Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
Updated at 1800 PST 
کراچی…کراچی جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب اندرون ملک سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سپر پارسل ایکسپریس سے ٹکرانے کے نتیجہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 14ہو گئی جبکہ مختلف اسپتالوں 35زخمی زیر علاج ہیں ۔جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور رضا کاروں، فائربریگیڈاورریسکیو سروس کے کارکنان نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔تاہم دشوار گذار راستے کے باعث امداد ی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایدھی اور چھیپا کے رضاکاروں اور گرد و جوار کے رہنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگیاں کاٹ کرلوگوں کو ٹرین سے نکالا۔حادثے میں کمسن بچے سمیت 14 افرادجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں کو جناح اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی ریلوے آفتاب میمن نے بتایا کہ علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہ ملنے کے باوجود ٹرین کراس کی اور سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے علامہ اقبال ایکسپریس ٹکرا گئی۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے سے ٹریک کو نقصان نہیں پہنچا اس لئے تین سے چار گھنٹے میں ٹرین سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر نہیں پہنچ پائی ہے۔
Print Version


 Updated at 1030 PST پشاور: این جی او کے دفتر میں دھماکاگیس جمع ہونے سے ہوا،پولیس حکام 
 Updated at 1050 PST بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اندرا گاندھی ایوارڈ برائے امن کیلئے منتخب 
 Updated at 1000 PST افریقہ: ڈائنوسار خور مگرمچھ کی باقیات دریافت 
 Updated at 0930 PST شمالی وزیرستان: فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید 
 Updated at 0900 PST صومالیہ: زنا کے الزام میں 20 سالہ لڑکی سر عام سنگ سار 
 Updated at 0830 PST کیڑوں مکو ڑوں کو لمحو ں میں سُن کر دینے والی اسٹا ر ٹریک گن بنا لی گئی 
 Updated at 08:00 PST افغانستان سے نیٹو کونکالا گیا توافغان حکومت ختم ہوجائے گی،ملی بینڈ 
 Updated at 07:10 PST پشاور: غیر سرکاری دفتر پر راکٹ حملہ ،ایک شخص زخمی 
 Updated at 07:00 PST بھروسہ مند اتحادی کے بغیر فوج بڑھانے کی منظوری نہیں دے سکتے ،پلوسی 
 Updated at 06:15 PST بان کی مون کا یورپی یونین کے پہلے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم 
 Updated at 05:20 PST سائنسدانوں کادنیا کی پہلی نیم کلون مچھلی تخلیق کرنے کا دعویٰ 
 Updated at 05:00 PST افغانستان ، مزید فوج بھیجنے سے اٹھارہ ماہ میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، مکین 
 Updated at 04:00 PST کراچی :ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback