اسلام آباد . . . وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں کئے گئے وعدوں پر عملدر آمد کیلئے مخلص ہیں،انہوں نے کہا کہ 17ویں تر میم اور58ٹو بی کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے جس چارٹر پر دستخط کئے اس پر عمل کریں گے،اور اس پر تیز تر عمل در آمد کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں لگائی جانے والی ایمرجنسی کو قبول نہیں کیا اور اس کے خلاف جد و جہد کی ۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو نان ایشوز پر تقسیم نہیں ہو نا چاہئے۔ہم نے پارلیمنٹ کی خواہش کے مطابق این آر او کو پارلیمنٹ میں نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔