| کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عبدالرزاق نے صدر آصف علی زرداری تشدد کیس میں نامزد رانا مقبول کی اختیار سماعت سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی ہے اور قرار دیا ہے کہ مذکورہ عدالت کو مقدمہ کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور عدالت رانا مقبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے اور عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ مفرور ملزم کو عدالت لانے کیلئے اس کے وارنٹ جاری کرے، قبل ازیں سیکرٹری پراسیکویشن پنجاب رانا مقبول کے وکیل وقار شاہ اور ارشد جدون ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ عدالت کو مقدمہ کی سماعت اور ان کے موکل کو وارنٹ جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے ، وقار شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے اس حکم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ |
|