اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جو صحت کے شعبے پر سب سے کم رقم خرچ کر رہا ہے، قطر کے اخبارPeninsulaنے پاکستان کے مرکزی بینک کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ صحت کے سرکاری مراکز پر ناقص سہولیات کی وجہ سے عوام اپنی آمدنی کی کثیر رقم نجی صحت کے مراکز پر علاج کرانے پر صرف کرتی ہے ،گزشتہ چند بر سوں سے حکومت صحت کے شعبے پر بہت قلیل رقم صرف کر رہی ہے اور اس لحاظ سے پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم ترین سطح پر ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں تما م ممالک میں پست ترین سطح پر ہے جو صحت پر کم تر رقم خر چ کرتے ہیں ،رپورٹ کے مطابق مالی سال2009میں صحت پر جی ڈی پی کا صر ف0.55فی صد خرچ کیا گیا،جبکہ2008میں0.57خرچ کیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ دیہی مراکز صحت کے لیے بھی دو برسوں میں رقم مختص کرنے میں کمی کی گئی،پاکستان میں نجی سیکٹر میں صارف اور پیدا کنندگان کے درمیان قیمتوں میں عدم مساوات28سے35ہے جو کہ تنزانیہ،مراکش،منگولیا،مالے،ایتھوپیا، ملائیشیا،یو گنڈا اور بھارت سے بہتر ہے۔
|