مری…مری کے تفریحی مقام کشمیرپوائنٹ کے ایک اسکول میں لگنے والی آگ سے اس کی عمارت مکمل طور پر جل گئی، آگ پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی سے بھی فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔مری میں کشمیر پوائنٹ پر واقع سن ڈینس اسکول میں شدید آگ لگ گئی ۔ آگ ا سکول کے ٹاپ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ا سکول کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کیلئے مری کے علاوہ راولپنڈی سے بھی گاڑیاں پہنچ گئیں جبکہ پی اے ایف کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔امدادی اداروں نے اسکول کے ہاسٹل سے 150 کے قریب بچوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ امدادی کارکن اسکول میں لگنے والی آگ کو قریبی عمارتوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جاوید گل نے جیو نیوز کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ یا گیس کی وجہ سے لگی ہے۔