Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
ملک بھر سے
 
Share وزیراعظم نے ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو رپورٹ قائمہ کمیٹی میں جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی
اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم گیلانی نے جعلی ڈگریوں کے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں جمع کرانے کے کیلئے تاحال ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کوکوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ وزیراعظم گیلانی خود پانچ سال تک قومی اسمبلی کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور وہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کے متعلق طریقہ کار کے حوالے سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں۔ کسی کو بھی ان کی پارلیمانی امور سے نمٹنے کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق ڈگریوں کے حوالے سے وزیراعظم گیلانی کا موقف انتہائی واضح ہے اور وہ کسی طرح کی جعل سازی کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ وہ خود زندگی بھر تعلیم کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ایشو کے حوالے سے قواعد اور طریقہ کار سے انحراف سے پارلیمانی اور کمیٹیوں کے نظام میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے اور اگر کسی کمیٹی کے چیئرمین کو زیر بحث معاملے میں کسی طرح کا ابہام ہے تو وہ متعلقہ آفس سے وضاحت حاصل کرسکتا ہے اور چاہے تو وزیراعظم سے ملاقات بھی کرسکتا ہے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback