Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback     Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے گا، اس سے بحالی کے کام کو مربوط اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے گا اور حکومت عالمی اداروں اور ملک میں کام کرنے  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 6/ افراد ہلاک اور 4/ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تھانہ ملیر سٹی کی حدودکھوکھراپار، روٹ نمبر P-1کی منی بس کے آخری اسٹاپ الانہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منی بس کا کنڈیکٹر 24/  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد انور باجوہ اور مسٹر جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کورنگی میں فرقان کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنے اور ہاکس بے میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار صائمہ اور ظہیر احمد کو اے ٹی سی  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل ناظر عباس تقوی نے سانحہ لاہور کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت ملک میں جاری لاقانونیت اور دہشت گردی کے تدارک کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے، شیعہ مسلمانوں کا قتل عام روکا جائے۔  
 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر و سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الخدمت متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے اب تک 50کروڑ کا امدادی سامان روانہ کرچکی ہے۔14 لاکھ 44 ہزار 430 افراد کو پکا پکایا کھانا پہنچایا جاچکا ہے ‘سیلاب زدگان میں سے  
 
 
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شا ہد غوری نے کہا ہے کہ فصلوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ گندم، چینی، چاول اور دیگر اجناس کے ذخائر سیلابی ریلے میں ضائع یا ناقابل استعمال ہونے کے باعث قلت کا خطرہ سر اٹھائے کھڑا ہے۔ حکومت سیلاب  
 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (ایم ایس اے)نے گودار کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی لانچ ”الرضا“کو بچا لیا جس پر 4 ماہی گیر سوار تھے۔دریں اثناء حکومت نے بھارتی گرفتار ماہی گیروں میں سے مزید سو ماہی گیر جمعرات کو رہا کردیئے۔گرفتار ماہی گیر ملیر جیل میں قید کاٹ  
 
 
کراچی (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے صدر و پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین شاہی سید نے کہا ہے کہ مملکت میں جاری دہشت گردی کے سرپرست کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی سرپرستی کی وجہ سے بھی دہشت گردی  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر کے قتل کے الزام میں گرفتار لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملزمان محمدو سیم عرف و سیم بارودی اور عبداللہ عرف تیمور کو سخت حفاظتی حصار میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیاجہاں گواہ نے ملزمان کو شناخت  
 
 
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے ساتھ ساتھ غیرملکی ایئر لائن بھی سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن میں شامل ہوگئی ہیں ہانگ کانگ کی ایئر لائن کیتھے پیسفک 27ٹن امدادی سامان لیکر کراچی پہنچی یہ سامان ایئر لائن نے ویت نام کے شہروں ہنوئی اورسائیگون سے اٹھایا ہے ایئر لائن  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی کے جلوس پر فائرنگ اور لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کے جلوسوں میں خودکش دھماکوں کے خلاف انچولی، رضویہ، جعفر طیار سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم  
 
 
کراچی (پ ر) مرکزی انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی صدر جمیل احمد نورانی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں حسن اقبال، شاہ منیر قادری، سیدمبشر علی، سیدا رشد عقیل، حافظ محمد عابد خان، محمد سرفراز شیخ ایڈووکیٹ، خالد حسین بھٹہ، سلیم عطاری، ریحان بدر نے اپنے مشترکہ بیان میں  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عرفان سعادت خان نے ایٹمی سائنس دان پروفیسر محمد قادر حسین کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف 15کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کوئی وکیل حاضر نہیں تھا۔ فاضل جج نے  
 
 
کراچی( پ ر)پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے لاہور اور کراچی میں یوم شہادت حضرت علی پر بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 30سے زائد افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک میں فرقہ  
 
 
کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نماز جمعہ میں جامع مسجد توحیدیہ مصطفیٰ آباد UC-7 نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نائب امیر جماعت صوبہ سندھ، جہاد کشمیر کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ جماعت  
 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر مقصود مرزا اور جنرل سیکرٹری ایس ایم مہدی نے کہا ہے کہ حکومت 400 آفیسرز کو مستقل کرے۔تنخواہوں میں اعلان کردہ 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔اور پاکستان اسٹیل کی کاکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔یہ بات انہوں  
 
 
کراچی( پ ر)انجمن محمدی قدیم حسین آباد ،گلہبار کراچی کا تعزیتی اجلاس انجمن کے سرپرست سید فیض علی نقوی ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں انجمن کے بانی سید نفیس حسین رضوی، صدر سید نسیم حیدر نقوی، سیکرٹری نشرو اشاعت سید معراج حسین رضوی، سید اقبال رضوی، سیدذیشان حسن  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے سیلاب متاثرین کیلئے مشرق وسطیٰ، مشرق بعید، یورپ، برطانیہ، امریکہ کینیڈا اور کراچی سے چار لاکھ اسی ہزار آٹھ سو اٹھتر (480,878) کلو گرام امدادی سامان مفت پہنچا چکی ہے۔ امدادی سامان میں ادویات، او آر ایس ، خشک راشن، منرل واٹر، واٹر بوٹ  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لیے وکلا نے لاکھوں روپے کی غذائی اجناس ٹھٹھہ میں مکلی قبرستان سے متصل کیمپوں میں خود جا کر تقسیم کیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سٹی کورٹ میں کئی روز تک  
 
 
کراچی (پ ر) حکومت جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے اور ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منا کر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی جدوجہد آزادی  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامع مسجد بیت المکرم اختر کالونی، جامع مسجد صلاح الدین پی ای سی ایچ ایس، لال مسجد شاہ فیصل، نور مسجد ملیر، عائشہ صدیقی مسجد قائد آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں منعقدہ تربیتی نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کے بڑے بھائی شوکت علی راجپوت کے انتقال پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سیکریٹری عبدالخالق خان، وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ، سرحد کے وزیر کھیل سید عاقل  
 
 
کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت علمائے پاکستان اور سنی علماء کونسل کے زیراہتمام 3ستمبر جمعة المبارک یوم القدس پر اجتماعی دعا، توبہ و استغفار اوراجتماع جامع ابوبکر بلاک 13گلستان جوہر میں ہوگا جس سے مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اے این آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طارق  
 
 
کراچی (پ ر) تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے سینئر ممبر محمد علی قریشی کی اہلیہ کے انتقال پر حاجی حنیف طیب اور محمد عاطف حنیف بلو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، مرحومہ کا سوئم بعد نماز جمعہ گلیکسی مسجد بلاک 2 کلفٹن میں ہوگا۔  
 
 
کراچی (پ ر)نیشنل بینک آف پاکستان نے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے اشتراک سے رزاق آباد میں متاثرین سیلاب کے کیمپ میں طبی کیمپ منعقد کیا جس میں مختلف امراض کے ماہرین نے متاثرین کا مفت معائنہ کیا اور ان میں ادویہ تقسیم کیں بینک کے گروپ چیف آپریشنز ڈاکٹر آصف  
 
 
کراچی (پ ر) کراچی میں مقیم شہدادکوٹ کے لوگوں کی نمائندہ تنظیم شہداد کوٹین کے چیئرمین حبیب اللہ خان لودھی نے کراچی کے مختلف کیمپوں اور عزیزوں کے ہاں قیام پذیر متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے گڈاپ ٹاؤن میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات  
 
 
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اورمخیر حضرات متاثرہ کیمپوں میں بچوں کے لئے کپڑوں اور دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کیمپوں میں بچوں کو مختلف امراض کا سامنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گڈاپ ٹاؤن میں  
 
 
کراچی (پ ر) انجمن مظلوم حسینی کے صدر غضنفر حسین چاند میاں اور تنظیم امامیہ کے سیکریٹری قیصر رضا جعفری کے اعلامیہ کے مطابق جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں مرکزی تنظیم عزا کے نومنتخب اراکین کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار حضرت علی کی شہادت پر لاہور اور کراچی  
 
 
کراچی (پ ر) جنت ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے خالقدینا ہال میں اسپیشل بچوں کے ساتھ افطار وڈنر کا پروگرام ہوا جس میں معذور بچوں اورمستحق افراد میں کپڑے اور ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انفارمیشن ایس ایم اقبال، جنت ویلفیئر کے صدر جواد جیلانی،  
 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی جنرل سیکریٹری راوٴ محمد نسیم نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر ریلوے حاجی غلام احمدبلور، جنرل منیجر اشفاق خٹک سے اپیل کی ہے کہ ریلوے کو مضبوط بنانے کیلئے فوری طور پراچھے مضبوط اور پائیدار انجن خریدے جائیں  
 
 
کراچی (پ ر) انجمن طلبائے اسلام کراچی ڈویژن کا اجلاس ناظم سندھ عبدالشکور چاچڑکی زیر صدارت ہوا۔ جس میں محمد ارقم رضا قادری کو دوسری مدت کے لیے ناظم کر اچی جبکہ واجد اکبرکو جنرل سیکریٹری کراچی، فرحان احمد قادری کو چیئرمین یونیورسٹیز اورکالجزکونسل کراچی منتخب کیا گیا۔ انتخابی کمیٹی  
 
 
کراچی (پ ر) سابق پارلیمینٹرین سید صغیر حسین جعفری ایڈووکیٹ گزشتہ رات انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نمازہ جمعہ کے بعد مسجد یثرب ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی۔ تمام دوست و احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے۔  
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback