Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Tuesday, September 07, 2010, Ramzan 27, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع آفت زدہ قرار، ہلاکتوں کی تعداد 800 سے بڑھ گئی
اسلام آباد  پشاور(نمائندگان جنگ،ایجنسیاں)تباہ کن سیلاب کے باعث صوبہ خیبرپختونخواہ، پنجاب اور بلوچستان کے متاثرہ اضلاع آفت زدہ قرار دیئے گئے ہیں،خیبرپختونخواہ میں تمام صوبائی ٹیکسز،پنجاب میں زرعی ٹیکس اوربلوچستان میں زرعی قرضے معاف کردیئے گئے ہیں،خیبر پختونخوا ہ کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہاہے کہ صوبے میں بارش اورسیلاب کے باعث 800سے زائد افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،567مکانات مکمل تباہ، 90سڑکوں کونقصان پہنچا،58بڑی سڑکیں آمدورفت کے لئے بندجبکہ 104افرادلاپتہ ہیں،ان کاکہناتھاکہ امدادی کارروائیوں کے لئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، وفاق اورتینوں صوبوں نے کوئی مددنہیں دی،عوام اورمخیرحضرات متاثرین کی مددکے لئے آگے آئیں،ادھر خیبر پختونخوا، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے مزید 494افراد جاں بحق ہو گئے اس طرح ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادایک ہزارسے تجاوزکرگئی،کالام میں 8 ہوٹل اور 300 مکان بہہ گئے‘ سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ کے بھائی سید نورالدین دریائے کنہار میں گر کر جاں بحق ہو گئے ،سوات اور شانگلہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے،کئی رابطہ پل اورہزاروں مکانات بہہ گئے۔ کبل کے علاقے دردیال میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے،بحرین کے علاقے تروال میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بارش اورسیلاب سے 10لاکھ افرادمتاثرہوئے ہیں۔ہفتے کی شام میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ اب تک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 800 سے زیادہ افراد شہیدہوچکے ہیں 567 مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔90 سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔ 58 بڑی سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہیں انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے کل 800سے زیادہ افراد جاں بحق اور 139 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈوبنے اور لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد104ہے ۔26 ہزار 758 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور 3 ہزار 789 افراد کو بچالیا گیا ہے ۔ میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ امدادی کارروائیوں کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازم اور وہ خود اپنی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے متاثرین میں تقسیم کریں گے، میاں افتخار نے کہا کہ وفاق اور تینوں صوبوں میں کسی نے بھی ان سے امداد سے متعلق رابطہ نہیں کیا ہے۔ادھرخیبر پختونخوا، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے مزید 494افراد جاں بحق ہو گئے، مینگورہ شہر کو دیگر علاقوں سے ملانے والا جنرل بس سٹینڈ، مینگورہ کو مٹہ اور کبل سے ملانے والا ایوب پل، سیلاب کی نذر ہوگیا،دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پرسیلاب سے 50بستیاں زیرآب آگئیں جبکہ راجن پوراورمنڈی بہاوٴالدین میں آنے والے سیلاب نے مزید25دیہات کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل میوند میں موسلادھار بارش سے 25دیہات زیرآب آگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب میں 37 ،بلوچستان میں 19 ، آزادکشمیر میں 32 ، اور گلگت بلتستان میں مزید6 افراد سیلاب میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔دریں اثناء فوج کے مزید ڈھائی ہزار جوان ریسکیوآپریشن میں شامل ہو گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے متاثرہ افراد میں 24 سو خیمے، 4800 پلاسٹک شیٹس800 کمبل اور 4 جنریٹرز فراہم کئے ہیں۔ ہلال احمر کا ریلیف آپریشن شروع ہو گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ ریلیف آپریشن میں 40 کے قریب ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ حکومت نے ریلیف آپریشن کیلئے مزید50 بڑی کشتیاں خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔ سیلاب کے متاثرین میں گزشتہ روز15 ہزار راشن کے ڈبے تقسیم کئے گئے۔ کابینہ ڈویژن 10 ہزار پلاسٹک شیٹس 2600 خیمے 5 ہزار کمبل3 ہزار جیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچا رہا ہے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback