برلن . . . جیمس بانڈ کی فلموں میں آپ نے اکثر کار کو ڈرائیور کے بغیر چلتے دیکھا ہوگا لیکن جرمنی کے سائنسدانوں نے اس خیال کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے اورایک ایسی کار بنا لی ہے جو موبائل فون میں نصب خصوصی سسٹم سے کنٹرول کی جاسکتی ہے۔برلن کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر Raul rojasنے اس جدیدکار کا مظاہرہ کرکے دکھایا۔ یہ عام کار جیسی ہی ہے لیکن اس میں ایسا کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے جسے آئی فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔جومقامی موبائل فون نیٹ ورک کے سگنلز کے ذریعے کار کو چلاتا ہے اورکارچلانے کے لیے کسی ڈارئیور کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ سائنسدانوں نے کمپیوٹر ڈرائیورکار کا پہلا تجربہ ٹیمپل ہوپ ایرپورٹ پر کیا ۔ خودکار نیویگیشن سسٹم ،لیزر سنسر اور آن بورڈ ویڈیو کیمرے کی تنصیب سے یہ اکیسویں صدی کی جدیدترین کار بن گئی ہے۔