تہران ... ایران کے پاسداران انقلاب نے اپنی حکومت سے درخواست کی ہے کہ سیستان بلوچستان میں خودکش حملے میں ملوث افرادکو پاکستان سے طلب کیاجائے ورنہ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ خود ان افراد سے نمٹ لیں۔ایرانی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاسدارن انقلاب کے زمینی لشکر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ پاکستان سے مذاکرات کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ کرے۔یا حکام انہیں اجازت دیں کہ پاسداران انقلاب خود ان دہشت گردوں سے نمٹ لے۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کا الیٹ یونٹ (ELITE UNIT) ان افراد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔