۔ یہ دونوں حضرات ”چھوٹے استاد“ میں ججز کے فرائض بھی نبھا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے میزبان اومی وایدیا اور چن مائی ہیں۔ بچوں کے درمیان فن اور مستی پر مشتمل مقابلے کا پروگرام ”چھوٹے استاد“ اتوار کی رات 07بجے اور09بجے جیو ٹی وی سے پیش کیا جائے گا۔ کامیڈی پروگراموں کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”سب سیٹ ہے“ کی کاسٹ ایک بار پھریکجا ہوئی ہے، اس بار یہ مزاحیہ ٹیم اپنے مداحوں کے لئے ”اب سیٹ ہے“ لے کر آئی ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کا مرکز ی کردار مانی کا ہے۔ مانی اور ان کے دوستوں کی شرارتوں اور مسائل پر مشتمل ڈرامہ ”اب سیٹ ہے“ اتوار کی دوپہر 12بجے جیو ٹی وی سے پیش کیا جائے گا۔ اس ڈرامے کو اظفر علی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اظفر علی اور مانی کی جوڑی نوجوانوں میں بے حدمقبول ہے، ”اب سیٹ ہے“ کی کاسٹ میں علی اظفر اور مانی کے علاوہ سلمیٰ اظفر، ٹیپو و دیگر شامل ہیں۔ جعلی ڈگری ہولڈروں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ جعلی ڈگری لے کر ایوانوں میں پہنچ کر دھوکہ دہی کرنیو الے، دوسروں کی حق تلفی کرنے والے، عوام کے لئے حق کی لڑائی کس طرح لڑ سکتے ہیں؟ اس اہم موضوع پر جیو ٹی وی کے پروگرام ”الجھن سلجھن“ میں بات کی جائے گی۔ پروگرام کی میزبان حنا خواجہ بیات ہیں۔ پروگرام کے شرکاء میں سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر عبدالوہاب، سینئر صحافی نجم الحسن عطا، سابق چیئر پرسن ایچ ای سی ڈاکٹر عطا الرحمٰن اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ یہ پروگرام جیو ٹی وی سے اتوار کی شام 06بجے پیش کیا جائے گا۔ 1982ء میں پاکستانی سنیماؤں پر دھوم مچانے والی سپر ہٹ میوزیکل فلم ”آہٹ“ اتوار کو جیو ٹی وی سے پیش کی جارہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ندیم،شبنم، وحید مراد، بندیا، جمیل فخری شامل ہیں۔ ”آہٹ“ کو محمد جاوید فاضل نے ڈائریکٹ کیا اور اس فلم کی موسیقی کو روبن گھوش نے مرتب دیا ہے۔ ناظرین پاکستانی فلم انڈسٹری کی یہ زبردست فلم اتوار کی دوپہرایک بجکر30منٹ پر دیکھ سکیں گے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback