اسلام آباد . . . قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپنے مسائل پر قومی پالیسی وضع کی جانی چاہئے ،اور ملک کی موجودہ صورت حال پر قومی مشاورت ہو نی چاہئے،یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ انداز حکمرانی کی وجہ سے بحران بار بار سر اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہنا کہ سابق صدر جنرل پر ویز مشرف تو چلے گئے لیکن اپنا انداز حکمرانی چھوڑ گئے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ ہمارا مقصد آج بھی غیر آئینی اقدامات کے خالق کو کٹہرے میں لا نا ہے۔