| اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ پیر سے پنجاب اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ بارش 2سے 4اگست تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گی۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ملک میں مون سون کی جاری بارشوں میں ایک سے دوروزکاوقفہ آنے کے بعدآج بروزاتوار سے بارشوں کانیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے تاہم یہ بارشیں ملک کے مشرقی حصوں کی طرف ہونگی۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب کی صورتحال پرنئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ نئی ایڈوائزری کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث سندھ میں دریاکے قریبی علاقے متاثر ہونگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کاحالیہ سلسلہ ختم ہوگیا اورملک کے اکثرمقامات پر موسم صاف ہے تاہم گوجرانوالہ‘ لاہور‘ کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے جو4اگست تک جاری رہے گا۔ اس موسمی سسٹم میں کشمیر‘ پنجاب اور سندھ کے کئی مقامات پر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے اٹھنے والے مون سون سسٹم کی یہ نئی بارشیں گزشتہ دنوں ہونیوالی شدیدبارشوں سے کم نوعیت کی ہوں گی۔ بیراج پرانتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلاگزرے گااور پانی کی مقدار 7 سے 8لاکھ کیوسک رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چشمہ بیراج کے مقام پرپانی کااخراج 9لاکھ 80ہزارکیوسک ہے |
|