راولپنڈی . . . آپریشن راہ نجات میں21 شدت پسند ہلاکجبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق21 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔تر جمان کے مطابق سراروغہ میں جھڑپ کے دوران16 شدت پسند ہلاک ہو ئے اور ایک سیکورٹی اہلکار شہید ، ایک زخمی ہو گیا۔کنی کرم میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔کنی کرم میں دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر 6 راکٹ داغے گئیجس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رزمک مکین کے علاقہ میں میاں نرخیل تک کے علاقہ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔آپریشن راہ راست کے دوران21 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، 10 شدت پسندوں نے رضا کارانہ طور پر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا۔سوات کے علاقوں چم اور پیوچار میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمدہو ئے۔
|