Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Tuesday, September 07, 2010, Ramzan 27, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گی، قائم علی شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت آج سندھ کابینہ کا خصوصی ہنگامی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب دو تین دن کے اندر صوبہ سندھ میں داخل ہورہا ہے اور ماہرین، آبپاشی کے افسران اور تجربہ رکھنے والے تجزیہ نگاروں کے اندازے کے مطابق 9 لاکھ کیوسک پانی گدوبیراج میں داخل ہوگا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی صوبائی حکومت لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کرے گی اور اس ضمن میں تمام ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کابینہ کو ہفتہ کو صوبائی وزراء جام سیف اللہ دھاریجو اور جام مہتاب ڈہر کے ہمراہ گدو ، کشمور اور سکھر کے ہنگامی دورے اور وہاں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے جائزہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء، مشیر اور کابینہ کے اراکین، انتظامیہ اور محکموں کے سربراہان صوبہ سندھ کے حفاظتی بندوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور ان بندوں کو مضبوط کرنے کیلئے شروع کئے گئے ہنگامی کاموں و حفاظتی انتظامات کی نگرانی بھی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کے افسران اور تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقے میں موجود لوگوں، ان کے سامان اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر منتقل کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ بندوں پر خصوصی کیمپس اور مختلف قریبی اسکولوں میں ریلیف کیمپس قائم کئے جائیں جہاں متاثرہ افراد کے رہنے اور انہیں کھانے کی فراہمی، طبی علاج و معالجے اور مویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback